Tag: Firdous ashiq awan

  • بھارتی فلم میں آر ایس ایس کے جنونیوں نے اپنی سوچ کی عکاسی کی، فردوس عاشق اعوان

    بھارتی فلم میں آر ایس ایس کے جنونیوں نے اپنی سوچ کی عکاسی کی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی فلم پانی پت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں افغان ہیرو احمد شاہ ابدالی کے کردار کو حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ بالی وڈ کی نئی فلم پانی پت کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہندوستان میں افغان عوام اور مسلمانوں سے متعلق منفی سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے ہندو جنونیوں نے بابری مسجد کو منہدم کیا تھا، اس فلم میں جنونیوں نے اپنی سوچ کی عکاسی کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی فلم میں حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا گیا ہے، مذکورہ فلم پانی پت میں مسلمان افغان ہیرو احمد شاہ ابدالی کے کردار کو یکسربدل دیا گیا۔

    بابری مسجد کی شہادت کے روز خصوصی طور پر اس فلم کو ریلیز کرنا بھارت کے دائیں بازو کی پارٹی راشٹریا سیوک سنگھ آر ایس ایس کے تنگ نظریے کا ثبوت ہے۔‘

    یاد رہے کہ بھارت کی نئی فلم پانی پت میں سن1761میں افغانیوں اور ہندوستان کے مرہٹوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا ذکر ہے۔

    اس لڑائی میں مسلمان افغان ہیرو احمد شاہ ابدالی کی افواج نے مرہٹوں کو شکست دے کر فتح حاصل کی تھی، فلم میں احمد شاہ ابدالی کا مرکزی کردار معروف اداکار سنجے دت نے ادا کیا ہے، دیگر اداکاروں میں ارجن کپور، کریتی سینن اور دیگر شامل ہیں۔

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فلم پانی پت کے ریلیز ہونے اور اس کی کہانی میں ابہام پر افغان حکومت کی جانب سے بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ادریس زمان نے افغانستان میں بھارتی سفارت کار ونے کمار کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کی ہے۔

  • غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا اور تمام وعدے پورے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

    غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا اور تمام وعدے پورے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں , غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا،قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غریب و عام شہریوں کواپنی چھت کاتحفظ دینےکی پیشرفت جاری ہے، وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت میں فکس ٹیکس اور تعمیراتی مرحلےپرسیلزٹیکس کاخاتمہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تعمیرات کےشعبےسےوابستہ افرادکیلئےآسانیاں پیداکی جارہی ہیں جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم اور ای اسٹیٹمنٹ پیپر کا اجرا عمل میں لایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے میں فروغ کے لئے اجازت ناموں اوراین اوسیزکوممکنہ حدتک کم کیاجارہاہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا غریب عوام کواپناگھرمل کررہےگا، آسانی پیداکرکےگھروں کی تعمیر کےعمل کوتیزبنایاجائےگا، وزیراعظم عمران خان کےقوم سےکیے وعدے پورے ہوں گے۔

  • مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے۔ کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔ ان حسرتوں کے لیے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کی شو بازی نہ کریں، پارلیمان میں آ کر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا وہ شاید شہباز شریف بھول گئے ہیں۔ بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالا دستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

  • شہباز شریف کو ضمانت ملی ہے، کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف کو ضمانت ملی ہے، کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عدالت سے ضمانت ملی ہے کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں، ملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف جس مقصد کیلئے لندن گئے آگاہ نہیں کیا،وہ بتائیں کہ علی عمران اوراسحاق ڈار وہاں کیا کررہے ہیں، شہبازشریف کو ضمانت ملی ہے کلیئرنس سر ٹیفکیٹ نہیں، شہباز شریف بتا دیتے کہ ان کی واپسی کا کب ارادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے خود کو اچھا بچہ ثابت کرنے کی کوشش کی، ہم نوازشریف کی صحت کی تازہ صورتحال جاننا چاہتے ہیں، اپوزیشن نے اتفاق رائے کیلئےایک ہفتے کا وقت مانگا، دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے عدالت سے رجوع کرلیا، حکومت نے پوری کوشش کی معاملے پراتفاق رائے ہو۔

    کابینہ میں شامل وزیر بھی انکوائریوں کا سامنا کررہے ہیں، شہباز شریف نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بے سرا راگ الاپا،عمران خان نیازی صاحب فخر سے کہتے ہیں کہ نیازی میرا قبیلہ ہے لیکن آپ بھی قوم کو اپنا تعارف کروادیں کہ میاں کونسی ذات ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جو ٹرافی لہراتے رہے وہ حقائق کے برعکس ہے، سپریم کورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت کا مقدمہ تھا، انہوں نے من گھڑت بیانیہ پیش کیا ہے۔

    شہباز شریف نے ایک گھنٹے اپنی آپ بیتی قوم کو سنائی ہے ، شہبازشریف نے جس ڈھٹائی کے ساتھ قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سے متعلق کیس ابھی زیر سماعت ہے اور اس پر شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں آتا شہباز شریف ملزم ہی ٹھہریں گے کیونکہ شہباز شریف کو بیل دی گئی ہے بے گناہی کا سرٹیفکیٹ عطا نہیں ہوا۔

  • حقِ وراثت کا تعین ،  آرڈیننس  6 دسمبر سے نافذ ہوگا

    حقِ وراثت کا تعین ، آرڈیننس 6 دسمبر سے نافذ ہوگا

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس2019کا چھ دسمبرکو باقاعدہ نفاذ کرنے جارہے ہیں، یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے ، ملک اور باہر بسنے والے پاکستانی استفادہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا انفورسمنٹ وومن پراپرٹی آرڈیننس ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم کے خواتین کو بااختیار اور جائیدادمیں حصہ داربنانے کے عزم کی طرف ایک قدم ہے، خواتین کو طاقتور اور فعال کردار یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔

    خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے، ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس 6دسمبر سے نافذ ہوگا ، قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگ میل ہے، دہائیوں سے زیر سماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک اور باہر بسنے والے پاکستانی استفادہ کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں  گے مگر 4 سال بعد، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4 سال بعد، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد اور عوام دوبارہ عمران خان کو منتخب کریں گے، عدالت نے زرداری کی صحت سےمتعلق ہی فیصلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بدقسمتی ہے،عوام نےجن کورہبرسمجھا وہ رہزن ثابت ہوئے، شریف خاندان نے بلیک منی کا کام نہیں کیا تو واپس آکرجواب دیں، شریف خاندان تعاون نہیں کرےگاتونیب قانون کےمطابق فیصلےکرے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ طاقتوراورکمزورسب پرایک قانون لاگوہوگا، بلاول بھٹوکابیان غیرجمہوری اورغیرپارلیمانی ہے، آصف زرداری پاکستان کے قانون کے مجرم ہیں، عدالت نےزرداری کی صحت سےمتعلق ہی فیصلہ کرناہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ضرور جائیں گے مگر 4سال بعد، چار سال بعد بھی ٹی ٹی،فالودےوالے،جعلی اکاؤنٹس والوں کو عوام مسترد کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو 4سال بعد بھی عوام دوبارہ منتخب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل پرڈاکہ ڈالنے پرآصف زرداری عدالتوں کاسامنا کررہے ہیں۔

    گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم کا مینڈیٹ ملا ہے، اب نیا وزیراعظم آئندہ الیکشن کے بعد ہی آئے گا، وزیراعظم نے اپوزیشن پر ہاتھ ہلکا رکھنے کی کوئی بات نہیں کی تھی، اپوزیشن ہمیشہ قانون سازی کیلئے مک مکا کی بلیک میلنگ کرتی ہے، وزیراعظم قانون کی بالادستی اور احتساب چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، شہنشاہ عالم والا مخصوص ٹولہ اپنی مرضی سے علاج چاہتا ہے، کسی بھی شخص کی بیماری کو جانچنے کے پیرامیٹرز ہوتے ہیں، آصف زرداری کی بیماری کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔

  • وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ، بلاول صاحب کسی معاملے میں سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ ذات نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہےہیں، قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمےداری اور فرض ہے اور بلاول کا قانون سازی سیاسی ایجنڈے سےمشروط کرنا غیر جمہوری ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب کسی معاملے میں سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں ، پارلیمان بطوربلیک میلنگ استعمال کرنے کی سوچ منفی اور دعوؤں کی نفی ہے، پاکستان کےمفاد میں قانون سازی میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی حالیہ قانونی معاملے پر اتفاق رائے کی کوشش کرے گی لیکن وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ اتفاق رائے نہیں چاہتے ، لگتا نہیں حکومت چھے ماہ میں قانون سازی پراپوزیشن کواعتماد میں لے گی۔

  • آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اِطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، اپوزیشن ہمیشہ قانون سازی کیلئے مک مکا کی بلیک میلنگ کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت وتوسیع سے متعلق ایشو صرف حکومت کا نہیں ہے، پارلیمنٹ میں عدالتی فیصلے کے مطابق قانون پر بحث ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ یا قومی مفاد پر کام کرے گی حالانکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتی رہی ہے، جب پارلیمنٹ کے پاس موقع آیا تو پی پی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کسی کی پسند یا ناپسند پر نہیں بنتا، گزشتہ بہتر سالوں سے قانون طاقتور کے گھر کی لونڈی بنا رہا، طاقتورشخصیات اپنی مرضی سے اِداروں کو کمزور کرتی رہیں۔

    عمران خان کو وزیراعظم کا مینڈیٹ ملا ہے، اب نیا وزیراعظم آئندہ الیکشن کے بعد ہی آئے گا، وزیراعظم نے اپوزیشن پر ہاتھ ہلکا رکھنے کی کوئی بات نہیں کی تھی، اپوزیشن ہمیشہ قانون سازی کیلئے مک مکا کی بلیک میلنگ کرتی ہے، وزیراعظم قانون کی بالادستی اور احتساب چاہتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو ان کی خواہش کے مطابق نہیں چھوڑ سکتے، شہنشاہ عالم والا مخصوص ٹولہ اپنی مرضی سے علاج چاہتا ہے، کسی بھی شخص کی بیماری کو جانچنے کے پیرامیٹرز ہوتے ہیں، آصف زرداری کی بیماری کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کی بیماری کاسٹیٹس میڈیکل بورڈ دے سکتا ہے،اُن کےحق میں میڈیکل رپورٹ آنے تک زرداری کے باہر جانے کا فیصلہ نہیں کر سکتے، آصف زرداری سے متعلق بھی قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔

  • پاکستان چین آزاد تجارتی معاہدے کا آغاز لازوال دوستی کا مظہرہے،فردوس عاشق اعوان

    پاکستان چین آزاد تجارتی معاہدے کا آغاز لازوال دوستی کا مظہرہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا معاہدہ دونوں ممالک میں لازوال دوستی کا مظہرہے ، آئندہ دنوں میں سی پیک،پاک چین دوستی پرمزید اچھی خبریں آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر مبارک دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کےعوام اوردوستوں کےلئےاچھی خبر ہے، آئندہ دنوں میں سی پیک،پاک چین دوستی پرمزید اچھی خبریں آئیں گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آزادتجارتی معاہدہ دونوں ممالک میں لازوال دوستی کا مظہرہے، تاجروں کوچین میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت ملے گی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کاٹیکسٹائل شعبہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا اور زراعت، چمڑا ، کنفکشنری، بسکٹ تیارکرنے والے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جبکہ پاکستانی مصنوعات چین برآمد کرسکیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی منڈیوں میں 313نئی مصنوعات کی برآمدات کاموقع ملےگا، پاکستان742مصنوعات کی برآمدپرصفرڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہو رہا ہے، دوسرے مرحلے میں پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائےگی۔

  • نئے انتخابات  5 سال کی آئینی مدت کے بعد ضرورکرائے جائیں گے ، معاون خصوصی

    نئے انتخابات 5 سال کی آئینی مدت کے بعد ضرورکرائے جائیں گے ، معاون خصوصی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5سال کی آئینی مدت کے بعد، مولانا کہا کرتے تھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا!پارلیمان تب تک جعلی نہیں جب تک آپ کےفرزند اور رہنمااس میں ہیں، نئےانتخابات ضرورکرائےجائیں گےلیکن 5سال کی آئینی مدت کےبعد، ہم مولاناکی گزشتہ پارلیمانی تقریروں کی روشنی میں آگےبڑھ رہےہیں، جب وہ کہاکرتےتھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

    نواز شریف کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےلندن پہنچتے ہی ن لیگی ترجمانوں کی ہنگامی حالت ختم ہوگئی، ن لیگ نےسپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو صفحہ پیش کیا وہ قطری لگتا ہے۔

    گذشتہ روز مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت نے اپنے احتساب سے فرار اختیارکی ہے، ملک کی معیشت سمندر میں غرق ہورہی ہے، ہم آزادی کےقائل ہیں میڈیا ہم پر تنقید کرتاہے، ہماری تحریک بھرپورطریقےسےجاری رہےگی۔

    جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا تھا کہ عدالت نے کہا ہے پہلے قانون سازی کرو ، اس پارلیمنٹ کو قانون سازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسمبلی تحلیل کی جائے ، وزیراعظم مستعفی ہوں اور فوری انتخابات کرائے جائیں۔