Tag: fines

  • پاکستانی نژاد کرکٹر کے لیے حقارت بھرے الفاظ پر 6 انگلش کھلاڑیوں کے خلاف بڑا اقدام

    پاکستانی نژاد کرکٹر کے لیے حقارت بھرے الفاظ پر 6 انگلش کھلاڑیوں کے خلاف بڑا اقدام

    انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب یارک شائر کے 6 سابق کھلاڑیوں پر، جنہوں نے پاکستانی نژاد کھلاڑی عظیم رفیق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے حقارت بھرے الفاظ استعمال کیے، نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

    انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب یارک شائر میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملوث 6 انگلش کرکٹرز پر پابندی بدھ کے روز لگائی جائے گی۔

    سماعت میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ان کھلاڑیوں نے عظیم رفیق سمیت باقی پاکستانی کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا ہے جس پر 6 سابق برطانوی کھلاڑیوں پر بدھ کے روز پابندی لگائی جائے گی۔

    یارک شائر کرکٹ کلب کے ان سابق کھلاڑیوں میں جان بیلیئن، ٹم بریسنن، انڈریو گیل، میتھیو ہوگارڈ، رچرڈ پائراہ اور گیری بیلنس شامل ہیں۔

    31 مارچ کو ہونے والی سماعت میں علم ہوا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے عظیم رفیق سمیت باقی پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے لفظ ’پاکی‘ کا استعمال کیا، خیال رہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لفظ ’پاکی‘ کو استعمال کرنا حقارت، نفرت اور نسل پرستی کے زمرے میں آتا ہے۔

    بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں پابندیاں لگانے سے پہلے آزاد کرکٹ ڈسپلن کمیشن پینل کھلاڑیوں کے مؤقف کو بھی سنے گا۔

    انگلیںڈ اور یارک شائر کے سابق فاسٹ بولر میتھیو ہوگارڈ نے عظیم رفیق کے لیے لفظ ’پاکی‘ کا استعمال کیا تھا جبکہ 2008 میں انہیں ’رافا دی کافر‘ کا لقب بھی دیا تھا، انہوں نے یارک شائر کے دوسرے ساتھی کھلاڑی اسماعیل داؤد کی رنگت پر قابل اعتراض جملے بھی کسے تھے۔

    یارک شائر کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ بھی عظیم رفیق اور ساتھی کھلاڑی محسن حسین کے خلاف ایسے ہی جملے کستے ہوئے پائے گئے تھے۔

    سنہ 2010 اور 2011 میں جان بلئین جب یارک شائر میں تھے تو انہوں نے بھی اسی طرح ساتھی کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ٹم بریسنن اور رچرڈ پائراہ نے پاکستانی خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

    منگل کے روز تک، صرف گیری بیلنس جو کہ پہلے ہی نسل پرست جملے کہنے اور امتیازی زبان کا استعمال کرنے کا اعتراف کر چکے تھے، انہوں نے واقعات پر ذاتی مؤقف بیان کیا ہے۔

    باقی پانچ سابق کھلاڑی مارچ سے قبل سماعت کا حصہ نہیں بنے اور وہ کارروائی سے دستبردار ہو چکے تھے۔

    پینل کے پاس اختیار ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو کھیل سے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانے عائد کر کے انہیں لازم ٹریننگ کورس پر بھیج سکتا ہے۔

    نسل پرستی کے طوفان میں گھرے یارک شائر کاؤںٹی کرکٹ کلب نے عظیم رفیق کی جانب سے لگائے گئے چار الزامات کا جواب دیا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ کلب نے ان کی شکایات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

    خیال رہے کہ 27 جون کو سماعت میں کلب پر الگ سے پابندیاں لگائی جائیں گی۔

  • امارات میں مختلف کمپنیوں پر 22 ملین کے جرمانے

    امارات میں مختلف کمپنیوں پر 22 ملین کے جرمانے

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 29 کمپنیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جن کی رقم 22 ملین سے زائد ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت اقتصاد نے 29 کمپنیوں پر 22.6 ملین درہم کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

    وام کے مطابق کمپنیوں نے منی لانڈرنگ سے نمٹنے اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد والے قوانین کی پابندی نہیں کی تھی، وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں وہ 225 خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئی ہیں۔

    وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیاں کرنے والی کمپنیوں میں 17 ایسی ہیں جو قیمتی معدنیات اور پتھروں کا کاروبار کر رہی ہیں، چار ایسی ہیں جو مختلف کمپنیوں کی سہولت کار ہیں اور 2 آڈیٹنگ کمپنیاں ہیں۔

    معاون سیکریٹری اقتصاد عبداللہ الشامسی کا کہنا ہے کہ جرمانے خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سرزنش کے لیے لگائے گئے ہیں۔

  • ابو ظہبی: ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے پر رعایت کس صورت میں مل سکتی ہے؟

    ابو ظہبی: ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے پر رعایت کس صورت میں مل سکتی ہے؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانے پہلی فرصت میں جمع کرانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    60 دن کے اندرجرمانہ جمع کروانے پر 35 فیصد اور 60 دن سے ایک سال کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت ملے گی۔

    ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے کا کہنا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے کسی منافع کے بغیر مقررہ بینکوں کے ذریعے قسطوں میں بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    ابو ظہبی نیشنل بینک، الامارات الاسلامی، المشرق، ابو ظہبی کمرشل اورابو ظہبی اسلامی بینکوں میں سے کسی ایک بینک میں ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ قسطوں میں ادا کیا جاسکتا ہے۔

    ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی 4 چینلز کے ذریعے کی جا سکتی ہے، ان میں ابو ظہبی پولیس کی ویب سائٹ، سمارٹ ایپ (تم، شرطہ ابو ظہبی)، اسعاد سروس سینٹر اور براہ راست ادائیگی شامل ہیں۔

    ابو ظہبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے آگے بڑھو اور فائدہ اٹھاؤ کے سلوگن کے تحت آگہی مہم شروع کی ہے، اس کے ذریعے عوام کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے چالان جلد جمع کروانے پر مختلف سہولتوں اور رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

  • سپریم کورٹ نے ایک کیس میں سندھ  حکومت کو جرمانہ کردیا

    سپریم کورٹ نے ایک کیس میں سندھ حکومت کو جرمانہ کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو غیر ضروری التوا پر جرمانہ کردیا اور فریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ایک کیس میں سندھ حکومت کو جرمانہ کر دیا اور غیرضروری التوا پر فریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کوغیر ضروری التوا پر جرمانہ کیا ، عدالت نے کہا کہ دونوں وکلاحیدرآباد،سندھ سے آئے ہیں ، سندھ حکومت وکیل امداد علی، ضمیر اللہ کو 50 ،50 ہزار روپے ادا کرے،عدالت

    ایڈیشنل اےجی سندھ نے کہا عدالت سے استدعا ہے 2دن کی مہلت دیں، ج پر عدالت نے ایڈیشنل اےجی سندھ کی مہلت مانگنےکی استدعامستردکردی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس التوا کا اختیار نہیں ہے۔

    جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اے جی سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہ کراسکے، گزشتہ سماعت پربھی حاضری یقینی بنانےکاحکم دیاتھا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔

  • سعودی عرب میں ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس پر بھاری جرمانے عائد

    سعودی عرب میں ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس پر بھاری جرمانے عائد

    ریاض : سعودی عرب میں سیاحتی اداروں میں مناسب سہولیات کی عدم فراہمی پر ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں، مختلف خلاف ورزیوں پر12 ملین ریال سے زائد جرمانے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف ممالک سے تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی سیاحتی اتھارٹی نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے سیاحوں کی رہائش کیلئے مختص ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کا جائزہ لیا گیا اس دوران 18 سو ایسے رہائشی ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئیں۔

    جن میں خاطر خواہ سہولیات میسر نہیں تھیں جس پر 12.7 ملین ریال کے جرمانے کیے۔ جن میں فرنشڈ اپارٹمنٹس، ہوٹل اور سیاحتی تفریحی کمپنیاں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے قومی سیاحتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی سہولت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قواعد مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔

    ان قوانین کی خلاف ورزی پر مذکورہ ہوٹلوں اور دیگر مقامات کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ قومی سیاحتی اتھارٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ مقررہ قواعد میں رہائشی ہوٹلوں میں منظور شدہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے کے علاوہ آنے والے مہمانوں کو بہتر خدمات مہیا کرنا انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

  • حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا، مراد سعید

    حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا گیا ہے، پالیسی پر عمل درآمد سب کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کو بڑ ی خوشخبر سنادی، ہائی ویز اور موٹرویز پر اضافی جرمانے کا اطلاق روک دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مذکورہ پالیسی پر عمل درآمد سب کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، روڈ سیفٹی پالیسی کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانے آج سے نافذ العمل ہونا تھے لیکن مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    جرمانوں پر ابھی غور جاری ہے، بھاری جرمانے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ کے لیے کیے گئے۔

  • ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے بعد پہلی خاتون کو سزا

    ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے بعد پہلی خاتون کو سزا

    کوپن ہیگن : ڈنمارک میں نقاب پرپابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد نقاب پہننے پرخاتون کوسزا سنا دی گئی، خواتین کا کہنا ہے  نقاب نہیں اُتاریں گی اور اپنے حق کے لیے لڑیں گی ۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں اٹھائیس سالہ خاتون کو شاپنگ مال میں نقاب پہن کر آنے پر ایک ہزار کرونر کی رقم کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جبکہ شاپنگ مال میں خاتون کا نقاب ہٹانے کی کوشش بھی کی گئی۔

    مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اُتاریں گی ۔

    خیال رہے  ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب پہن کر آنے پر پابندی کا قانون رواں ہفتے نافذ کیا گیا ہے۔

    کوپن ہیگن میں ہزاروں خواتین  نے نقاب پرپابندی کے خلاف مظاہرہ کیا اور  نقاب پرپابندی کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے قانون کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔


    مزید پڑھیں :  ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ


    خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام کے خلاف نفرت اور بنیاد پرستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جبکہ پردہ عین عورت کا حسن اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، مظاہرین خواتین نے ریلی میں نقاب پہن رکھے تھے۔

    واضح رہے رواں سال مئی میں ڈنمارک پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، جس کے بعد قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہوا۔

    قانون کے مطابق خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم سر پر اسکارف پہننے کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے۔

    اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظور ہوچکا ہے اور اب ڈنمارک بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جہاں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد ہے۔