Tag: Firdous ashiq awan

  • وزیراعظم نے میڈیا صنعت سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی

    وزیراعظم نے میڈیا صنعت سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےمیڈیاصنعت سےجڑےچیلنجز سے نمٹنےکیلئےکمیٹی تشکیل  دی ہے، میڈیا ورکرز اورمالکان کے مسائل کا تدارک کرنے جارہےہیں، پاکستان کو بدنام کرنیوالے کو اب کوئی سودا بیچنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جان کر یہ تاثر دیا جارہاہے کہ صحافیوں کوآزادی اظہار رائے کا حق نہیں، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا، پاکستان میں اظہار رائے کو سلب کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آزادی اظہاررائے سےمتعلق غلط بیانی کی ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگرکرنے کیلئے اقدامات کر رہےہیں، معاشی اعدادوشمار کہہ رہےہیں پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیاجارہاہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں نے معیشت کی تباہی میں حصہ ڈالا، معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈالنےوالے اپنی صحت کیلئے پریشان ہیں ، اپنے علاج معالجےکیلئے عدالتوں سے ضمانتیں لیتے پھر رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے حوالے سے نوید سنارہےہیں، قومی مفاد پر ضرب لگانےوالےمخصوص سوچ کے حامی لوگ اپنے مفاد کا تحفظ چاہتے ہیں ، وزیراعظم نے میڈیا صنعت سے جڑے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، میڈیا معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی میں اسٹیک ہولڈرزشامل ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کمیٹی میں کمیٹی فوکل پرسن کا کردار ادا کروں گی اور پی بی اے ،اےپی این ایس کے نمائندے شامل ہوں گے ، میڈیا ورکرز اورمالکان کے مسائل کا تدارک کرنے جارہےہیں، کمیٹی میڈیا ورکرز اور مالکان میں خلیج کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کامیچ تھرلنگ ہوتا ہے ہماری کوشش ہے معاملات حل ہوں، پاکستان کو بدنام کرنیوالے کو اب کوئی سودا بیچنےکا موقع نہیں ملے گا، آزادی اظہار رائے پر قدغن کی بات کرنیوالوں کو بھی بلائیں گے،فردوس عاشق اعوان

    انھوں نے مزید کہا پاکستان مخالف پروپیگنڈاکرنیوالوں کو بھی بلایاجائے گا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کمیٹی پوچھے گی کون سی آزادی چھینی گئی، امید ہے حکومت میڈیاکے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترنتائج نکلیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہےایک بار ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کو حل کریں، میڈیا سےجڑے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ، اس کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان خود ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا پارلیمنٹ میں جو سوال ہوگااس کیساتھ حقائق سامنے رکھےجائیں گے، پارلیمنٹ میں ہر شخص کی تقریر ریکارڈ ہوتی ہے , پارلیمنٹ میں جھوٹ بولیں گےتواس کا تقدس پامال ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو گرفتارکرنےکیلئے چھاپے مارے گئے ، حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادہ قانون کے گرفت میں آئیں گے ,جو بویا ہے وہ کاٹنا پڑے گا، عمران خان نے یہی توکیاہے،قانون کو طاقتور بنایا ، اس قانون کی طاقت سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا جتنی بھی طلبا تنظیمیں ہیں وہ سیاسی لیڈرشپ کی نرسری ہے، یہاں سے جو پودے اگتے ہیں تناور درخت بن کر پھل دیتےہیں، وزیراعظم طلبا کی صلاحیتوں سے آگاہ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ طلبا یونینز میں کرمنل ایلی منٹس کودورکریں گے ، طلبا کو ہتھیار سے لینا دینا نہیں ،ان کا ہتھیار قلم ہے ، طلبا کو جو پذیرائی قلم سے ملتی ہے وہ ہتھیار نہیں مل سکتی۔

  • وزیراعظم نے  ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا،  فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےکٹھن حالات میں ملک سنبھالا،دیوالیہ ہونے سے بچایا ، روپے کی قدر ، غیر ملکی سرمایے میں اضافہ ملک وقوم کیلئے نیک فال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نےکٹھن حالات میں ملک سنبھالا،دیوالیہ ہونےسےبچایا، انتھک محنت سےمعاشی استحکام کی منزل کی طرف تیزی سےرواں دواں ہیں، روپےکی قدر ،غیر ملکی سرمایےمیں اضافہ ملک وقوم کیلئےنیک فال ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی، پاکستان کی 28 درجے بہتری اور آؤٹ لک مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا معاشی بہتر کااعتراف ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا اسٹاک مارکیٹ نےجولائی سےابتک 19.8فیصد کا ریٹرن دیا، یہ ریٹرن 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان نے ای او بی آئی پنشنرز کو خوشخبری سنادی

    فردوس عاشق اعوان نے ای او بی آئی پنشنرز کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 6500سے 8500روپے اضافہ وزیراعظم کے غریبوں کیلئے احساس کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500سے 8500روپے کردی گئی ،پنشن میں اضافہ وزیراعظم کےغریبوں کیلئےاحساس کامظہرہے، یہ ریاست مدینہ کی طرزپرفلاحی ریاست کی جانب عملی اقدام ہے،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غریب طبقات کی دیکھ بھال کرنا وزیراعظم کا نصب العین ہے ، کمزورطبقات کاخیال رکھنےسےفلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، وزیر اعظم اسی مشن کی تکمیل پر کار بند ہیں۔

    مزید پڑھیں : ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    یاد رہے  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھاکہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

  • قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی ، فردوس عاشق اعوان

    قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لیگی دورمیں قطرسےایل این جی درآمد میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں، قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا لیگی دورمیں قطر سے ایل این جی درآمد میں مالی بےقاعدگیاں سامنےآرہی ہیں، ایل این جی درآمد پر 16-2015آڈٹ رپورٹ شاہدخاقان کےدعوں کی نفی ہے، 180 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے4.5ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔

    فردوس عاشق اعوان ن کا کہنا تھا کہ آج عوام کو مہنگی گیس خریدنے پڑ رہی ہے ، مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں، سیاسی انتقام کاراگ الاپنے،خودکوبےگناہ کہنےوالوں کادامن داغدار ہے، قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی۔

  • وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے،فردوس عاشق اعوان

    وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، لاقانونیت کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلا کے اسپتال پرحملےکی مذمت کرتے ہیں، وکلا بگڑےہوئے طوفان کی طرح اسپتال سے ٹکرارہےتھے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کالا کوٹ پہننے والے قانون کے محافظ ہیں، وکلا کی کالی بھیڑوں نےقانون کو آئے دن ہاتھ میں لینےکو وطیرہ بنالیا ہے، قانون کے رکھوالوں نے اسپتال کومیدان جنگ بنایا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور پنجاب کو واقعے پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، مریضوں، تیمارداروں ، ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، قانون حرکت میں آئے گا اور طریقہ کار اختیار کرے گا۔

    اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا فیاض چوہان پر تشدد، توڑ پھوڑ اور مریضوں کو ہراساں کرنا قابل افسوس ہے۔

    مزید پڑھیں : وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    یاد رہے ایک ویڈیو کے تنازع پر وکلا آپےسےباہرہوگئے ، وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کادروازہ کھواکراندرداخل ہوگئی اور توڑ پھوڑشروع کردی جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تہس نہس کردیں گئیں۔

    حملہ آور وکلا نے آپریشن تھیٹرزکو بھی نہ بخشا، کشیدہ صورتحال کےباعث آپریشن رک گئے ، اس دوران 6 مریض جان کی بازی بھی ہار گئے، ہنگامہ آرائی کےآدھے گھنٹےتک پنجاب انتظامیہ لاپتہ رہی۔

    وزیرصحت یاسمین راشد پہنچیں لیکن وکلا نے ان سے مذاکرات سے انکار کردیا اور ایک گھنٹے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی۔

  • متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے: فردوس عاشق اعوان

    متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے: فردوس عاشق اعوان

    ‏اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے۔ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس دن پوری دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی تھی تو دوسری طرف بھارت متنازعہ شہریت بل سے انسانی حقوق کے قوانین کی سر عام دھجیاں اڑا رہا تھا۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فاشسٹ مودی کی اقلیتوں کے حقوق پر کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کا عمل گاندھی کے نظریے کو دفن اور قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہر ثبت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متنازعہ شہریت بل نام نہاد جمہوریت اور بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے۔ یہ قانون سازی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو توا سوچ پورے خطے پر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش اور ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

    معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازعہ بل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیش کیا تھا۔

    اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی، بل کے حق میں 293 ووٹ آئے جبکہ 82 اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

    ترمیمی شہریت بل سے آسام میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔

  • فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست، مسلم لیگ ن کو مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت

    فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست، مسلم لیگ ن کو مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست پر مسلم لیگ ن کو مزید مواد فراہم کر نے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سردار الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین کمیشن کیس پر سماعت کی۔

    دوران سماعت (ن )لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاءاور پیمرا کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آپ درخواست سے متعلق مواد تو جمع کرائیں۔

    وکیل درخراست گزار نے بتایاکہ ہم نے اس کیس میں پیمرا کو فریق بنانا چاہتے ہیں جبکہ وکیل تحریک انصاف نے کہا مسلم لیگ ن نے اپنی درخواست میں صرف دال میں کالا لکھا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ن لیگ سے مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

    یاد رہے گذشتہ ماہ مسلم لیگ ن نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی، ن لیگ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے۔

    معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا تھا۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نےفارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، پی ٹی آئی رہنماؤں نےالیکشن کمیشن کے خلاف الزامات شروع کردیے، فردوس عاشق اعوان نے کہا دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے

  • عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، سازشی خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے، ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے، جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں، انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا جنہیں عوام نے مائنس کیا وہ سازشیں کررہےہیں، سازشیوں کومعلوم ہوناچاہیےوہ پاکستان کی سیاست سےمائنس ہوچکے، سازشی خودکودوبارہ قابل قبول بنانےکیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں،  پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور  ہمنواؤں کے سپرد ہے، دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

  • کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، فردوس عاشق اعوان

    کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، فردوس عاشق اعوان

    گوجرانوالہ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پولیس اصلاحات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، گوجرانوالہ میں ڈیجیٹل پولیس ہیلپ لائن کا قیام خوش آئند ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’مائی پولیس ہیلپ‘ کے ذریعے عوام براہ راست اعلیٰ پولیس حکام سے رابطہ کرسکیں گے، آرپی او گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آر پی او گوجرانوالہ نے عوام دوست پولیس کے نعرہ کو عملی جامہ پہنایا، وزیراعظم کے عوام دوست وژن کو عملی جامہ پہنا کر حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے: فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے کچھ وقت لگے گا، وزیراعظم عمران خان ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا عام شہری کے ساتھ احساس کا رشتہ ہے، پولیس کی صفحوں میں بھی تبدیلی کا حقیقی سفر شروع ہوچکا ہے، آج تھانہ کلچر بدلنے کی طرف مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تھانہ کلچر بدلنے کا جو نعرہ لگایا تھا اسے حقیقت میں بدلہ جارہا ہے۔

  • کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے: فردوس عاشق اعوان

    کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کیے گئے عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے۔ تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔