Tag: Firdous ashiq awan

  • سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول نیب کو حساب دیں، فردوس عاشق اعوان

    سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول نیب کو حساب دیں، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول بھٹو نیب کو حساب دیں، مشرف کے ساتھ نیب کے نوٹس کو جوڑنا ٹھیک نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جیسے دیوانے کی بھڑھکیں لوگ اکثر سُنتے رہتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ نیب کے نوٹس کو جوڑنا ٹھیک نہیں ہے، بلاول نیب میں جاکر اپنی منی ٹریل بتائیں، سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے پہلے نیب کو حساب دیں۔،

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست کابینہ میں آئی تھی، ان کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ان کو پاکستان سے جانے کی کیا جلدی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ منگل کے روزان کے وکلاء کو ثابت کرنا ہوگا کہ سہولت کار کے بغیر بیمار ٹھیک ہو سکتا ہے یا نہیں، منگل کو مریم نواز کی درخواست پر تفصیلی جائزہ لیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں پھنسی ہوئی ہے اس کے مفادات نظریے میں قید ہے، شہباز شریف اور نوازشریف کے بیانیے الگ الگ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے ہر محاذ دانت کھٹے کر دیئے ہیں، ہندوستان کے چپے چپے میں مودی کے پَتلے جلائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی ہندوستان کے منہ پر امن کا طمانچہ ہے، پاکستانی فوج عوام یکجہتی سے مودی کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

  • مشرف کو سزائے موت: ’فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے‘

    مشرف کو سزائے موت: ’فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے‘

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی لیگل ٹیم پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی۔ فیصلے کے جائزے کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپیل کا فیصلہ تو پرویز مشرف کے وکلا نے کرنا ہے، حکومت قانون کے دفاع کے لیے کھڑی ہوگی۔

    خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    آج عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبے کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔

    فیصلے کے مطابق ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔

  • مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے: فردوس عاشق اعوان

    مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں عمران خان کے ریفیوجی فورم پر خطاب کے حوالے سے بات کی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر بین الاقوامی فورم کی طرح اس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے سے متعلق پوری دنیا کو آگاہ کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے ریفیوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو افغان پناہ گزینوں کی 40 سال سے زیادہ میزبانی پر فخر ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیری عوام کا محاصرہ کیا۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ اور مواصلات معطل کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

  • کاش ن لیگ نے ملکی معیشت کی فکر اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی: فردوس عاشق اعوان

    کاش ن لیگ نے ملکی معیشت کی فکر اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کے لیے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینار کروانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحٰق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟ 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف نے عوام کا کاروبار بند کر کے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

  • حکومت اور پاک فوج نے مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، فردوس عاشق

    حکومت اور پاک فوج نے مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، فردوس عاشق

    اسلام آباد : وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج نے مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، تمام ملکی اداروں میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان میں کام کرنے والے بارڈر پر کھڑے ہیں، افواج پاکستان نے ملکی سلامتی کے لئےقربانیاں دیں، حکومت اور فوج یکجہتی سے مسائل حل کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور ہم آہنگی ہے، ہمارے جوانوں نے ہرمحاذ پر دشمنوں کے دانت کھٹےکیے، مل کرخارجی، داخلی مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، حکومت اور پاک فوج نے مل کرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، تمام ملکی اداروں میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    اٹارنی جنرل انور منصور خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں اور افسران نے اپنے خون سے امن بحال کیا، افواج پاکستان کا مورال بلند کرنا قومی قریضہ ہے، معیشت کو استحکام ملنے پرعالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کا حوصلہ بلند رکھناہمارا فرض ہے، افواج پاکستان نے ملکی دفاع کیلئے لازوال قربانیاں دیں، آج ایسا فیصلہ آیا جس کے بعد کچھ لوگ جشن منارہے ہیں، داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ فیصلے پرجشن منانے والے مشرف کے ہی حلف یافتہ ہیں، سیاسی جماعتیں اپنی تسکین کیلئےقومی بیانیہ نہیں دےرہیں۔

    افواج پاکستان نےجمہوریت کی آبیاری کی، کچھ نادان دوست افواج پاکستان کی تضحیک میں مصروف ہیں، سب سے پہلے پاکستانی ہیں اس کے بعد اور کوئی شناخت ہے قومی سلامی کے اداروں پرالزام تراشی درست عمل نہیں۔

    پاکستان مخالف قوتیں تقسیم بیانیہ کو کمزوری تصور کررہے ہیں، آزادی اظہار رائے ہے مگر دھرتی ماں پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان مقدم ہے اورادارے طاقت رکھتے ہیں، اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

  • مودی کی انتہا پسندانہ سوچ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    مودی کی انتہا پسندانہ سوچ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایسی سوچ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امتیازی اور متعصبانہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا پر بہیمانہ اور وحشیانہ تشدد انسانیت کی تذلیل اور بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ طلبا پر تشدد نے مودی کے بھارت کو تقسیم کرنے کے حوالے سے عالمی جریدوں کی پیش گوئی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بحرین کے قومی دن کے موقع پر گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعزاز دنیا اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور تشخص کا آئینہ دار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر رشتے قائم ہیں۔ دونوں ممالک، اپنے ملک کےعوام کے باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان خطے میں رنجشیں اور غربت کے خاتمے کا مشن لیے مسلسل عرب ریاستوں کے اہم دورے کر رہے ہیں، سعودی عرب سے واپسی کے بعد آج بحرین کا دورہ کریں گے۔

    وزیر اعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور امیر بحرین حماد بن الخلیفہ سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ امیر بحرین کے ساتھ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بات کی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

  • عمران خان چور، لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان چور، لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور، لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مشن کے ساتھ چلنے والے قابل تحسین ہیں، وزیراعظم نے اپنی ذات کو پیچھے چھوڑ کر قومی مفاد کی بات کی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ملک کا ایک ٹولہ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، اپنے نظرئیے پر قائم رہنے والا ہی لیڈر ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کو اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے مفاد کے لیے لڑنا ہے، بھارت میں سٹیزن ایکٹ قائد اعظم کے نظریے کی جیت ہے، بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے قائد اعظم کے نظریے کو سچ ثابت کیا۔

    مزید پڑھیں: سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک بنا وہ مقصد بیچ میں کہیں کھو گیا تھا، عمران خان قائد اعظم کا نظریہ جدوجہد کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ وفادار ہیں اور وفاداری نبھائیں گے، صفوں میں تنظیم سازی ہونے تک مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، قائد اعظم کا نظریہ آج ہندوستان میں سچ ثابت ہورہا ہے، گاندھی کا نظریہ ہندوستان میں رد ہورہا ہے۔

  • سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینےکےپابند ہیں ، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا، عجب کہانی ہےکہ جو طبی بنیادوں پرضمانت لیتاہے اور گھرپہنچ کرشفاپالیتا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سوئس حکومت کے ساتھ گزشتہ برس معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت انفارمیشن لی جاسکتی تھی ، سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کوایسےمعاہدےمیں دلچسپی نہیں تھی، سابق حکمرانوں سےمتعلق انفارمیشن ملی توقانونی کارروائی ہوگی، قوم کے پیسوں کو لوٹ کر بیرون ملک لے جایا گیا۔

    مزید پڑھیں : بڑی کامیابی ، سوئس حکومت پاکستانیوں کے اکاونٹس کی معلومات دینے کے لئے تیار

    معاون خصوصی نے کہا عجب کہانی ہےکہ جو بیمار ہوتا ہے، طبی بنیادوں پر ضمانت لیتا ہے اور گھر پہنچ کر شفا پالیتا ہیں، عدالت نے آصف زرداری کورہائی طبی بنیادوں پر دی، عدالت سےریلیف لینےکےبعدگھرکوشفاخانہ بناناسوالیہ نشان ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر کے شکاری ایک ہی ڈربے میں پانی پیتے رہے، شیر کے شکار کرنیوالے دونوں ہی کھلاڑی کے ہاتھوں شکارہوگئے، بلاول کوپتہ ہوناچاہیے،جوطبی بنیادوں پرضمانت لیتےہیں وہ بیماراورلاغر ہوتےہیں،شکارکےقابل نہیں رہتے۔

    یاد رہے سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دی تھی ، معلومات فراہم کرنےکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نےدی، سوئس بینکوں میں31لاکھ غیرملکیوں کےاکاونٹس ہیں۔

  • پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں: فردوس عاشق اعوان

    پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کے لیے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحت مند بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں جان دینے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے لے کر جائیں، ہم سب کو پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیئے۔

    مجموعی طور پر رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 98 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ 14 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔