Tag: Firdous ashiq awan

  • روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ

    روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ

    اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروااورولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی قیادت کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے ، حجاج کوحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروااورولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حجاج کوحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، حاجیوں کےفی کس اخراجات میں کمی سے عازمین کے لیےآسانیاں ہوں گی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاونِ خصوصی نے کہا احساس پروگرام کے تحت حقداروں کوحق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے روڈ تو مکہ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا، عازمین حج کا اظہار مسرت

    وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

  • پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے: وزیر خارجہ

    پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے، معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر ثقافتی ملک ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ سیاحت کی ترویج کے لیے بھی میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز، کسی کو نشانہ بنانا یا ٹمپرنگ پر تشویش ہے، کہیں سنسر شپ نہیں لگانا چاہتے۔ ذمے دار میڈیا چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ آج کے حالات میں پیمرا میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کا کوئی نظام نہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو جھوٹی خبروں پر لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان گائیڈڈ میزائل چل رہے ہوتے ہیں۔

  • قانون سےکوئی بالا نہیں،چیخیں تو سنائی دیں گی، فردوس عاشق اعوان

    قانون سےکوئی بالا نہیں،چیخیں تو سنائی دیں گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا قانون اپنےتابع بنانےوالوں کو پہلی بار آزاد قانون کا سامنا ہے،چیخیں تو سنائی دیں گی ، ن لیگی قیادت فسطائی ذہنیت کی بات کرےتوماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پربرستی گولیاں یاد آجاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ن لیگی قیادت فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے تو مجھےماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پربرستی گولیاں یاد آجاتی ہیں، خواتین اور ضعیفوں پر بے بہیمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا، سیاست کےگلوبٹ کس منہ سےلیکچردے رہےہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے، قانون اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بارآزاد قانون کا سامنا ہے، قانون سےکوئی بالا نہیں،چیخیں تو سنائی دیں گی۔

    گذشتہ روز  فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا، ملک کی چوتھی نسل گروی رکھ دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا  پاکستان بدل چکا ہے، وزیراعظم عمران خان غریب، محنت کش طبقے کے لیے امید کی کرن ہیں، وزیراعظم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے،  محنت  کشوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ  عمران خان کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، احساس پروگرام وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کا مظہر ہے، احساس پروگرام کا بنیادی مقصد محنت کش طبقے کا سماجی تحفظ ہے۔

  • ماڈل ٹاؤن  میں عوام پرگولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    ماڈل ٹاؤن میں عوام پرگولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا شہبازشریف کوپی اےسی کی سربراہی سےفارغ کردیاگیا، گلوبٹ کے سر پرستوں  کےمنہ سے ریاستی دہشت گردی کی بات سنگین مذاق ہے ، عوام پرگولیاں برسانے والےاللہ کی پکڑ میں آ رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسائی گئیں، ماڈل ٹاؤن کےمعصوم شہدا کی آہوں ، سسکیوں نےعرش ہلادیا، عوام پرگولیاں برسانے والےاللہ کی پکڑ میں آ رہےہیں، گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشت گردی کی بات سنگین مذاق ہے، آپ شایدماڈل ٹاؤن میں ہونےوالی بدترین دہشت گردی بھول چکے۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا شہبازشریف کوپی اےسی کی سربراہی سےفارغ کردیاگیا، نئےپارلیمانی لیڈرکابھی تقررکردیاگیا ، اقدام شہبازشریف کی پارٹی کا ان کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے، سلمان اوردامادکےواپس آکرجواب دینےتک آپ کےچیمبرپربوجھ رہےگا۔

  • اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی: فردوس عاشق اعوان

    اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی گئی ہے، وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کر کے اسمگلنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان نے اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر کے اسمگلنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا دیا ہے۔ کمیٹی موجودہ قوانین میں ترامیم، سرحدوں کی نگرانی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔

    اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ کردی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔

  • اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، فردوس عاشق اعوان

    اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قانون پرعمل درآمد ہونے جارہا ہے، ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف بی آر کی ایڈجیوٹنگ اتھارٹی بے نامی ٹرانزیکشنز میں چیئرمین، ممبران تعینات اور بے نامی زونز میں ٹیکس کمشنرز مقرر کر دیے گئے ہیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ اقدام ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی جھلک ہے۔

    ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو قید ہوگی، کمشنر ایف بی آر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنرلارج ٹیکس یونٹ محمد نصیربٹ کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے کو 7 سال تک قید ہوگی۔

  • ارکان پارلیمان کی وزیراعظم سے ملاقات ن لیگی قیادت کے خلاف بغاوت ہے، فردوس عاشق اعوان

    ارکان پارلیمان کی وزیراعظم سے ملاقات ن لیگی قیادت کے خلاف بغاوت ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانا ثنااللہ کا بغاوت کا اعتراف ن لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمان کی وزیراعظم سے ملاقات ن لیگی قیادت کے خلاف بغاوت ہے، بغاوت آمرانہ سوچ، شاہانہ مزاج اور سیاسی لمیٹڈ کمپنی کے خلاف ہے، ملاقات ظاہرکرتی ہے کہ ارکان موروثی غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت ہے، وسط مدتی انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے؟۔

    مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کر رہے ہیں؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے، اب انہیں 4 سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

  • شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغامات میں کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب بھی انتخابات ہوئے عمران خان ہی کلین سویپ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، شہبازشریف کی اپنی جماعت کا شیرازہ بکھرنے کو ہے، ان حالات میں کوئی ذہنی ہیجان اور بیماری والا شخص کی مڈٹرم الیکشن کی بات کرسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں، اپوزیشن کی تمام سازشوں کے باوجود وفاقی بجٹ پاس ہوا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔ یہ لوگ دس ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں مزید چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کا وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ اور اے پی سی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

    ۔ان کےحکومت اور اپوزیشن کے لیے الگ الگ معیار ہیں۔شہباز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم صفدر کے پارٹی پر قبضہ کرنے کے بعد وہ کیا بیانیہ لیں اور کیا منجن بیچیں؟

  • مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والےکس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کر رہے ہیں؟۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے، اب انہیں 4 سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدارکی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیررہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔

    اپوزیشن اراکین نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی ناکام کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی بہت کوشش کی، یہ پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بجٹ سیشن تھا۔

  • وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ سے متعلق اپنا وژن دیا ہے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ سے متعلق اپنا وژن دیا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ سے متعلق اپناوژن دیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ن ے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس زیادہ وقت اپوزیشن کوبولنے کا موقع کبھی نہیں دیا گیا.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کے مفاد کے لئے ایک لفظ بھی نہیں بولا. اپوزیشن نےصرف اپنی لیڈری چمکانے کے لئے بات کی، سننے میں آرہا ہے کہ اب انھوں نے اپنا جانشین آگے لانے کا فیصلہ کر لیا.

    فردوس عاشق اعوعان کا کہنا تھا کہ حکومت نےاپنی اکثریت ثابت کر کے بجٹ کوپاس کیا ہے، اپوزیشن پھر ڈیسک بجاتی لابی میں بیٹھ کرٹی اے ڈی اے لے گئی.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کوحساب دیں، ٹی اے ڈی اے کا پیسہ کب واپس کرنے آرہے ہیں.

    خیال رہے کہ آج اعوان میں‌ تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جن پر پیسے چوری کرنے کا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقرریں کیسے کرسکتے ہیں ، یہ ہمیں سلیکٹڈ کس منہ سے کہتے ہیں ، یہ تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئے، اور سوال بھی ہم سے کرتے ہیں۔