Tag: FIR launch

  • لڑکا بن کرشادیاں کرنے والی بھارتی لڑکی گرفتار، فراڈ کا مقدمہ درج

    لڑکا بن کرشادیاں کرنے والی بھارتی لڑکی گرفتار، فراڈ کا مقدمہ درج

    اتر کھنڈ : بھارت میں جہیز کے حصول کیلئے دو شادیاں رچانے والی لڑکی پکڑی گئی، ملزمہ نے پہلی بیوی کے گھر والوں سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بھی بٹورے، جہیز کم لگا تو اس پر تشدد بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی نے لڑکا بن کر ایک نہیں بلکہ دو شادیاں رچا ڈالیں، شمالی اترپردیش میں بیوی کی مار پیٹ کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کیا تو پولیس کی مار پڑنے سے پہلے ہی شوہر بول پڑا کہ وہ لڑکی ہے۔

    پولیس نے اس کا طبی معائنہ کرایا تو اس کی تصدیق بھی ہوگئی، جس کے بعد یوپی کے تھانے میں مرد نما لڑکی کیخلاف فراڈ اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملزمہ فیس بک پر کرشنا بن کر لڑکیوں سے دوستی کرتی اورپھر ان کو شادی کی آفر دیتی تھی،26سالہ کرشنا سین جو سوئٹی کے نام سے بھی جانی جاتی تھی، سویٹی نے دو ہزار چودہ میں پہلی شادی کی۔

    اس نے پہلی بیوی کے گھر والوں سے کاروبار کرنے کے نام پر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بھی بٹورے، جہیز کم لگا تو اس پر تشدد بھی کیا۔

    اطلاعات کے مطابق کرشنا سین اور اس کی پہلی بیوی کے درمیان شادی کے فوراً بعد ہی علیحدگی ہو گئی تھی اور اس نے اپریل2017 میں ایک اور شادی کرلی تھی۔

    مسلسل مردوں جیسے بال، کپڑے اور رویہ اپنایا لیکن آخر کار اس کے فراڈ کا پول کھل ہی گیا، پولیس نے فراڈ اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نئی دہلی: ماریہ شراپوا کیخلاف غبن اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج

    نئی دہلی: ماریہ شراپوا کیخلاف غبن اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج

    نئی دہلی: معروف روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کیخلاف بھارتی عدالت نے غبن اور فراڈ کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی روس کی معروف ٹینس کی کھلاڑی ماریہ شراپوا کیخلاف بھارت کی عدالت نے رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نئی دہلی پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں نے رہائشی پراجیکٹ بلٹ بائے شراپوا کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا جبکہ چار سال گزرنے کے باوجود اس پراجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا، عدالت نے مقدمے کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں: روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد


    یاد رہے کہ ماریہ شراپوا اس سے قبل بھی منفی خبروں کی زد میں رہی ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سابق نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔

    ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا، شراپوا گزشتہ گیارہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔

  • پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اڈے پر موجود پیسے بٹورنے والے پولیس اہلکاروں کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن جاری رہنے کے باوجود آج بھی شہر قائد میں منشیات کے اڈے قائم ہیں جو پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں اور ان سے ماہانہ، ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی بھتہ وصولی جاری ہے۔

    اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ایک منشیات کے اڈے پر تھانے کی پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو پتا چلا وہاں متعلقہ تھانے کے تین اہلکار پہلے سے موجود تھے جو منشیات فروشوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔

    پولیس حکام نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ تینوں اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے تھے، ہیڈ محرر نے تینوں اہلکاروں کو منشیات کے اڈے سے پیسے لینے بھیجا تھا۔

    حکام نے اورنگی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر،اے ایس آئی اور 2 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تمام اہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے تھے۔