Tag: Firdous ashiq awan

  • شہباز شریف صاحب لاپتہ  ہیں،  بتائیں  کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف صاحب لاپتہ ہیں، بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے کے بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، وہ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

    گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی پوتی سے ملنے اور اپنے ٹیسٹ کرانے لندن آیا ہوں، بجٹ سے پہلے پاکستان آجاﺅں گا۔

    علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی خبر پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھ تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی ہے، بے بنیاد خبر سے پاکستان کی نمایاں اور مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت، اس کے صدر اور قائد حزب اختلاف کی ساکھ، وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچایا گیا۔

    خط میں کہا گیا اس من گھڑت خبر سے شہباز شریف کو ناحق ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا گیا،اس شر انگیز خبر سے پارٹی کارکنان کے جذبات کو بھی گہری ٹھیس پہنچی ہے۔

  • احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ‌‌‌کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ توآپ کے آقا نے بھی کیا۔

  • صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے: فردوس عاشق اعوان

    صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر سے سماجی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے متعلق ایک وژن رکھتے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بھی بات ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ پسماندہ طبقے کے مسائل اور مشکلات حل کرنے، اختیارات کو نچلی سطح پر پہنچانے اور میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان تعلق پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ عمران خان اس کینسر کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

  • غریب عوام کو بااختیار بنانا وزیر اعظم کا مشن ہے: فردوس عاشق اعوان

    غریب عوام کو بااختیار بنانا وزیر اعظم کا مشن ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو بااختیار بنانا اور بنیادی حقوق دینا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ عمران خان اس کینسر کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔ وقت آگیا دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

    فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بات تو ہوئی اس پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا تھا، کالعدم تنظیموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا۔ ملک میں صوفی ازم اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے نام سے بھونچال آیا ہے۔ اپوزیشن کا بھی ہر دل عزیز جملہ آئی ایم ایف ہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق ہوا مگر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

    فردوس اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کر کے عمران خان نے مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کے دور رس اثرات جلد نظر آنا شروع ہوں گے۔ آج پاکستان کے عوام مہنگائی میں جکڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو بااختیار بنانا اور بنیادی حقوق دینا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے۔

  • ایساپروگرام بنایا جائے گا آئندہ  آئی ایم ایف  کے پاس جانا نہ پڑے، فردوس عاشق اعوان

    ایساپروگرام بنایا جائے گا آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہ پڑے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور سوچ بھی نہیں سکتا، حکومت نےاقتصادی حالات کی بہتری کیلئےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، ایساپروگرام بنایا جائے گا آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کےمفادکومقدم رکھا، وزیراعظم نےاپنی سیاست کونہیں ملکی مفادکوترجیح دی، جتنےمشکل فیصلےعمران خان نےکیےکوئی اورسوچ بھی نہیں سکتا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت نےاقتصادی حالات کی بہتری کیلئےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، وزیراعظم کےوژن کےتحت کمزورطبقات کےحقوق کاتحفظ کیاجائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا احساس پروگرام کومزیدوسعت دی جائےگی، غریب وزیراعظم عمران خان کےدل کےقریب ہیں، غریبوں پرمہنگائی کابوجھ نہیں پڑنےدیں گے، اصلاحات پرکام کرکےاقتصادی حالات کوبہتر بنایاجائےگا، ایساپروگرام بنایاجائے گا آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہ پڑے۔

    اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سابقہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پا لے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا۔

  • شدید مخالفت اور تنقید نے عمران خان کو اپنی منزل کے اور قریب کردیا، فردوس عاشق اعوان

    شدید مخالفت اور تنقید نے عمران خان کو اپنی منزل کے اور قریب کردیا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ شدید مخالفت اور تنقید نے ہمیشہ عمران خان کو اپنے مقصد پر استقامت دی اور منزل کے قریب کیا، عوام کپتان کےشانہ بشانہ حالات کامقابلہ کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تاریخ گواہ ہے تنقیداورمخالفت نے عمران خان کومقصدپراستقامت دی اور ان کومنزل کے اورقریب کیا، عمران خان نے جہد مسلسل،وژن سے مخالفین کو غلط ثابت کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عوام کپتان کےشانہ بشانہ حالات کامقابلہ کررہےہیں، عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلےکینسر کا مستقل علاج ہے، خود مختار ادارے، کرپشن، غربت، مہنگائی کا خاتمہ اور ترقی ترجیح ہیں۔

    گذشتہ روز مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ، جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔

  • فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنائاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا اور کہا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ تین دن میں معافی مانگیں، اگر معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

    یاد رہے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ، جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔

    بعد ازاں فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا تھا فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔

    ان کا کہنا تھا فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔

  • ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ،  جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق  اعوان

    ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ، جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ملک کوآئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمے داران چیخ رہے ہیں، عوام وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں اور ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، ملک کوآئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمےداران چیخ رہے ہیں، لٹیروں کامال انہیں رلا رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا بلاول صاحب آپ کی حکومت کی پرفارمنس کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں شور مچانے کے بجائے انہیں سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہئے۔

    یاد رہے چند روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، لانچوں، گھروں سے برآمد پیسہ قوم کا ہے، واپس کرنا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا وارث بننے کے لیے آپ کو کرپشن سے ناطہ توڑنا ہوگا، نوجوان نسل سے تعلق ہونے پر قوم کو بلاول سے نئی سوچ کی توقع تھی، افسوس ہے کہ آپ نے خود کو کرپشن کے دفاع پر مامور کرلیا، ذہین قابل پاکستانیوں پر ملک کے دروازے بند نہیں کرسکتے۔

  • پارلیمنٹ کوعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    پارلیمنٹ کوعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں نئے ضم ہونے والے فاٹا کے علاقوں میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمانی امور خوش اسلوبی سے چلانا حکومت اور حزب اختلاف کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سیاسی میدان جنگ بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے اور قانون سازی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنا حزب اختلاف کا حق ہے تاہم اسے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے۔

    بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صوبائی خزانے پر ڈاکا زنی کا جواب دیں، وہ اندرون سندھ ایڈز متاثرین کو تسلی دینے کیوں نہیں گئے۔

  • ن لیگی ایسے ریلی نکال رہے ہیں جیسے کرپشن کا ورلڈ کپ جیتا ہو،  فردوس عاشق اعوان

    ن لیگی ایسے ریلی نکال رہے ہیں جیسے کرپشن کا ورلڈ کپ جیتا ہو، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ والوں کو شرم آنی چاہیے ایسے ریلی نکال رہے ہیں کہ جیسے نواز شریف نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیتا ہو۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور بیمار مجرم کی سج دھج کے ساتھ جیل واپسی پر بات کرتے ہوئے نون لیگ رہنماؤں پر کڑی تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو شرم آنی چاہیے ایسے ریلی نکالی جیسے نواز شریف نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیتا ہو، مجرم کو خوشنما بنا کر پیش کرنا جرم کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹوں نے پلٹ کر اپنے باپ کی خبر تک نہیں لی، چھوٹا بھائی بھی بڑے بھائی کا نجام دیکھ کر ملک سے بھاگ گیا اور بیٹی نے پہلے والد کی سیاست ناکام بنایا اور اب وہ اپنے والد کا جلوس بھی نکال رہی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے کہا کہ عدالت سے بیماری کے نام پر عاجزی سے ریلیف مانگنے والے جلوس کے ساتھ گرفتاری کیوں پیش کرنے نکلے؟

    کم از کم نوازشریف یہ تو سوچتے کہ عدالت سے بیماری کے نام پر ریلیف لیا تھا دوبارہ کس منہ سے عدالت جائیں گے؟ جبکہ ن لیگی رہنما کہتے تھے کہ ہمارے قائد کی حالت تشویشناک ہے، انہیں کسی وقت بھی کچھ ہوسکتا ہے۔

    شہبازگل نے سوال کیا کہ ایسے میں جلسہ جلوس کا کیا مطلب ہے؟ شہبازگل نے کہا کہ سزایافتہ مجرم کو ہیرو بناکر پیش کرنا قوم سے مذاق ہے لیکن عوام نے کرپٹ ٹولے کا بیانیہ دفن کردیا ہے۔