Tag: Firdous ashiq awan

  • پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، کسی بھی صورتحال میں لچک نہیں دکھائیں گے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم مسائل کا سبب ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر وفاقی کابینہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    مسئلہ کشمیر کے تناظر میں مختلف فوکل گروپ بنادیئے گئے ہیں، پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی کسی بھی صورتحال میں کسی لچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کشمیر پرجواسٹریٹجی بنائیں گے کابینہ ان کا پورا ساتھ دے گی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کراچی کلین اپ پر کابینہ میں تفصیل سے بحث ہوئی ہے۔

    ایف ڈبلیو او کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی کہ کراچی کیلئے مشترکہ روڈ میپ لائیں وزیر اعظم کو کراچی کے ناقص سیوریج سسٹم اور دیگرامور سےآگاہ کیا گیا ہے۔

    ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے سےمسائل کا سامنا ہے، کراچی کے نالوں میں اترکر صفائی کرنے والوں کو انعام ملنا چاہیے، گلی محلوں سے کچرا اٹھانے پریوتھ اور مزدوروں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات شہباز شریف کو یاد دلانا ہوگی کہ سجن جندال سجنوں سے ملنے کہاں آتا تھا، ن لیگ نے ملک دشمنی کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

    ن لیگ کے کسی لیڈر نے آج تک کلبھوشن دہشت گرد کا نام تک نہ لیا، سابقہ وزیراعظم نوازشریف بھی کلبھوشن کا نام لیتے شرماتے تھے، مریم صفدر کے اعلیٰ کارنامے میں پہلے ہی بیان کرچکی ہوں۔

    ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری میرے بھائی اور دل کے قریب ہیں، فواد چوہدری کابینہ میں بھی ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھتے ہیں، کابینہ میں ہلکی پھلکی موسیقی سےماحول خوشگوار رہتا ہے، آج اس موسیقی کی زد میں شیخ رشید بھی آگئے۔

  • بھارت زیادہ عرصہ کشمیر کو یرغمال نہیں رکھ سکتا: فردوس عاشق اعوان

    بھارت زیادہ عرصہ کشمیر کو یرغمال نہیں رکھ سکتا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے، بھارت زیادہ عرصہ کشمیر کو یرغمال نہیں رکھ سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت زیادہ عرصہ کشمیر کو یرغمال نہیں رکھ سکتا، کشمیریوں کو کوئی بھارتی فیصلہ منظور نہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو دبانے کے لیے لاکھوں بندوقوں کے نیچے رکھا ہوا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے۔ پاکستان کشمیریوں کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے۔ کل کا بہت اہم سیشن تھا اسے سیاست کی نذر کر کے پروڈکشن آڈر طلب کیا گیا، کشمیر میں ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بند کر دیا گیا ہے، پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں ایوان پر ہیں۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • کشمیر میں امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کو بے نقاب کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان

    کشمیر میں امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کو بے نقاب کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک بھارتی فوج کے ہاتھوں استحصال کاشکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جان کے نذرانے پیش کیے، مظالم کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے پر کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی مائنڈ سیٹ کو دنیا نے مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کیلئے پرعزم ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لے کر جائے گا۔

    پاکستان تمام عالمی تنظیموں کے دروازے پر جائے گا اور پاکستان کی طرف سے باربار کہا جارہا ہے کہ ہم کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے جو بھی دستیاب آپشنز ہیں ان کو بروئے کار لائیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کرکے ان کےحقوق پر ڈاکہ ڈالا، ہم مقبوضہ کشمیر میں امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کے مکروہ عزائم کو بےنقاب کرتا رہے گا۔

    کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے یہ دلوں کے رشتے اور بھی مضبوط ہوں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے منفی عمل کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کرسکتی، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر سامنے آئے ہیں۔

  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: فردوس عاشق اعوان

    پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر  میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حریت پسند رہنماؤں کو قید کررکھا ہے، کشمیری عوام کوآزادی کے لئے جہدوجد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیکولر بھارت ایک لبادہ تھا، ہندو توا کی سوچ سامنے آگئی، کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے، رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بین الاقوامی سطح پر کشمیری بھائیوں کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے، بھارت نے امن کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے، سب کے سامنے ظاہرکریں گے. بھارت دہشت گرد ریاست ہے، یہ سب کے سامنے ظاہر ہوگیا، بھارت زہریلی سوچ کے ذریعے خطے کے امن سے کھیل رہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستان کی امن پالیسی کی حمایت کی، تمام قوتوں کا یکجہتی کے ساتھ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا بڑی کامیابی ہے.

    مزید پڑھیں: بھارت کا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا اعلان ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کشمیر کو اپنی شہ رگ تسلیم کرتے ہیں، بھارت اوچھےہتھکنڈوں سے باز آجائے، اوآئی سی کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان خوش آئند ہے، بھارت کی کاغذی کارروائی کشمیرکےمستقبل کافیصلہ نہیں کرسکتی۔

    دنیا عمران خان کی خطے میں امن کی کاوشوں کومانتی ہے، مودی مائنڈ سیٹ دہشت گردی کا نظریہ ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیش پوائنٹ کشمیر ہے، بھارت نے پیغام دیا ہےکہ خطے کے امن سے کوئی سروکار نہیں

  • بھارت ظلم وجبرسے کشمیریوں کا حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا، فردوس عاشق اعوان

    بھارت ظلم وجبرسے کشمیریوں کا حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حق پرکھڑی قوم کو کوئی بندوق، ظلم اورسازش شکست نہیں دے سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی حمایت ظالم بھارت کی ایک اور شکست ہے، مظلوم کشمیریوں کی پھرحمایت پر او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حمایت نے دنیا کو پھر کشمیریوں کے جمہوری حق کی طرف متوجہ کیا، اوآئی سی کا اظہار یکجہتی دنیا کے لیے فوری مؤثر کردار ادا کرنے کا پیغام ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام مہذب دنیا کا امتحان ہے، بھارت ظلم و جبرسے کشمیریوں کا حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جمہوریت سے اپنی وابستگی کا ثبوت دینا ہوگا، یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی، سیاسی حمایت جاری ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حق پرکھڑی قوم کوکوئی بندوق ، ظلم اورسازش شکست نہیں دے سکتی۔

  • سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا سرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا سرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی ٹیزکی دوڑمیں بیگم صفدربھی دیگراہل خانہ سے پیچھے نہ رہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہل میٹل سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا، اسی کمپنی سے رقم منتقلی باعث شرم ہے، مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا کھرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، اعمال سامنے آ رہے ہیں،عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا اورملکی وسائل کو لوٹا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔

    لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فروس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔

  • حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی حمایت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی حمایت نہیں کی اور سینیٹ کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ایسے واقعے کی اطلاع نہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں تھی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صوبوں کو بااختیار بنانے کے خواہاں ہیں اور قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے بارے میں چاروں صوبوں کے درمیان پہلے ہی اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

    لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فروس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔

  • لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فروس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ آپ توچھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریزچلانے والے ہیں، ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں، یہ نیا پاکستان ہے، لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ بنانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔

    انہوں نے کہا کہ معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کیا تھا، ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

  • سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا: فردوس عاشق اعوان

    سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست سینیٹر کو تحریک ناکام بنانے پرمبارک باد پیش کرتی ہوں.

    فردوس عاشق نے کہا کہ تمام صوبوں کی بھائیوں کی طرح شناخت کرنے والا ادارہ سینیٹ ہے، اپوزیشن کی جانب سے شناخت والے ادارے کے خلاف سازش کی گئی، اپوزیشن نےذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سازش کی.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج اپوزیشن کی اپنی صفوں میں بغاوت ہوئی ہے، اگست میں سینیٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، سینیٹ عوام کی طاقت کاسرچشمہ ہے،آج نئے پاکستان کا آغاز ہوا.

    مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام حاصل کرکے رہے گا، عمران خان تعمیر پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، معاشی مشکلات کے باوجودعمران خان بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کودعوت دیتی ہوں بغض اورعداوت نکال دیں، اپوزیشن نئے پاکستان کے لئےعمران خان کے ساتھ کھڑی ہو، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کرشکست کے زخم پرمرہم کے لئے تیار ہیں.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ غریب عوام کا درد عمران خان کے دل میں ہے.

  • نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کےسپاہی ہیں،  فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کےسپاہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کےسپاہی ہیں، عمران خان ملک کواستحکام پاکستان کی طرف لےجارہےہیں، عمران خان جس مشن سےچل رہے ہیں ان کاکوئی سیاسی ایجنڈانہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قیمتی اثاثوں کومحفوظ بنایا جارہا ہے ، نادر تصاویر کو محفوظ کرکے تاریخ نوجوان نسل تک پہنچا رہے ہیں، تاریخی اثاثے کو ڈیجیٹلائز کرکے محفوظ کیا جارہاہے، پاکستان کی معلومات والا قائداعظم سے متعلق بھی جاننا چاہتاہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا دورحاضرکی ضرورت ہے ریکارڈ میں جدت لائے ہیں ، پاکستان کی آزادی لازوال قربانیوں کی داستان ہے ، میڈیا کے لئے قیام پاکستان، استحکام پاکستان اور تعمیر پاکستان ہے۔

    قائداعظم سے متعلق نادرتصاویرانٹرنیٹ پردستیاب ہوں گی

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کےسپاہی ہیں، عمران خان ملک کو استحکام پاکستان کی طرف لے جارہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم سے متعلق نادرتصاویرانٹرنیٹ پردستیاب ہوں گی، آئندہ نسلوں کے لئے قائداعظم کی تصاویر معلومات کا بڑا ذریعہ بنیں گی، آج خوشی کادن ہےکہ ایک بڑا ذخیرہ محفوظ کرلیاگیا ہے۔

    عمران خان قومی مفاد میں اور آئندہ نسل کا مقدمہ لڑ رہے ہیں

    معاون خصوصی نے کہا قائداعظم کامقصدذات نہیں بلکہ نظریہ تھا، قائداعظم کا نظریہ مسلمانوں کےبنیادی حقوق کاتحفظ تھا، عمران خان جس مشن سے چل رہے ہیں ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، عمران خان قومی مفاد میں اور آئندہ نسل کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    حقیقی آزادی اس دن ہوگی جس دن پاکستان معاشی طورپرترقی کرے گا

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان کےبعدمخصوص ٹولےنےملک پرقبضہ کیا، ہم نےانگریزسےجدوجہدکرکےآزادی حاصل کی، حقیقی آزادی اس دن ہوگی جس دن پاکستان معاشی طورپرترقی کرے گا۔