Tag: firdos ashiq awan

  • ’’سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عملی ثبوت ہے‘‘

    ’’سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عملی ثبوت ہے‘‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عملی ثبوت ہے، اجلاس ترقی کے ثمرات ملک بھر میں پہنچانے کا بھی ضامن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، دہائیوں سے تاخیر کے شکار معاملات پر مفاہمت سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، اجلاس میں تاخیر کے شکار معاملات پر گفتگو سے اتفاق رائے میں پیشرفت ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تمام وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی، ملکی قیادت قومی امور سمیت عوامی فلاح اور ترقی کے لیے یکسو ہیں، وزیراعظم نے گیس رائلٹی اور صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہوگا، یکساں تعلیم کے مقصد کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے، اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری سے آگاہ کیا گیا۔

    فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا چیف ایگزیکٹو کے لیے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا گزشتہ روز اجلاس ہوا، اجلاس میں ایکسپلوریشن اینڈپروڈکشن پالیسی 2012 کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا جائزہ لیا گیا، اور صوبوں میں پانی کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا اور وزیراعلیٰ سندھ کی پانی پرنوک جھوک ہوئی، فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ بھی تکرار ہوئی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے آبی معاہدے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں آبی وسائل پر صوبوں کے درمیان کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، سی جے کنال کا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا، وزیراعظم نے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی۔

  • عمران خان واحد امید ہیں اسی لیے اہم لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    عمران خان واحد امید ہیں اسی لیے اہم لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان واحد امید ہیں اسی لیے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، ہماری جماعت ایک سمندر کی مانند ہے جتنے دریا آئیں گے ان کو ویلکم کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کے مؤقف کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں تو انہیں بھی ویلکم کریں گے، پاکستان میں جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

    پیپلز پارٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی پی میں وہی لوگ رہیں گے جو سیاسی یتیم ہوں گے اس جماعت کا یہ حال ہے کہ یہاں اب صرف سیاسی یتیم ہی رہ جائیں گے، ذاتی رائے یہ ہے کہ پیپلز پارٹی میں وہی رہے گا جس کو اپنی ذات کے لیے سیاست کرنی ہے۔

    ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاست کو کاروبار کا ذریہ بنانے والوں نے پیپلز پارٹی کو خراب کیا، پیپلزپارٹی جس سے چاہے لاتعلقی کا اعلان کرے لیکن حقیقت قوم جانتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا منظر عام پر آنا چاہیے، یہ دونوں گھل مل کر اپنی سیاست کر رہے ہیں۔

    کرپٹ مافیا 33 سال بعد قانون کے شکنجے میں آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹیوں میں سیاسی ہجرت چلتی رہتی ہے دیکھنا ہے اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں عوام کی سیاست کرنا چاہتی ہوں، سیاستدان کوعوام کے ووٹ سے طاقت ملتی ہے، دیگر جماعتیں ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں لگی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میرے خلاف مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل نے سازش کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں اندرونی اور بیرونی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن) چوروں، ڈاکوؤں اور بدمعاشوں کی جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، کرپٹ مافیا کا راج ملک سے ختم کردیں گے، شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی بھی ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔

    کرپٹ مافیا 33 سال بعد قانون کے شکنجے میں آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر انہوں نے عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی سازش کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی چٹان کی طرح کھڑی ہوگی، قوم جانتی ہے کہ ملک کا یہ حال کس نے کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جسے بھی ٹکٹ دے گی اس کی حمایت کروں گی، ڈبل وکٹ پر کھیلنے سے کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا، ہمیشہ ناکامی مقدر بنتی ہے، شریف خاندان کا مقدر جیل ہے جبکہ ن لیگ کے 35 سالہ دور اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

    ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، کارکنوں کی بڑی تعداد 29 اپریل کو مینار پاکستان جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔