Tag: firdous-ashiq

  • فردوس عاشق کا ملازمہ سے بدتمیزی کی ویڈیو پر رد عمل

    فردوس عاشق کا ملازمہ سے بدتمیزی کی ویڈیو پر رد عمل

    لاہور: سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو پر رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک تو یہ کہ ’’سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پرانی ہے، اور پھر کوئی یہ ثابت کر کے دکھائے کہ یہ میری گھریلو ملازمہ ہے۔‘‘

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ چوری کا معاملہ تھا انھوں نے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا ’’مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بھیجی گئی ہے، جس نے یہ ویڈیو بنائی ہے اس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کی ملازمہ سے گالم گلوچ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے ملازمہ کو گالیاں بھی دیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

    ویڈیو میں ایک شخص کو سنا جا سکتا ہے جو فردوس عاشق سے کہتا ہے کہ آپ نے لڑکی کو تھپڑ مارا ہے، فردوس کہتی ہی کہ ہاں اس نے جھوٹ بولا تھا۔ تاہم اب اپنے رد عمل میں انھوں نے تشدد کی تردید کی ہے۔

  • ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسکہ‌: الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 75 سیالکوٹ نے ق لیگ کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ ق لیگ کےسینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم نے9اپریل کوحلقےکادورہ کیا اور اس دوران چوہدری سلیم نے 50کروڑ کے پیکیج کا اعلان کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جبکہ فردوس عاشق نےپریس کانفرنس میں حلقے کیلئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کیا ، این اے75کے حلقے میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تنویرالحسن نے دونوں رہنماوں کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے قبل این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور 24 گھنٹے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس کن طلبا کو دی جائے گی ؟

    رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس کن طلبا کو دی جائے گی ؟

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلبا وطالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بزدار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہونہار ،مستحق طلبا کیلئے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، 14891 انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز طلبا کو 41 کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس سے کالجز اور جامعات کے طلبا مستفید ہوں گے ، جس کابجٹ1ارب روپےتک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا، اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلباوطالبات موبائل ایپ کےذریعےاپلائی کرسکیں گے۔

    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپ رقوم بینکوں کےذریعےفراہم کی جائیں گی، گریڈ 1سے 4تک ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے ، نوجوان سرمایہ ہیں ،حصول علم کیلئےسہولتیں فراہم کرناترجیح ہے۔

  • استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، فردوس عاشق

    استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، فردوس عاشق

    لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مارچ اور استعفوں کی گیدڑ بھبکیاں دینے والوں کا لونگ گواچ چکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ استعفے صرف ڈرامہ ہے پی ڈی ایم کا ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا۔

    فردوس اعوان نے کہا کہ ملکی دولت بے دردی سے لوٹنے والوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں، یہ گھٹیا اپوزیشن ہے، جسے راجکماری ہانگ رہی ہے اور سندھ کا شہزادہ بے بسی اور لاچارگی کی علامت بن چکا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مولانا کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، کنیز اول اور کنیز دوم کی حالت قابل رحم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کو شرم ہے نہ حیا، اپوزیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرکے کرونا میں اضافہ کیا۔

  • اب امیراور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا، فردوس عاشق

    اب امیراور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا، فردوس عاشق

    لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے اسکولز اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعلیمی نصاب سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایک قوم اور ایک نصاب درخشاں پاکستان ہمارا خواب ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے اسکول اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دے دی، یہ وزیر اعظم کے ایک اور وعدے یکساں نظام تعلیم کی تکمیل ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جماعت اول تا پنجم ایک ہی فریم ورک کے تحت نصابی سرگرمیاں مرتب پائیں گی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اب امیر اور غریب کے بچوں کےلیے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا، یہ نظام رٹہ سسٹم کے خاتمے اور طلبا کی صلاحیتیں نکھارنے میں معاون ہوگا۔

  • راجکماری پی ڈی ایم کی ماچس پکڑ کر پورے ملک کو آگ لگانے نکلی ہیں، فردوس عاشق

    راجکماری پی ڈی ایم کی ماچس پکڑ کر پورے ملک کو آگ لگانے نکلی ہیں، فردوس عاشق

    لاہور : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے لوگوں سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں ہیں۔

    فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ راجکماری صاحبہ کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہوگا، آپ کے اپنے ممبران ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگارہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے، چھلانگیں لگانے والے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ راجکماری پی ڈی ایم کی ماچس پکڑ کر پورے ملک کو آگ لگانے نکلی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑے سیاسی جلسوں کا اعزاز صرف عمران خان کو حاسل ہے اور یہ گیارہ جماعتیں ملکر بھی پی ٹی آئی کے جلسوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہے، بھان متی کا کنبہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، حکومت آپ کے ناپاک عزائم کو قانون کی عملداری سے خاک میں ملادے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ایمانداری، محنت سے عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی۔

  • ‘کرتارپور راہداری امن، آشتی اور محبت کی راہداری ہے’

    ‘کرتارپور راہداری امن، آشتی اور محبت کی راہداری ہے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے ، گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب کا بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گردوارہ کرتارپورمیں گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب ہوئی، تقریب کاشاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن چہرے کی آئینہ دار ہے، یہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، تقریب میں مختلف مذاہب کےافرادنےشرکت کی، سکھوں سےاظہار یکجہتی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کاثبوت ہے۔

    خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو  وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا  افتتاح  کیا تھا ،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

  • جمہوری عمل کا آغاز ہوچکا اسی عمل کے ذریعے ترمیم کو یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق

    جمہوری عمل کا آغاز ہوچکا اسی عمل کے ذریعے ترمیم کو یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا آغاز ہوچکا اسی عمل کے ذریعے ترمیم کو یقینی بنانا ہے، اس جمہوری عمل سے قومی مفاد کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پارلیمنٹ میں اہم قومی سلامتی کےمسئلے پر قانون سازی ہوئی، یہ سویلین بالادستی کی طرف اہم پیش رفت ہے ، عوام کی بنائی پارلیمنٹ کےذریعے اس قانون کو درست کیا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کےساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے، قیادت میں بصیرت ہو تو ہر چیلنج کومواقع میں بدل سکتی ہے، سیاسی مفادات کو پس پشت رکھتے ہوئے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، قومی مفاد میں بردباری دکھانے پرتمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔

    معاون خصوصی نے کہا جب سرحدوں پرکشیدگی ہےتو افواج پاکستان کو تقویت دینےکی ضرورت ہے، وزیراعظم کی قیادت میں انشااللہ ادارے متحد رہیں گے، پاکستان کا آئین ملکی دفاع کی ذمہ داری وزیراعظم کو دیتا ہے، اس جمہوری عمل سے قومی مفاد کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نےپارلیمنٹیرین سےخطاب کرتےہوئےاس ضرورت پرزوردیا، جوعوامی نمائندہ پارلیمنٹ کارکن ہے ، وہ عوام کو جواب دہ ہوتاہے، پارلیمنٹ کومضبوط بناناہے ،جمہوری عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا دفاعی کمیٹی میں بھی سیاسی نمائندے ملک کے بہترین مفاد میں فیصلےکریں گے ،پارلیمنٹ کے فورم سے یکجہتی کی آواز اٹھے گی، ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمان کوعوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بنایاگیا ہے، ہرمہذب جمہوریت میں گورننس، ملکی دفاع کی ذمہ داری وزیراعظم کے پاس ہے، جمہوری عمل کا آغاز ہوچکا اسی عمل کے ذریعے ترمیم کو یقینی بنانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی ٹیمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے، سیاسی اکھاڑے میں باکسنگ جاری رہے گی کیونکہ یہ سیاست کا حصہ ہے، قومی مفاد پر کوئی بھی سیاسی جماعت سمجھوتہ نہیں کرے گی، جہاں قومی مفاد ہوگا وہاں ایک دوسرے کوناک آؤٹ نہیں کرنا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب افراتفری ختم ہوتی ہےتووہاں ترقی،خوشحالی،عوامی مفادات پرآگےبڑھتےہیں ، ہم جمہوری عمل کو آگے لیکر چلیں گے ، وزیراعظم نےکہاپاکستان کومستحکم معاشی محاذ پر رواں دواں رکھ کر آگے بڑھنا ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نیب قانون سےمتعلق ترمیم بھی پارلیمنٹ میں آگئی ہے، ملک سےوفاداری مولانافضل الرحمان کے خون میں شامل ہے، امید ہے فضل الرحمان محب وطن ہوتے ہوئے بل کی حمایت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہوں یاپی ٹی آئی، کوئی بھی قانون عوام اور ملک کی بہتری کیلئے بنایا جاتا ہے، کسی شخصیت یا مخصوص حکومت کے مفاد کیلئے قانون نہیں بنتے، سینیٹ میں ہم اکثریت میں نہیں وہاں سے بھی بل پاس کرانا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا سب کوساتھ لے کرچلنا چاہئے اور چل رہے ہیں، سیاسی مفاد میں سب کچھ چلتا رہتا ہے لیکن ملکی مفاد میں نہیں۔

  • فردوس عاشق اعوان نے ای او بی آئی پنشنرز کو خوشخبری سنادی

    فردوس عاشق اعوان نے ای او بی آئی پنشنرز کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 6500سے 8500روپے اضافہ وزیراعظم کے غریبوں کیلئے احساس کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500سے 8500روپے کردی گئی ،پنشن میں اضافہ وزیراعظم کےغریبوں کیلئےاحساس کامظہرہے، یہ ریاست مدینہ کی طرزپرفلاحی ریاست کی جانب عملی اقدام ہے،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غریب طبقات کی دیکھ بھال کرنا وزیراعظم کا نصب العین ہے ، کمزورطبقات کاخیال رکھنےسےفلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، وزیر اعظم اسی مشن کی تکمیل پر کار بند ہیں۔

    مزید پڑھیں : ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    یاد رہے  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھاکہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن  نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

    مسلم لیگ ن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست جمع کرا دی، جس میں کہا گیا حکومت ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، ن لیگ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے۔

    معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےفارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربےاستعمال کیے، پی ٹی آئی رہنماؤں نےالیکشن کمیشن کے خلاف الزامات شروع کردیے، فردوس عاشق اعوان نے کہا دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، ’فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ہے

    جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرانےبیانات دےکرالیکشن کمیشن پردباؤڈالنےکی کوشش کی ، اسکروٹنی کمیٹی کل سےروزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی۔

    یاد رہے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کی درخواست منظور ہوگئی تھی اور الیکشن کمیشن نے چھبیس نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو کام تیزکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت اب روزانہ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں دو اراکین نے یہ فیصلہ لکھا۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے سابق وکیل فیصل حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ معاملہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں ، تحریک انصاف کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کو بھی دیکھا جائے۔