Tag: Firdous ashiq awan

  • شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے،فردوس عاشق اعوان

    شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کرپشن سے توبہ کرلے، توبہ کے درہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 8 کروڑکی امداد کا چیک براہ راست علی عمران کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا، اعتراف ایرا کے افسر اکرام نوید نے پلی بارگین کے بیان حلفی میں کیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں، نوکری میں جکڑے ترجمان کب تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازاینڈسنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست طویل ہے، فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟، ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر ہے شہباز شریف خاندان اقبال جرم کرلے، خاندان کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے درہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

  • خواجہ آصف کی غیرملکی فرم میں نوکری کی تحقیقات ہوں گی:  فردوس عاشق اعوان

    خواجہ آصف کی غیرملکی فرم میں نوکری کی تحقیقات ہوں گی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا گیا ہے، مگر آہ و بکا اور چیخ وپکار ابھی جاری ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا.فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ورکرزکنونشن میں آستیں چڑھا کرچیخ وپکارکی جارہی ہے، مگر جہاں ان کو جواب دینا ہے کہ وہاں لیت ولعل سے کام لیتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ آج دوڑ جاری ہے کہ جاتی امرا کا بڑا چاکر اعظم کون ہے، شاہد خاقان معیشت کو ٹیکے لگا کر گئے، ایک سال میں 9 دورے کیے، 109 دن ملک سے باہر رہے، 124 افراد ساتھ رکھے، دوروں پرکروڑوں روپےخرچ کیے، ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے شاہد خاقان نے معیشت کو ٹیکے لگائے، ترکی اورسعودی عرب کے3،3اورافغانستان کے 2 دورے کیے، شاہد خاقان قوم کو یہ بھی بتادیں ان دوروں سےکیافائدہ ہوا.

    انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکھرکےعوام سےایک صاحب انگریزی میں مخاطب تھے، وہ صاحب دراصل بیرونی طاقت کو بتا رہے تھے کہ گھوٹکی میں دھاندلی ہورہی ہے، گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کا امیدوار سندھ حکومت کی مشینری استعمال کررہا ہے، جواب دینےکے بجائے پی پی کہتی ہے کہ ہمارامینڈیٹ چوری ہورہا ہے، اس کامطلب پی پی کویقین ہوگیاگھوٹکی میں پی ٹی آئی جیت رہی ہے.

    [bs-quote quote=”جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا گیا ہے، مگر آہ و بکا اور چیخ وپکار ابھی جاری ہے” style=”style-14″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سےچھٹکارا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گھوٹکی میں شفاف انتخابات ہوں،سندھ حکومت دخل اندازی نہ کرے، خوشی ہوتی، اگر بلاول صاحب سندھ میں دم توڑتے بچوں پرتوجہ دیتے، ورکرز کنونشن میں جوزیادہ چیخ رہا ہوگا، اس کے بارے میں ثابت ہوتاجائے گا کہ سسلین مافیاکالفظ صحیح کہا گیا تھا.

    یہ لوگ روزانہ ورکرزکنونشن میں وزیراعظم کی کردارکشی میں مصروف ہیں، سپریم کورٹ کےمعززججزنےانہیں سسلین مافیااورگاڈفادر کہا تھا، عدلیہ پردباؤڈالنےاورضمیرخریدنےکی کوشش کی جاتی رہی.

    انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو خواجہ آصف کا کیس ریفرکیا ہے، خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود غیر ملکی کمپنی میں نوکری کرتے رہے، یہ کیسےممکن ہوسکتاہے ، پاکستان کاوزیر خارجہ کسی اورملک کے لئے نوکری کر رہا ہو، خواجہ آصف کی غیرملکی فرم میں نوکری کی تحقیقات ہوں گی.

    انھوں نے کہا کہ ٹیکس ریفارمزملک کی ضرورت ہے، اسٹیٹس کوکے بینفشری رکاوٹ ڈالیں گے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کیےلئے بیٹھ کربات چیت کرنے میں مشکل نہیں، سیاسی ایجنڈےاورافراتفری پھیلا کر معیشت کو درست نہیں کیا جا سکتا.

    مزید پڑھیں: بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں ، فردوس عاشق اعوان

    انھوں نے کہا کہ جو تاجر بلیک میلنگ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،ان کے لئے ہماری ترجیحات الگ ہوں گی، روڑے اٹکانے کے بجائے پاکستان کی معیشت کو آگے چلنے دیں قانون کی عمل داری اوربلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے. ٹیکس ریفارمز ناگزیر ہے،ہمیں مسائل حل کرنےہیں، لاہورکی انارکلی مارکیٹ میں 20 ہزار دکانیں ہیں اور صرف 600 فائلرز ہیں.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیلنج کرتی ہوں. صحافی جو چاہتا ہے، وہ لکھ رہا ہے، اینکر جو چاہتا ہے، بول رہا ہے، ہماری طرف سے کوئی چینل بندیا صحافی کونہیں روکا گیا، اظہاررائے کے بنیادی حق کی حمایت کرتی ہوں،

    صحافت کو ایڈونچرزم بناکرقومی سلامتی سےکھیلنےکی اجازت نہیں، جو پاکستان کے مفاد کے لئے کھڑا ہے ان کے ساتھ ہوں، چیلنج کرتی ہوں میری وزارت کی طرف سے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی.

  • بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں ،  فردوس عاشق  اعوان

    بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول ڈوبتی سیاست کاالزام اداروں نہیں اباجی اور پھوپھو کی کرپشن پرڈالیں اور بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند اور صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ کےعوام چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑےہوئےہیں، گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا خوف بلاول کی چیخ پکارمیں نظرآیا، بلاول ڈوبتی سیاست کاالزام اداروں نہیں اباجی اورپھوپھو کی کرپشن پرڈالیں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا گھوٹکی ضمنی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے شروع کردیا، حکومت آپ کی،آپ کا امیدوار پولیس پروٹوکول میں مہم چلائے، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟

    ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جو الیکشن آپ جیتں وہ آزاداور منصفانہ جو ہار جائیں وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟ رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا، بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند اور صوبے میں دم توڑتےبچوں کا حساب دیں۔

  • ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے، فردوس عاشق اعوان

    ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان کہا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کمزور،تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے، منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کمزور، تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے، ہاؤسنگ اسکیم ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے، منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اسکیم تعمیرات سےمتعلق صنعتوں کےفروغ کا بھی ذریعہ بنےگی، یہ نئے روشن پاکستان ،فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے،جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے نئے پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، حکومت موقع دے گی کہ آپ اپنی تنخواہ سے گھر بناسکیں ۔

    ان کا کہنا تھا 10 ہزار گھر اُن کے لئے ہوں گے، جو پیسوں سے گھر نہیں خرید سکتے، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار گھر غریبوں کو دیے جائیں گے۔

  • ماضی میں طاقتورشخصیات نے اداروں کوکمزوررکھا، فردوس عاشق اعوان

    ماضی میں طاقتورشخصیات نے اداروں کوکمزوررکھا، فردوس عاشق اعوان

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے مک مکا سیاست کا حصہ بننے سے انکارکیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں طاقتورشخصیات نے اداروں کو کمزور رکھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینیٹ میں مخصوص جماعت کے چیئرمین آتے رہے ہیں، چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ آنے سے تبدیلی آئی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے مک مکا سیاست کا حصہ بننے سے انکارکیا، صادق سنجرانی نے سینیٹ کوآئین وقانون کے تابع چلانا چاہا۔

    اپوزیشن کی وجہ سے سینیٹ سیاسی ایڈونچر کا شکار ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی وجہ سے سینیٹ سیاسی ایڈونچر کا شکار ہے، چیئرمین سینیٹ سے کیا گستاخی ہوگئی کہ تحریک عدم اعتماد لے آئے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی پنڈت ضد کررہے ہیں کہ سینیٹ ان کی خواہش کے مطابق چلے، چیئرمین سینیٹ نے ظل سبحانی کی فرمائشیں پوری نہیں کی ہے، عدلیہ، فوج، ریاستی اداروں کے بعد سینیٹ پر لشکر کشی کی جارہی ہے۔

  • احسن اقبال اپنے خلاف جرائم کے ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ فردوس عاشق اعوان

    احسن اقبال اپنے خلاف جرائم کے ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہورہے ہیں، لیگی رہنما ان ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ معاون خصوصی نے ن لیگ کے مرکزی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب آپ پہلے مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں آپ کےجرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہورہے ہیں، احسن اقبال صاحب آپ ان ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان صاحب آپ اور ن لیگی ترجمان کس پر اپنا غصہ اتار رہے ہیں، نواز شریف کو عمران خان نے نہیں عدالتوں نے سزا دی ہے، ثبوت کے بجائے قطری خط پیش کرنے کی تجویز عمران خان نے نہیں دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ جیسے لوگ قوم پر مسلط تھے، عمران خان نے عوامی حمایت سے استحصالی تسلط کا خاتمہ کیا، سابق کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے19غیر ملکی دورے کئے، قومی خزانے کو25کروڑ95لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں آپ کی قیادت ذاتی کاروبار میں مصروف تھی، آپ کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو عوام کا کاروبار چلتا، آپ لوگوں نے تو مشیر کی گاڑی کے پہیئے تک اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔

  • غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، فردوس عاشق اعوان

    غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، حساب دیے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمرانوں کےدورے مال مفت دل بے رحم کےمصداق ہیں، اپنی چوّنی نہ خرچ کرنے والوں نے قومی سرمائے سے کروڑوں ٹپ دی، لٹیرےٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں، گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورےبھی قوم کی جیب سے کیے۔

    انھوں نے مزید کہا حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، اب روئیں ناں، حساب دیے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

  • معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز، پمزاسپتال  منتقل

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز، پمزاسپتال منتقل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبعیت ناسازی پر پمزاسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان وزارت اطلاعات نے کہا دانت کی تکلیف پر دوا کھانے سے ری ایکشن ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبعیت ناساز ہونے پر پمزاسپتال منتقل کردیاگیا، فردوس عاشق کو پمز کارڈیک سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، جہاں شعبہ امراض کلب کے ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

    ذرائع پمز کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق کی طبعیت دوا کے ری ایکشن سے خراب ہوئی ، ری ایکشن پر انھوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی، ڈاکٹرز نے انھیں اینٹی الرجک انجکشن لگادیا ہے، جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت اب بحال ہے، دانت کی تکلیف پر دوا کھانے سے ری ایکشن ہوا تھا، جس پر انھیں اسپتال لےجایاگیاتھا، جہاں طبی امداد کے بعد طبیعت بحال ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : معززجج کا بیان آنے کے بعد ابوبچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں میں ٹھوس اصلاحات کر رہے ہیں، وزیراعظم اداروں کوپاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، مضبوط ادارے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیرہیں۔

    اس سے قبل مشیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی۔ وزیراعظم عوام بناتے ہیں ۔قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔

  • معززجج کا بیان آنے کے بعد ابوبچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    معززجج کا بیان آنے کے بعد ابوبچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہوچکی ہے۔

    مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔

    انہوں نے کہا کہ منڈی بہاالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنرمیٹنگ سے کام چلایا گیا، پٹواریوں، انتظامیہ اورپولیس پر بس نہیں رہا، اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔

    پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویڈیواورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ تمام معلومات عوام اورمیڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی، یہ گروہ اورکرمنل مافیا منہ چھپاتا پھرے گا، ہم عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

  • پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

    پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ویڈیواورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پریس ریلیزکے بعد دومشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، پریس ریلیزنے دونوں کرداروں کوبے نقاب کردیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ویڈیو اورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کااعتراف کیا گیا کہ ویڈیو اور آڈیو کو جوڑا گیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ تمام معلومات عوام اورمیڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی، یہ گروہ اورکرمنل مافیا منہ چھپاتا پھرے گا، ہم عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

    فردوس عاشق اعون نے کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے، یہ وہ کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں۔