Tag: finger indentify diseases

  • ہاتھ کی انگلیاں ممکنہ بیماریوں کی طرف اشارہ کرتی ہے، تحقیق

    ہاتھ کی انگلیاں ممکنہ بیماریوں کی طرف اشارہ کرتی ہے، تحقیق

    لندن: ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہا تھ کی انگلیوں کی لمبائی کسی فرد کو ہونے والی ممکنہ بیماریوں کی  نشاندہی کرتی ہے ۔

    ایک برطانوی تحقیقی جریدے برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن مردوں کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے زیادہ لمبی ہوتی ہے، ان میں مثانے کے کینسر کے خطرہ ایک تہائی کم ہوتا ہے جبکہ وہ افراد جن کی تیسری انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہو ان میں ہڈیوں کی تکالیف ، بھو ک اڑجانا، نزلہ زکا م اور نفسیاتی مسائل جیسے امراض کا خطرہ دوسرے افراد کی بہ نسبت زیادہ ہوتا ہے۔