Tag: firdos aashiq awan

  • وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی نشانی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی نشانی ہے، فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی بڑی نشانی ہے، ان لوگوں نے عوام کو سیاسی غلام بنادیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اخلاقی معذروں نے ملکی نظام اور ملک کی معیشت کی معذور کیا، انہیں عوام کی صحت کا بھی احساس نہیں۔

    صوبائی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو سیاسی غلامی سے نجات دلائیں گے، ان ہی لوگوں نے عوام کو سیاسی غلام بنا دیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی باتیں ذہنی معذوری کی بڑی نشانی ہیں، مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا، حکومت ان بازوؤں کا زور دیکھنا اورطاقت آزمانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت دشمنی نہیں بلکہ عوام دشمنی کررہے ہیں، حکومت کو ان کی سرگرمیوں سے فرق نہیں پڑے گا، حالات اور واقعات کو دیکھتے ہوئے ان کو دوا دی جائے گی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پی ڈی ایم کورونا ہے، کرپشن کا کورونا بھی پی ڈی ایم نے ہی متعارف کرایا تھا، سیاسی میدان میں کرپشن کا میدان چاہ رہا ہے کہ کورونا سے پنجہ آزمائی کرے، ہم نہیں چاہتے کہ کرپشن کے کورونا کا علاج اصلی کورونا کرے۔

  • پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی، فردوس عاشق اعوان

    پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی، تبدیلی اچھی ہوتی ہے ہچکچانا نہیں چاہیے، کچھ وزیراعظم چور دروازے سے تبدیل ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے ساتھ پارٹنر شپ کی طرز پر کام کروں گی، فواد چوہدری نے مشکل حالات میں وزارت چلانے کی بھرپور کوشش کی، ایم ڈی پی ٹی وی ٹیم کا حصہ اور اہم کردار ہوتا ہے، پہلے کہیں نہ کہیں ٹیم ورک کا فقدان رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ بدلی، کچھ فیصلے ملک اور عوام کے مفاد میں کرنا پڑتے ہیں، تبدیلی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے ہچکچانا نہیں چاہیے، کچھ وزیراعظم چور دروازے سے تبدیل ہوئے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے بتایا کہ اسد عمر کو نکالا نہیں ہے وہ آج بھی پارٹی کا اثاثہ ہیں، حکومت کو ایسے معاشی ماہر کی ضرورت تھی جو عالمی مالیاتی اداروں سے پارٹنرشپ کرے، ہمیں پاکستان80ارب روپے کے خسارے میں ملا۔

    ماضی میں پنجاب کو دیوالیہ کیا گیا بینک ڈیفالٹ کردیا گیا، وزیراعظم عوامی مشکلات کم کرنے اور انہیں معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے ہرقدم اٹھانے کو تیار ہیں، حکومتی ٹیم کا کوئی بھی رکن کارکردگی دکھا کر ہی اپنے عہدے پر رہ سکے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان وزارت داخلہ سے منسلک ہے، وزارت داخلہ میں وہی کام کرسکتا ہےجو نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کاحصہ رہا ہو، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا واحد آپشن ہیں، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ جس وزارت کو چاہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا مرتضیٰ وہاب کو نہیں معلوم کہ ان کی جماعت نے کتنی تبدیلیاں کی تھیں؟ پی پی دور میں بھی تین بار وزیرخزانہ کو تبدیل کیا گیا تھا، سندھ کے وزیراعلیٰ نے بھی محکمہ داخلہ اپنے پاس رکھی ہے، پہلے سندھ کے وزیراعلیٰ بھی محکمہ داخلہ کسی اور کو دیں

  • ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کرے، وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاؤن شہداء کے ورثاء کو تسکین نہیں ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول چوک لاہور میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے حصول کیلئے سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں، لیکن انہہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں، حکومت شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے۔

    انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کو انصاف دلانے کیلئے شانہ بشانہ رہیں گے، نااہل وزیر اعظم پوچھ رہے ہیں کہ مجھےکیوں نکالا گیا تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی فریاد پر نکالا گیا، نواز شریف تمہیں ان کی بد دعائیں لے ڈوبیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک قاتل اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے تب تک شہداء کی روحوں کے لواحقین کو سکون نہیں ملے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پولیس ذاتی ملازم نہیں پبلک سرونٹ ہے، پاکستان کوسب سےپہلےبوسیدہ نظام سےنجات چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔