Tag: Firdous ashiq awan

  • کشمیری وفا نبھاتے ہوئے سبزہلالی پرچم کا کفن اوڑھ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیری وفا نبھاتے ہوئے سبزہلالی پرچم کا کفن اوڑھ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں اور کشمیرکے عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آزاد کشمیر مرحوم سردار محمد ابراہیم خان کی سولویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے سردار ابراہیم خان کی خدمات اور کردار ہمیشہ زندہ رہے گا۔

    فردوس عاشق اعوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں اور کشمیرکے عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اٹوٹ انگ کا رشتہ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ امریکہ میں مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری وفا نبھاتے ہوئے سبز  ہلالی پرچم کا کفن اوڑھ رہے ہیں، جہاں مقبوضہ کشمیر کا نام آتا ہے پاکستان کا تعارف ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین عقیدت پیش کرتی ہوں۔

    مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ، تین کشمیری نوجوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

  • چیئرمین سینیٹ کہیں نہیں جارہے، تحریک عدم اعتماد محض بغض اور حسد ہے، فردوس عاشق

    چیئرمین سینیٹ کہیں نہیں جارہے، تحریک عدم اعتماد محض بغض اور حسد ہے، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہیں نہیں جارہے، تحریک عدم اعتماد صرف اپوزیشن کی بغض اور حسد پر مبنی ہے، قوم کیلئے خوشخبری ہے کہ لٹیروں سے مسروقہ مال برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان صابر شاکر اور چوہدری غلام حسین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق انہوں نے کہا کہ عام سینیٹر اپوزیشن کی اس تحریک کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد صرف بغض اور حسد پر مبنی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہسینیٹ کو اپنی خواہشات کے مطابق چلائے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ لٹیروں سے مسروقہ مال برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، دو ارب سے زائد کی پلی بارگین ہونے جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان لٹیروں سے پیسہ نکلوائے بغیر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےمعاملے پر قانون اور آئین جیتے گا، امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھی جمہوریت پر کیا جانے والا حملہ ناکام بنائیں گے۔

    نواز شریف کو جیل میں دی گئی سہولیات سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ایلیٹ کلاس نے جو عدم مساوات پیدا کیا ہے ہمیں اسے ختم کرنا ہے، تمام قیدیوں کو یکساں سہولت کیلئے ایک میکنزم بنایا جائے گا، جیل کا مینوئل دیکھیں سہولتیں ہیں تو ضرور ملنی چاہئیں۔

  • لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی سفید نہیں ہوسکتا: فردوس عاشق اعوان

    لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی سفید نہیں ہوسکتا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی سفید نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لیے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مال مفت دل بےرحم کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔

    اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپشن میں سزا یافتہ اوت منشیات فروشی پر گرفتار افراد سیاسی قیدی نہیں، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں۔ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شہباز صاحب، شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔

  • شہبازشریف کا رانا ثنااللہ کےلیے فائیواسٹارسہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    شہبازشریف کا رانا ثنااللہ کےلیے فائیواسٹارسہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب ادارے ظل سبحانی کی خواہشات نہیں آئین وقانون کے تابع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں سزا یافتہ، منشیات فروشی پر گرفتار افراد سیاسی قیدی نہیں، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں، شہبازشریف نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بلاتفریق قانون کا اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے، اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔

    قیدی قیدی ہوتا ہے، حکومت اے یا بی کلاس کا خاتمہ کرنے آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

  • نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کا سفید حصہ ملک میں موجود اقلیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو منائے جانے والے اقلیتوں کے دن کے موقع پر ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سندھ کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے یہ ہتھکنڈے جمہوریت کی نفی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مدارس کے طلبا کو ڈھال کے طور پراستعمال کررہے ہیں۔

  • لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملےکواچھالا، فردوس عاشق اعوان

    لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملےکواچھالا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکارہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟ جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکارہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالا۔

    یاد رہے کہ 25 جولائی کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

  • فضل الرحمان جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کریں، فردوس عاشق اعوان

    فضل الرحمان جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کریں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کریں، کرسی کی بےتابی میں جمہوریت سےنہ کھیلیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب جمہوریت پر خودکش حملےکے بجائے اپنے حجرے کارخ کریں۔

    فساد اور انتشار کے بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں، مولانا صاحب کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا صاحب کرسی کی بےتابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں، الیکشن2018میں شکست اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔

    مولاناصاحب آپ ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے الیکشن میں شکست ہوئی، معاون خصوصی نے کہا کہ اکتوبرمیں اسلام آباد رخ کرنے کی دھمکیاں دینے والے اکتوبر99میں کہاں تھے؟

    انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن کیلئے بےتاب ہیں کیونکہ88کے بعد پہلی بارایوان میں نہیں پہنچے، پچ پر لگا تار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ آج کا ملین مارچ آخری ہے اب ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا، اگست کے مہینہ میں جعلی حکومت مستعفی ہو جائے وگرنہ اکتوبر میں انشاءاللہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

  • باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کوبا اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ باہمی تعلقات کے استحکام میں ٹرمپ کی بیٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کو با اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، روزگار اور احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا خواتین کی فلاح میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم کے وژن میں معاون ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبوں میں خواتین کا کردار رہا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • امریکی اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی اور بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، فردوس عاشق اعوان

    امریکی اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی اور بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا امریکا نے ایف 16 طیاروں سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی اور پلواماکے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم کےدورہ امریکاکےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے، امریکا نے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی، لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کیا، طیاروں کیلئے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور معاشی تعاون بڑھانےمیں سنگ میل جبکہ خطے میں مثبت ماحول پیداکرنےمیں مددگارثابت ہوگا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا پوری دنیا نے وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی ہے، پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے، معیشت کی مضبوطی،قومی ترقی،اصلاحات کا عمل تبدیلی لا رہا ہے۔

    امریکاکی جانب سےاعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے، یہ اعلان پلواماکے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، امریکی اعلان ہمارے اصولی مؤقف کی جیت ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کے لئے ایک سو پچیس ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    ڈی ایس سی اےکی جانب سےجاری بیان کے مطابق پاکستان کوایف سولہ طیاروں کےلئےتکنیکی سپورٹ دینےکی منظوری محکمہ خارجہ نے دی، فیصلےسےامریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کوفائدہ ہوگا اور خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑےگا۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج قوم کے مال میں خیانت کرنے والوں کی شکست کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکرمنائے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 25 جولائی کوعوام کی امنگیں، عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد رنگ لائی، عوام نےعمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج قوم کے مال میں خیانت کرنے والوں کی شکست کا دن ہے، ان عناصرکی شکست کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مال میں خیانت کی۔

    وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں‌ کروں گا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی، جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔