Tag: firdous Ashaq Awan

  • فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے اپنی ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے گالیاں بھی دیں۔

    کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کا سسلہ رک نہیں سکا، فردوس عاشق اعوان کی اپنی گھریلو ملازمہ سے گالم گلوچ اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    واقعے کی موبائل فون ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، انہوں نے ملازمہ کو گالیاں اور پولیس کو بلا کر اسے بند کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ رمضان مجید کے مطابق انہوں نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

     

  • فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

    فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا ہے جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کے سابق ترجمان لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کو ریاست کے اہم عہدوں پر فائز کردیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے فردوس عاشق اعوان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے فرائض عاصم سلیم باجوہ ادا کریں گے۔

    عاصم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کردیاگیا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو  وفاقی وزیر اطلاعات اور  عاصم سلیم باجوہ کو  وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح
    طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو
    رہا تھا۔

  • عدالتی فیصلے سے وہ قوتیں مایوس ہوئیں جوعدم استحکام چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عدالتی فیصلے سے وہ قوتیں مایوس ہوئیں جوعدم استحکام چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے وہ قوتیں مایوس ہوئیں جو ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس مافیا سے ہے جو اسٹیٹس کو قائم رکھنا چاہتے ہے، پی ٹی آئی نے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کا علم بلند کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گئے پر اصولی موقف پر قائم رہے، مافیا غیریقینی صورت حال پیدا کرکے عدم استحکام چاہتے ہیں، ایسے مافیا اور بیرونی دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے زور دیا کہ معاشی بہتری سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، معاون خصوصی

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنایا جائے، عمران خان نے کہا وہ عدلیہ اور عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے قانونی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    ان کا ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لیگی ترجمانوں کواپنےقائدکےپلیٹ لیٹس کےبجائے سیاست کی فکر ہے، آج ظل سبحانی کی صحت سےمتعلق دعاکی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ منتخب وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، فردوس عاشق

    مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، ان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ عہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعد خفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ لینے آئے تھے اور گزارا صرف تسلیوں پر کرنا پڑا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، مولانا کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا، عوام لشکر کشی اور انتشاری سیاست کے خلاف ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے اہم عہدوں کی پیشکش کی گئیں جنہیں انہوں نے مسترد کردیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت دے دیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے گورنر اور سینیٹ کی چیئرمین شپ کی پیشکش تھی کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ان پیشکشوں کو حقیر سمجھا اور تمام آفرز مسترد کردیں۔

  • توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا

    توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا

    کراچی: توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے جمع کروایا ہے، فردوس عاشق نے ایک بار پھر عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں، پاکستان کی ہر عدالت اور جج کا احترام کرتی ہوں، عدلیہ کی آزادی پریقین ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس : فردوس عاشق اعوان کو ہفتے تک جواب داخل کرانے کا حکم

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقدمے پر اثر انداز ہونے کا تاثر ملا ہے تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں، عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی نیت نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے غیرمشروط معافی مانگی تھی ، جسے عدالت نے قبول کرلی تھی اور نیا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

  • حریت رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، فردوس عاشق

    حریت رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوم شہداء جموں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، آج یوم شہدا جموں ہیں، ان کی قربانیوں سے یہ تحریک آزادی زندہ ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، وزیراعظم عمران خان نے یو این جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بےنقاب کیا، آج حکومت، پاک فوج اور پوری قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کےساتھ ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ آج پہلی مرتبہ عالمی میڈیا نے کشمیریوں پربھارتی مظالم کواجاگر کیا، عالمی برداری اورعالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانےمیں ناکام ہوئی ہیں، حکومت نے مؤثر سفارتکاری و میڈیا کےذریعے عالمی ضمیر کوجھنجھوڑنا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے شرکاء سے کہا کہ پاکستان اور حکومت کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے، آپ سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کریں اور کشمیریوں کی مدد کریں، آپ سب برہان الدین وانی بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، عالمی سطح پر مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے، حریت رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اب، ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔

     

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، پیٹرول کی نئی قیمت 113.24روپے ہوگی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، پیٹرول کی نئی قیمت 113.24روپے ہوگی

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت4روپے 15پیسےکی کمی کے بعد113.24روپے ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کا آغاز کردیا ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو دیں گے، فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود کا ہے، یہ سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔

    معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں4.15روپے فی لیٹرکمی ہوگی، پیٹرول کی نئی قیمت 113.24روپے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 7.67کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت124.80 روپے ہوگی۔

    لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 5.63روپے کی کمی گئی ہے، اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91.89روپے تک ہوگی۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت4.27روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت99.57روپے مقررہوگی۔ قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیر اعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کرتے ہوئے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔

  • فضل الرحمٰن سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کر کے نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

    فضل الرحمٰن سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کر کے نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کر کے نہ لیں، آپ ملکی مفاد کےخلاف زہرکیوں اگل رہے ہیں؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کئی سال تک کشمیرکمیٹی چیئرمین کے طور پروٹوکول انجوائے کرتے رہے۔

    مولانا بتائیں کہ اس دوران آپ کی کارکردگی کیارہی؟ اور کشمیریوں کو فتح دلانے کیلئے اب تک کتنےجھنڈے گاڑے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے کشمیریوں پر جو کرفیو لگا رکھا ہے اس کا اثر آپ کی زبان پر کیوں ہے؟ مودی کے خلاف بولنے کے بجائے آپ ملکی مفاد کےخلاف زہر کیوں اگل رہے ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کر کے نہ لیں، کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے، پوری قوم اس پر متحد ہے، مولاناصاحب! قومی یکجہتی کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

    فردوس عاشق نے وزر اعظم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل بن کرابھرے ہیں۔

    دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیرعمران خان حکومت نے جس طرح اجاگر کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح اور بھارتی سفارتکاری کی شکست ہے۔

  • مریم بلاول ابو بچاؤ مہم پر اکٹھے ہوئے، بینظیرکی روح تڑپ گئی ہوگی، فردوس عاشق

    مریم بلاول ابو بچاؤ مہم پر اکٹھے ہوئے، بینظیرکی روح تڑپ گئی ہوگی، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معوان خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج فادرز ڈے پر دونوں سیاسی رہنما ابو بچاؤ مہم پر رائیونڈ میں اکٹھے ہوئے، شہید بینظیر بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر اپنے ردعمل میں کیا، اسلام آبا دمیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی مہنگائی اور مشکلات کی بات کرنے والے اپنے منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے۔

    بجٹ حکومت کا نہیں پاکستان کے عوام اور ریاست کی ضرورت ہے، بجٹ منظور کرانا قوم کی آئینی ضرورت ہے، حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر بجٹ منظور کرائے گی، سیاسی یتیموں کاٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کے جانشین آج اپنے ابو کی کرپشن بچانے رائیونڈ گئے، جس پر شہید بینظیر بھٹو کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی، آج فادرز ڈے پر دونوں جماعتیں ابوبچاؤ مہم پر اکٹھے ہوئے۔

    دونوں کے ابو اپنی کرتوتوں کا حساب دینے اصل جگہ پر ہیں، بچوں کا والد کے بغیر فادرزڈے منانے کا موقع آتا ہے تو درباری ساتھ آتے اور جاتے ہیں، محلات میں درباریوں کا آنا جانا معمول کی کارروائی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہاں دو مریم ہیں اس پر بھی قوم کو کنفیوژن ہوتی ہے، ایک مریم راج کماری اور دوسری ان کی کنیز ہے، راج کماری جو ڈکٹیٹ کرتی ہیں وہ کنیز مریم آکر بول دیتی ہیں۔

    عمران خان کو مشورے دینے والی کنیز خاص سن لیں، ان جیسے ذہنی مریضوں کے لئے ایک ڈاکٹر مختص ہے، اس علاج گاہ میں ذہنی مریضوں کا علاج ہوگا، کنیزخاص تشریف لائیں، مریم کیلئے مناسب وقت پر علاج کیلئے نسخے تجویز کرنے جارہی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آج ہمیں غیر نمائندہ حکومت کہا ہے، یہ وہی آئین ہے جس کے تحت لیڈرآف ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کا تعین ہوتا ہے۔

    مریم نواز کو سب سے بڑی عدالت نے پارلیمنٹ کیلئے نااہل قراردیا، کیا کبھی آپ کو ضمیر نے جھنجھوڑا نہیں کیا کبھی زبان لڑکھڑاتی نہیں، مریم صفدر بیرونی ایجنڈے پر حکومت پر تنقید کررہی ہیں۔

  • محسن داوڑ کی حمایت اور پاک فوج پر حملے کی مذمت بلاول بھٹو کا دہرا معیار ہے، وزراء

    محسن داوڑ کی حمایت اور پاک فوج پر حملے کی مذمت بلاول بھٹو کا دہرا معیار ہے، وزراء

    اسلام آباد : محسن داوڑ کی حمایت اور پاک فوج پر حملے کی مذمت بلاول بھٹو کے دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے، یہ بات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ بلاول بھٹو دہرا معیار اپناتے ہوئے پاک فوج کے شہدا کے خون پر سیاست کررہے ہیں، بلاول بھٹو کو سمجھ نہیں کہ یہ سیاست کا فورم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بھر سے جڑ پکڑ رہے ہیں،انہیں مضبوط نہ ہونے دیا جائے، بینظیربھٹو کی شکل اوربینظیر بھٹو کی عقل میں تضاد نظر آرہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی حمایت اور پاک فوج پرحملے کی مذمت بلاول کا دہرامعیار ظاہرکرتا ہے، شہداء کے خون پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔

    علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ خزانہ لوٹنے والے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں، کرپشن الیون عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتی ہے دیگر ممالک کے مقابلےمیں یہاں پٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا۔

    ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ عوام کو بھڑکانے کے لئے منافقت کی سیاست کر رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عوام کے ہمدرد ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، ملکی دولت لوٹنے والوں کا بیان اور اقدام ایک ہو چکا ہے۔

    کرپشن کنگز کی وجہ سے قوم اور جمہوریت ہمیشہ خسارے میں رہے، انہوں نےمال کمایا، قوم نے صرف نقصان اٹھایا، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے’’مال بچاؤ تےجلدی جلدی نس جاؤ‘‘۔

    بلاول بھٹو کا دہرا معیار، آج کے دہشت گرد حملے کی مذمت، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر پر اصرار

    خیال رہے کہ بلاول بھٹونے خرکمرچیک پوسٹ پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کیا تھا، البتہ محسن داوڑکے پروڈکشن آرڈرپر اصرار کیا تھا۔

    البتہ آج انھوں نے اسی نوع کے واقعے پر یکسر مختلف ردعمل اختیار کرتے ہوئے بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی مذمت کی اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیا۔