Tag: Firdous ashiq awan

  • کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے استقبال کیلئے پہنچیں، فردوس عاشق اعوان

    کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے استقبال کیلئے پہنچیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے والہانہ استقبال کیلئے پہنچیں، نئے پاکستان کیلئے ملک کی خواتین بھی عمران خان کے ہمراہ کھڑی ہونگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین کو بااختیار اور وراثت میں حق دینے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان بنانے میں فاطمہ جناح قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے ملک کی خواتین بھی عمران خان کے ہمراہ کھڑی ہونگی، کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے والہانہ استقبال کیلئے پہنچیں۔

    دنیا کو پیغام جاناچاہیے جو قوم کی جنگ لڑتا ہے قوم بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے، انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی تحریک پر کہا کہ یہ یوم احتجاج منائیں یا یوم سوگ، عوام یوم احتساب منائے گی۔

    عوام نے الیکشن میں ان کو مسترد کرکے ان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا، پاکستان کو کرپشن کے وائرس سے پاک کرنے کیلئے عوام قیادت کے ساتھ کھڑی ہوگی، عوام ان کی چیخ و پکار کو پس پشت رکھ کر حکومت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بھٹو ہے اور ایک بلاوجہ بھٹو ہے، بلاوجہ بھٹو کی کسی بھی بات پر عوام کان دھرنے کو تیار نہیں، یہ عوام کا درد نہیں بلکہ یہ ذاتی مفاد اور اقتدار کا درد ہے۔

    ذاتی مفاد اور اقتدار کا درد عوام بےدردی سے مسترد کرچکی ہے، بلاوجہ بھٹو کو چاہیے اپنی توجہ سندھ پر مرکوز کرے، بلاوجہ بھٹو لاڑکانہ میں ایڈز کے خاتمے اور تھر کے بچوں کی مدد کریں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انڈر ٹرائل ملزم نیب کی کسٹڈی میں ہوتا ہے تو وہ انڈر انویسٹی گیشن ہوتا ہے، انڈرٹرائل ملزم کا ٹرائل مکمل ہونے تک فتح یاب کا نعرہ لگاتے نہیں دکھا سکتے۔

    قوم کا وقت مسائل کے حل کیلئے ہونا چاہیے ذاتیات پر بات کیلئے نہیں، ایک چینل کسی کی نجی زندگی پر غیرذمہ دارانہ رویہ اپنائے گا تو قوانین لاگو ہوں گے، پی بی اے میڈیا مالکان کو درپیش چیلنجز کا تدارک کرے۔

  • وزیر اعظم میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کراچی: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں، جلد ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد معاون خصوصی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم اکٹھی ہوجائے تو ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے تیار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بحیثیت میڈیا اونر ان میں حب الوطنی کا جذبہ موجود ہے، پاکستان کم فرسٹ کا سلوگن میڈیا ہاؤسز کے مالکان میں موجود ہے۔ میڈیا میں بیٹھے سپاہی پاکستان کی یکجہتی کے لیے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست کا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں شراکت دار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ورکرز کا وجود میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پی بی اے کے پاس میڈیا پالیسی کی تجاویز آگئی ہیں، امید ہے مشاورت کے بعد میڈیا ورکرز کے لیے سہولت نکالنے میں کامیاب ہوں گے، پی بی اے نے پیمرا کے حوالے سے شکایات اور گلے شکوے مجھ سے کیے۔ ہم سمجھتے ہیں کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون کا یکساں اطلاق ہوتا نظر آنا چاہیئے، سوشل میڈیا پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کے لیے اداروں سے رائے لے رہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن چینلز کی گنجائش کے مسئلے کا حل ہے، جلد ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت یا ادارے کے اقدام پر میڈیا عدالت میں چلا جاتا ہے، مقدمات میں وقت اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے۔ میڈیا کورٹس کے قیام کی تجویز ہے جو صرف میڈیا کے معاملات دیکھیں گی، میڈیا کورٹس سے شکایات کا فوری ازالہ ہوسکے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جائز ضروریات پر پی بی اے کے تحت میڈیا ورکرز سے رائے لیں، میڈیا ورکرز کو نکالنے کے مسئلے کے حل کے لیے طریقہ کار چاہتے ہیں۔ نیوز سمیت 58 نئے چینلز کو لائسنس دیے گئے، نئے لائسنس چینلز کی بڈنگ پر حکومت کو 5 ارب حاصل ہوئے۔ پی بی اے نے اقدام پر اعتراض کیا کہ کیبل کی اتنے چینل دکھانے کی گنجائش نہیں، اس مسئلے کا واحد حل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں، ہم اپنا حکومتی نہیں قومی بیانیہ رکھ کر میڈیا کو پارٹنر بنائیں گے۔

  • وزیر اعظم کے کامیاب دورے سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کے کامیاب دورے سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ وزیر اعظم نے تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیان کپتان کے خلاف حسد کا اظہار ہے۔ امریکا میں پاکستانیوں کا تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھ کر برداشت نہیں ہوا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر ابھرے، تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ شہباز شریف کشمیر پر سیاست کرنے سے پہلے آنکھیں کھول کر سید علی گیلانی کا بیان پڑھ لیتے۔ کشمیریوں کے قائد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کم ظرف سوچ کے ساتھ بسوں میں سفر کا طعنہ دینے کے بجائے عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی مثال سے سیکھتے، شہباز صاحب! آپ سب سے بڑے شعبدہ باز ہیں جو لندن میں تو سڑکیں پیدل ناپتے ہیں لیکن پاکستان آتے ہی پروٹوکول کے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عداوت اور بغض میں جتنا عوام کو گمراہ کرتے ہیں، ان کی محبت عمران خان کے لیے بڑھتی جاتی ہے۔ ایرینا ون کے عوامی جوش و خروش، والہانہ استقبال اور صدر ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات نے ان کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بیان ان کی پست سوچ اور کرپٹ خصلت کا آئینہ دار ہے۔

  • حکومتی کاوشوں پر بلاول بھٹو زرداری کی حمایت خوش آئند ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں پر چیئرمین پیپلز پارٹی کی حمایت خوش آئند ہے، بلاول بھٹو کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی دشمن قوتوں کی شکست کا باعث بنے گا، ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد سبز ہلالی پرچم کی حرمت کاباعث ہے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈان لیکس سے زیادہ خطرناک بیان تو نہیں دیا ،خواجہ آصف امریکہ کیا کہہ کر آئے تھے ؟ وہ کہہ کر آئے تھے کہ ہم ہاﺅس کو ان آرڈر کرنا چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں ملٹری ڈاکٹرائن تبدیل ہوئی اور تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر فوجی قیادت کے ساتھ مل کر قومی بیانیہ بنایا، اس بیانیہ میں ساری وہی پالیسی تھی جو عمران خان نے بیان کی ہے ، اس حکومت نے ان تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جو کرتے ہوئے پہلی حکومتیں ڈرتی تھیں۔

  • ٹرمپ کاکشمیرکومتنازع معاملہ قراردیناہی پاکستان کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان

    ٹرمپ کاکشمیرکومتنازع معاملہ قراردیناہی پاکستان کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاٹرمپ کاکشمیرکومتنازع معاملہ قراردیناہی پاکستان کی جیت ہے، بھارتی میڈیا کےارمانوں پراوس پڑی ہے ، عمران خان نےقومی بیانیےکوٹرمپ سےمنواکر رہبر ہونے کاثبوت دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پیمرا ریجنل ہیڈ آفس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا کے ذمہ داران پاکستانی بیانیے کیساتھ جڑے ہیں، پاکستانی میڈیا نے وزیرعظم کا دورہ امریکا مثبت دکھایا، پوری قوم کابیانیہ ایک سپر پاور کے سامنے رکھا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پوری پاکستانی میڈیا اس بیانیےکو تقویت دے رہی تھی ، بھارتی میڈیا کے ارمانوں پراوس پڑی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکامثبت اور کامیاب رہا، کل کی ملاقات کے مثبت نتائج کے بعد بھارتی میڈیاپاگل ہوگیاتھا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی واویلے کو چاروں شانے چت کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کےارمانوں پراوس پڑی ہے، وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکامثبت اورکامیاب رہا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا عمران خان نے قوم کو کرپشن فری سوسائٹی دینے کا عزم کیاہے، عمران خان کاعزم اداروں میں ریفارمز اور اداروں کو بااختیار بنانا ہے، ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد کچھ ٹوئٹس کی تھیں یاد ہوں گی، وزیراعظم نے منفی بیانیے کو مثبت سمت میں مائل کرنے میں کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوقوم رہنما تومانتی تھی انہوں نے رہبر ہونے کا ثبوت دیا، عمران خان نےقومی بیانیےکوٹرمپ سے منوا کر رہبر ہونے کا ثبوت دیا، رہبرقوموں کی شناخت کی بقاکی جنگ لڑتاہے، کل عمران خان نےقوم کی شناخت کامقدمہ جیتاہے ، وزیراعظم نے بتا دیا وہ بیک فٹ پر آکر نہیں کھیلتے۔

    عمران خان نےقومی بیانیےکوٹرمپ سےمنواکررہبرہونےکاثبوت دیا

    فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان نے کہاتھا دنیا میں سبزہلالی پرچم اوربات منواؤں گا، جس کا اپنا دامن صاف ہووہ فرنٹ فٹ پر کھیلتا ہے ، عمران خان کوکوئی سوئس اکاؤنٹ چھپانے کا خوف نہیں ، کل عمران خان امن کے داعی کے طور پر نظر آرہےتھے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا عمران خان نے پیس پراسس کے تحت بھارت کو باور کرادیا، ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھا جائے، ہمارا فوکس پاکستان ہونا چاہیے، امریکا میں پاکستان کا بیانیہ بہترانداز میں پیش کیاگیا۔

    عمران خان نےپیس پراسس کےتحت بھارت کوباورکرادیا، ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھاجائے

    انھوں نے مزید کہا پاکستان کےمیڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیاہے، پاکستان کےتمام میڈیاہاؤسزکوخراج تحسین پیش کرتی ہوں، کرپشن کا خاتمہ اور اداروں کومضبوط کرنا ہمارا ہدف ہے، پاکستان سےمتعلق عالمی منفی بیانیےکاخاتمہ ہوگیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کشمیر کے مظلوموں کو بھارت دہشت گرد ثابت کرنا چاہتا تھا، پلوامہ جیسے واقعے کے بعد پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، مسئلہ کشمیر پر امریکا کی ثالثی کی پیشکش کومانتےہیں اورآگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

    امریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش کومانتےہیں اور آگے بڑھائیں گے

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نےپاکستان کےسافٹ امیج بلڈنگ کابیڑااٹھایاہے، امریکی صدر نے بھی پاکستان سے متعلق مثبت بیان دیاہے، ٹرمپ کا کشمیرکو متنازع معاملہ قرار دینا ہی پاکستان کی جیت ہے، امریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش کومانتےہیں اور آگے بڑھائیں گے۔

    انھوں نے کہا افغان امن عمل میں ہماراکردارسراہناپاکستان کی جیت ہے، کل صرف بیانیہ ہی نہیں پاکستان اور پوری قوم جیت گئی ہے، پاکستان پر دہشت  گردی کالیبل لگاکرپروپیگنڈاکیاجاتاتھا، پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی گئی، شدت پسندی کی چھاپ کے بجائے کل حقیقی مثبت شناخت سامنے آئی۔

    افغان امن عمل میں ہماراکردارسراہناپاکستان کی جیت ہے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا تاریخی دورےکی ابھی مزیدملاقاتیں باقی ہیں، اس مرتبہ خصوصی دعوت پروزیراعظم پاکستان امریکاگئے، اس مرتبہ وفودکی سطح پر باقاعدہ ڈائیلاگ کیساتھ ملاقات ہوئی، جوڈومور کہا کرتے تھے وہ نومور کی آئیڈیالوجی ،فلاسفی سمجھ چکے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا پاکستان اورامریکااسٹریٹیجک ڈیفنس پارٹنررہےہیں، یہ پہلادورہ تھاجس میں رہبر ایڈ کی درخواست لےکرنہیں گئے، کسی نےیہ نہیں کہا اتنے ارب چاہئیں، صرف قومی مفاد کی بات ہوئی، نومور عمران خان نے اقتدارمیں آنے سے پہلے متعارف کرایا تھا، آج بھی پاکستان کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا سے آتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کا زرمبادلہ سب سے زیادہ امریکاسےآتی ہے ، انڈردی ٹیبل کا دورگزرگیا،اب صرف قومی مفادات کوتحفظ ہوگا، وہ دورگزر گیاجب ذاتی فائدے اور کاروبار کی باتیں ہوتی تھیں، پرچیاں پڑھنے والی لیڈر شپ اپنی جگہ پر پہنچ چکی ہے، اب جرات مند لیڈر اس قوم کی بات کرےگا، اب جرات مند لیڈر صرف یہ بات کرے گا میرے ملک کا مفاد یہ ہے۔

    اپوزیشن25جولائی کویوم احتجاج اورقوم یوم احتساب منائےگی

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں شخصیات مضبوط تھیں، ماضی میں افرادکے تابع ادارے ہوتے تھے، ہم نے اداروں کو ان طاقتور شخصیات سے آزاد کرایا، نادان دوستوں نے جیل میں بھی مساوات کو نہ رہنے دیا، سیاسی طاقتور نے جیلوں میں بھی مساوات کو اپنے تابع کردیا، یقین دلاتے ہیں جیلوں میں بھی مساوات لائیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس اور ٹی ٹی شریف فیملی سے عوام لاتعلقی کرچکے ہیں، 25 جولائی والے اپنے اقتدار کے درد پر ماتم کریں گے، اپوزیشن25 جولائی کو یوم احتجاج اور قوم یوم احتساب منائےگی۔

    گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا گھوٹکی الیکشن میں سندھ حکومت نے سرکاری وسائل استعمال کیے، وزیراعلیٰ نےوزراکی ڈیوٹیاں لگاکرقوانین کی خلاف ورزی کی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف حکومت نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، دونوں کیخلاف تحریک عدم اعتماد آجائے تو پھر دوبارہ انتخابات نہیں ہوسکتے، سینیٹ کوآئینی طریقہ کار کے مطابق ہی چلایا جائےگا، اپوزیشن کی خواہشات کے مطابق سینیٹ نہیں چلےگا۔

    اپوزیشن کی خواہشات کےمطابق سینیٹ نہیں چلےگا

    معاون خصوصی کا کہنا تھا مہنگائی میں80 فیصدصوبائی حکومت کا ہاتھ ہوتا ہے ، مہنگائی کو صوبائی سطح پر مؤثر میکنزم کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہیے، مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی توصوبائی حکومت کا محاسبہ ہونا چاہیے، گھی پر جو ٹیکس لگا واپس ہوا دیگر خوردونوش پر کوئی ٹیکس نہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، کراچی ایساچہرہ ہے جس کو دیکھ کر پاکستان سے متعلق فیصلہ ہوتاہے، این ایف سی میں 200 ارب گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے، عالمی سطح پر امیج اچھا ہونے سے سرمایہ کاری آتی ہے، دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔

  • وزیراعظم کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے رہبر پرناز ہے جس نے پاکستان کی باوقار نمائندگی کی، عمران خان پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پرثالثی کی امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے، تنازعہ کشمیر پر گفتگو سے بنیادی مسئلے کے حل کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے افغان مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کی۔

    امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

  • قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سے انعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سے انعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سے انعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی عوام کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کا آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا جو قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قبائلی علاقوں میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے نئے منتخب نمائندے علاقے کی ترقی کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لیے مسلح افواج اور سول اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔

    قبائلی اضلاع میں الیکشن: غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

    واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 7، تحریک انصاف کو 5، جے یو آئی ف 2 جبکہ اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

  • بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیاتھا۔

    جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب پر آپ کے والد نواز شریف کے ساتھ تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کیا یہ تین وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھے؟،

    علاوہ ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور زرداری خاندان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ اپوزیشن کا سیاسی ٹولہ سیاسی گھٹن کا شکار ہے۔

     انہوں نے کہا کہ جج وڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں اپوزیشن خود کو زندہ رکھنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

  • نئے پاکستان میں ادارے بااختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں ادارے بااختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں غوطے کھانے والی ن لیگ اعمال کے بھنورمیں پھنس چکی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام کے مال چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگالی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراؤنڈ کے 12ویں کھلاڑی فضل الرحمان کشتی کیسے پار کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ جوخود باہر ہوں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

  • اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختیارات یا طاقت کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب تفتیش کر رہا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشر کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے تاہم میڈیا کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا: فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے، طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔