Tag: Firdous ashiq awan

  • عوام کی خوشحالی اور قومی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 580 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 6 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کی خوشحالی اور قومی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹیکس ریونیو بڑھانا اور مالیاتی خسارے کو کنٹرول رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ سال کے 509 ارب کے مقابلے میں 580 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 6 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا عمران خان کے سر ہے جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے فرض کو قومی تحریک کی شکل دی۔ پہلی بار حکمرانوں کے بجائے قومی خزانے کی آمدن بڑھ رہی ہے۔ یہ ملک و قوم اور معیشت کے لیے خوشخبری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 سیلولر کمپنیوں سے لائسنس فیس کی مد میں 70 ارب روپے وصول ہوئے، ایک اور کمپنی سے مزید 70 ارب وصول ہونے کی امید ہے۔ اس سیکٹر سے مجموعی طور پر 200 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں واضح کمی آئی۔ ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے ہیں، 2 مہنیوں میں کوئی سپلیمنٹری گرانٹ منظور نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں کرنسی کی قدر بہتر ہونے سے حکومت کو 246 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس سال حکومت تقریباً ایک ہزار ارب روپے نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جس میں 200 ارب روپے سیلولر سیکٹر، 400 ارب روپے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے منافع جات اور 300 ارب روپے آر ایل این جی پلانٹس کی نجکاری سے ملنے کی امید ہے۔

  • ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی عوام آپ کا شکریہ کہ آپ نے کشمیر کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کمیونٹی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی موجودگی سے یہ احساس دلایا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بزدل انسان ہی کشمیریوں پر ظلم کرسکتا ہے، نریندر مودی نے کشمیریوں کو 40 دن سے گھروں میں بند کر رکھا ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی سے کہتا ہوں جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرسکتا، دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر تشدد نہیں کرسکتا۔ جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں نریندر مودی آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کےعوام میں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے، مودی جو مرضی کرلے کشمیری عوام کو شکست نہیں دے سکتا۔

  • وزیر اعظم آج کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عظیم کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم مظفر آباد میں آج کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا، ’چلو چلو مظفر آباد چلو‘، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کا اجتماع دنیا بھر میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عظیم کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی ظلم و جبر کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بھارت کا پرتشدد اور ظالم چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ سلامتی کونسل، او آئی سی اور خصوصاً جنیوا میں 58 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر محاذ پر سفارتی کامیابی اور بھارت کو شکست ہو رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہر جمعۃ المبارک کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیش نظر آج وزیر اعظم مظفر آباد میں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج پھر اپنے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں گے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہر مرحلے پر ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے۔ ادویات، اشیا خورد و نوش اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ زندگی پر موت کا پہرہ ہے، انشاء اللہ ظلم کو پسپائی ہوگی، آزادی کی روشن صبح کا طلوع ہونا وادی جنت نظیر کا مستقبل ہے۔

  • کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں ناانصافیاں جاری ہیں، کراچی اور حیدرآباد کو کچرا کنڈی بنا دیا گیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 کے حوالے سے وزیر قانون کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سندھ میں گورننس کے چیلنجز کا سامنا ہے، بیڈگورننس کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان کے مطابق سندھ حکومت کراچی میں زندگی کی بنیادی ضرورتیں بھی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کی جانب سے گورنرراج کی کوئی بات نہیں کی گئی.

    مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل : وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    کچھ لوگ قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں.  سندھ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے.

    پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج قومی اسمبلی کا جمہوری سال مکمل ہوگیا، اپوزیشن کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے.

  • ’ آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز’

    ’ آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز ،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے ، آئیں جبر کیخلاف وزیراعظم کیساتھ آواز بلند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سمای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘، وزیراعظم کی قیادت میں کل مظفرآباد جائیں گے ، بھارتی مظالم کیخلاف نہتے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے، یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے آئیں جبرکیخلاف وزیراعظم کیساتھ آوازبلندکریں، آئیں کشمیریوں سے یکجہتی کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں 13 ستمبر کو جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مظفرآباد جانے کا مقصد پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور میں اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

  • "اپوزیشن آپس میں سیاست کر رہی ہے”: بلاول بھٹو کے اعلان پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

    "اپوزیشن آپس میں سیاست کر رہی ہے”: بلاول بھٹو کے اعلان پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول چاہتے ہیں کہ دھرنامولانا صاحب اور  ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر کرسی پر بیٹھ جائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو کی جانب سے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر اپنے ٹویٹ میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن آپس میں سیاست کر رہی ہے.

    پہلے بھی کہا تھا، اپوزیشن کوخود اپوزیشن سے خطرہ ہے، مولانا صاحب پارٹیاں آپ کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ بلاول ملک کا دورہ کرنے کے بجائے کراچی میں پھیلے کچرےکی صفائی پر توجہ دیں، بدقسمتی ہے کہ وسائل سندھ کےغریب عوام تک نہیں پہنچ رہے، جب تک پی پی سندھ میں مسلط ہے،عوام کا بھلا ممکن نہیں.

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    انھوں نے پی پی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کادنیابھرمیں مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جمعہ کےدن کشمیریوں کے حق کی آواز بلند اور بھارتی ظلم کوبے نقاب کریں گے.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق یہ وقت قوم کو تقسیم نہیں یک جا کرنے کا ہے.

  • مقبوضہ  کشمیرپر50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئے آئینہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    مقبوضہ کشمیرپر50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئے آئینہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے، بھارت اس اعلامیہ میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم دیکھ سکتا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہونا حوصلہ افزا ہے، بھارت سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ باعث حوصلہ ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جنیوا اعلامیہ وزیراعظم کی عالمی ضمیر جگانے کی کاوشوں کی کامیابی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا بھارتی جبر،طاقت کےبہیمانہ استعمال کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

  • آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کے سامنے بندوق کی نوک اور کرفیو کے پہرے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، درس کربلا کا پیروکار کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھکتا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج امام حسینؓ کے حق کے نظریے کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی فلسفہ حسینی ہے۔ فلسفہ حسینی ماننے والے کبھی تفرقے میں نہیں پڑتے۔

    انہوں نے کہا کہ کربلا کا ایک میدان مقبوضہ کشمیر میں بپا ہے، آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ ایک میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ کھڑے ہوئے۔ کربلا کا ایک میدان مقبوضہ کشمیر میں بپا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز آج دبی ہوئی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حسینی فلسفہ کا پیروکار آج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، مظلوم کشمیریوں سے ان کا آئینی حق چھینا گیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ آج کشمیریوں سے مذہبی حق بھی چھینا گیا یہ سب سے بڑا ظلم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کے سامنے بندوق کی نوک اور کرفیو کے پہرے ہیں، آج اس امن کانفرنس کو مظلوم کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ آج مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدیت پیش کر رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں۔ ظلم کی رات ختم ہونے تک پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ پوری وادی جیل بن چکی ہے، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق و سچ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لیے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کربلا کا سبق ہے ’ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے‘۔ پاکستانی قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہے، مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔

  • وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا،فردوس عاشق اعوان

    وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے ، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کا مقبوضہ وادی میں بدترین محاصرہ ہے، کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے حضرت امام حسین ؓکی سنت کو زندہ کیا، حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبرکو للکارا، کشمیریوں نے حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے، مودی نے آئینی حقوق غصب کرکے مذہبی آزادی بھی سلب کرلی، نہتے عزاداروں پر مظالم، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا اورکشمیر آزادہوگا۔