Tag: Firdous ashiq awan

  • عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے، وہ سادہ انسان ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سادہ انسان ہیں۔

    پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    صرف عوام کا دوست ہی پی ٹی آئی حکومت کا دوست ہوگا، ویڈیو اسکینڈل ہر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ویڈیو پیش نہیں کرسکی ‘ عدالتی فیصلہ آئیں و قانون کے مطابق ہے، پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی۔

    ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں مفت علاج ہوگا ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ہسپتالوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جارہی ہے تاکہ انتظامیہ اپنی کارکردگی پر جوابدہ ہوں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت صحت عامہ پر سالانہ 275ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو ہورہے، ایم ٹی ائی عام آدمی کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔

  • راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں، فردوس عاشق اعوان

    راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا شہدااور غازیوں نے جنگ ستمبر میں شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی، راشدمنہاس اورایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں ،پوری قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یوم فضائیہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا یوم فضائیہ اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے، شاہینوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا، راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں، قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم نے ولولے، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع کشمیریوں کے ساتھ بطور یکجہتی منایا، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اخوت کا جذبہ دیکھنے میں آیا، شہدااور غازیوں نے جنگ ستمبر میں شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی۔

    کشمیر کے حوالے سے ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جموں کشمیر کے عوام کے جائز قانونی حق کی حمایت اور سچے جذبوں کے اظہار پر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ جذبے زندہ قوموں کی علامت اور شان ہوتے ہیں، پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کیلئے ہم نے اتحاد اور یکجہتی کی اسی فضاء کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

  • یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج یوم دفاع کے موقع پر دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پرمنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزرائےاعلیٰ، گورنر صاحبان،اسمبلی اراکین شہدا کے گھرجائیں گے اور دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی فریضہ’’آئیں شہید کے گھرچلیں‘‘ کوعمران خان آگے لے کر بڑھیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نمازجمعہ میں سلامتی، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں ہوں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔

    یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

  • وزیراعظم کا 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں، کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلامک یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام ایک ماہ سےزائدعرصےسےکرفیومیں محصورہیں، اس وقت مواصلاتی نظام سےکٹےہوئےہیں، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے ، جہاں ادویات اورخوارک نہیں، بچے بلک رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت انسانیت کی تذلیل کررہی ہے، پاکستانی عوام کشمیری کی درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں، کشمیری بین الاقوام تنظیموں کو حسرت سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کا فاشٹ چہرہ دنیا کودکھایا۔

    معاون خصوصی نے کہا عوام مسلم امہ کو درپیش مسائل کو سمجھتے ہیں، مظلوم کشمیری او آئی سی سے زیادہ توقع کرتا ہے ، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ، کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بندوقوں کے سائے میں کشمیریوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا، کشمیری اپنے خون سے داستان لکھ رہے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر پر خاموش ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کشمیر میں خواتین کی حرمت پامال ہو رہی ہے، پاکستان کی بیٹیاں بھی کشمیری بیٹیوں کے دکھ کو محسوس کرتی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر یوم دفاع اور شہیدوں کا دن ہے ، وزیراعظم نے 6ستمبر کوکشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کافیصلہ کیا ہے، ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جرات اوربہادری سےکشمیریوں کےوکیل بن کرسامنےآئے، کشمیریوں کوان کےگھروں میں قیداورزمین تنگ کردی گئی ہے، جمہوریت کا دعویدار اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کی آواز بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے ، وزیراعظم ہر فورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہےہیں اور مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سےخبردار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارتی جبر سےنجات اورکشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمزمیں مضمون ہویاشمالی امریکامیں خطاب ، وزیراعظم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہےہیں، وزیراعظم مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سےخبردار کر رہے ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ معاون خصوصی نے کہا دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کےتقدس کوبچانے میں کردار اداکرے، سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ کی آمد وزیراعظم کی ذات پراعتماد کا اظہار ہے، وزرائے خارجہ کاکشمیر کی صورتحال پر آناان کی تشویش کا مظہر ہے اور معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ثبوت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیر سے متعلق عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیر سے متعلق عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں‌ کیا. فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام پہنچانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

    فیصلہ کیا ہے مسئلہ کشمیر پر ہر ہفتے کوئی قدم اٹھایا جائے گا، اوآئی سی،یورپی یونین سے کشمیریوں کے حق میں آواز سامنے آئی ہے. پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کے ساتھ کھڑا ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ ناقدین مخصوص ایجنڈے کےتحت کام کررہے ہیں، منصوبہ بندی کے تحت حکومتی فیصلوں پر تنقید کے لئے میڈیا کو  استعمال کیا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ 208 ارب کا ٹیکس کیوں معاف کیا گیا: وزیر اعظم

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.

    وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کی ہیں.

  • معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟احسن اقبال مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کے رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب!! مسئلہ کشمیر پوری پاکستانی قوم کا مشترکہ کاز ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے آپ کی جماعت یا دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کشمیری عوام کیلئے کیا آواز بلند کی؟ کیا آپ کی جماعت نے اب تک کوئی جلسہ، ریلی، اجتماع یا سیمینار تک منعقد کیا؟

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، جس کا ایجنڈا اقتدار کاحصول اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے سوا کچھ نہ تھا، مسئلہ کشمیر کو جس طرح موجودہ حکومت نے اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہے ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات پر کاربند ہیں۔

    اس سلسلے میں برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے، اس کے علاوہ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں۔

  • عمران خان کی کال پر قوم کا آدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

    عمران خان کی کال پر قوم کا آدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

    اسلام آباد :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم کا آدھےگھنٹے کا احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، وزیراعظم کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری رنگ لارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سڑکوں پرآدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، وزیراعظم کی اپیل پراحتجاج نے عالمی توجہ حاصل کی، ان کے لیے سبق ہے، جنہوں نے قوم کے جذبات کا مذاق اڑایا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری رنگ لارہی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی قربانیاں بھی رنگ لارہی ہیں ، دنیاپاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا بھارت او آئی سی کی آواز اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا، یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیرکا آنا کامیاب سفارتکاری ہے ، بھارتی مؤقف پوری دنیامیں پٹ چکاہےکہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

  • دنیا کا کشمیر کے المیے سے لاتعلق رہنا مجرمانہ غفلت ہوگی: فردوس عاشق اعوان

    دنیا کا کشمیر کے المیے سے لاتعلق رہنا مجرمانہ غفلت ہوگی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دنیا کا کشمیر کے المیے سے لاتعلق رہنا مجرمانہ غفلت ہوگی، تحریک انصاف میں کشمیر میڈیا سیل قائم کرنے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلے سڑے نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک سال کم ہے، تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے پر ایک سال میں پیشرفت ہوئی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹائی گئیں، اسٹیٹس کو کی اس سوچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ختم کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار ظلم کی داستان رقم کر رہی ہے، وزیر اعظم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامی اور عالمی نقطہ نظر پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آواز دنیا بھر میں گونج رہی ہے اور دنیا سن رہی ہے، آج دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے۔ دنیا اپنے معاشی اور مالی معاملات کے لیے سر جوڑ کر بیٹھی ہے۔ دنیا مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدام سے روکے۔ اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر پر کردار نظر آنا چاہیئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی معاملہ بن چکا ہے، اس سے لا تعلق نہیں رہا جا سکتا۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا ڈھانچہ بننے جا رہا ہے۔ ہم نے طے کیا ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ میں پارٹی کو متحرک کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری بڑی حسرت سے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیریوں کو ریاستی تشدد اور ذرائع مواصلات پر پابندی کا سامنا ہے۔ ہو سکتا ہے مظالم میں مودی کا نام ہٹلر سے آگے نکل جائے، دنیا کا کشمیر کے المیے سے لاتعلق رہنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیسے انسانیت کی توہین ہو رہی ہے، آواز اٹھانے پر کشمیریوں کو غائب کر کے وادی سے باہر رکھا جا رہا ہے۔ حریت رہنماؤں سے بھارتی ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف میں کشمیر میڈیا سیل قائم کرنے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر قومی اور عالمی سطح کی معلومات کو شیئر کیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کر رہی ہے، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان کو چپے چپے تک پہنچانے کی ضرورت ہے، دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ گلوبل وارمنگ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا 10 ارب درخت لگانے کا وژن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بلا معاوضہ پودے فراہم کیے جا رہے ہیں، پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔ اسی ہفتے وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے اور اسی ہفتے ایک دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کو 20 دن ہوچکے ہیں، میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان کے صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان کے صحافیوں کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کی اقلیتوں نے سب کے ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، دنیا اس وقت خواب خرگوش میں ہے، کشمیریوں کی آواز سننے کو تیار نہیں۔ بھارت مقبوضہ وادی میں نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ جینو سائیڈ کی رپورٹ عالمی اداروں اور دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا احترام اپنی عبادت گاہوں کی طرح کرتے ہیں، عالمی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ پرچم میں سفید رنگ ہمیں اتنا عزیز ہے جتنا سبز رنگ عزیز ہے، وزیر اعظم پاکستان بار بار دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، اقلیتی برادری کا اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں سکھوں سمیت اقلیتوں کی زندگی اجیرن ہے، حکومت پاکستان سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہے گی۔ وزیر اعظم مذہبی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔