Tag: Firdous ashiq awan

  • ‘لاہور قلندر اور کراچی کنگز دونوں میرے بازو ہیں’

    ‘لاہور قلندر اور کراچی کنگز دونوں میرے بازو ہیں’

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے حوالے سے کہا کہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز دونوں میرے بازو ہیں ، لاہور قلندر پنجاب کا دل اور کراچی دماغ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں کراچی کنگزاورلاہورقلندرز آج مدمقابل ہوں گے، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز دونوں میرے بازو ہیں. دونوں ٹیموں میں آج پنجہ آزمائی ہونے جا رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر پنجاب کا دل اور کراچی دماغ ہیں، لاہور قلندر کے فاسٹ بالرز کو پرفارم کرنا چاہئے۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل میچز کاپاکستان میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جو کہا الحمدللہ کرکےدکھایا، ٹاپ انٹرنیشنل پلیئرزکا ٹورنامنٹ میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کوروناسے پہلےتماشائیوں کی بڑی تعداد کا آنا قابلِ ستائش تھا، پی ایس ایل اب صحیح معنوں میں بڑا انٹرنیشنل برینڈبن گیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ایس ایل پلیٹ فارم سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، نئے لڑکوں کی کارکردگی بہت ہی کمال کی رہی،ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی ودیگرانتظامیہ کو مبارک۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ یہ فائنل کورونا کی وجہ سے لاہور سے ملتوی کر دیا گیا تھا، کورونا کے بعدپہلی بار پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ، دونوں ٹیمیں ہماری ہیں،ہم دونوں کوسپورٹ کر رہے ہیں۔

  • شکست تسلیم کرنے کے لیے ظرف کی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

    شکست تسلیم کرنے کے لیے ظرف کی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے یا نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان

    گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی، عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، شدید موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر جاتی عمرہ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آنے والی نسل کے لیے کام کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان آنے والی نسل کے لیے کام کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی غلامی کا نسل در نسل طوق اتار دیا گیا ہے، عمران خان آنے والی نسل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے حلقہ پی پی 167 میں سیوریج کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پر معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی غلامی کا نسل در نسل طوق اتار دیا گیا ہے، کچھ کنیزیں وزیر اعظم پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں، کنیزیں راج کماری کی کرپشن کا دفاع کر رہی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے اندر یا باہر ہونا عوامی نمائندگی کا معیار نہیں، کچھ سیاسی بونے چند ہزار ووٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچے۔

    انہوں نے کہا کہ 73 سالوں کے گند کی صفائی 2 سال میں نہیں ہو سکتی، عمران خان آنے والی نسل کے لیے کام کر رہے ہیں، مخالفین نے شو بازی والے منصوبے بنائے تاکہ کک بیکس زیادہ ہوں، قرضے لے کر آنے والی نسلوں کو مقروض کیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کام کیا اور ڈھول نہیں پیٹا، لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے اشرافیہ کے لیے منصوبے بنائے۔ مسترد ٹولہ اب چور دروازہ ڈھونڈ رہا ہے، سیاسی مفادات کے لیے ریاست کو داؤ پر نہ لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپیل کرتی ہوں کہ کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں، آنے والے چند ماہ بہت زیادہ خطرناک ہیں۔

  • فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی  عدالت میں  چیلنج

    فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی عدالت میں چیلنج

    لاہور : فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست ظفر اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں میں وفاقی و پنجاب حکومت اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے میں فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا لہذا انہیں کسی عوامی عہدے پر تعینات نہیں کیا سکتا ۔

    درخواست میں استدعا کی گٸی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر کام کرنے سے روکا جائے۔

  • حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعریف وہ ہے جو غیر بھی کریں۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    مشیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔

  • ‘ہارنے پر ٹرمپ کا چورن نہیں بکا تو  نواز شریف اور مریم کا چورن کیسے بکے گا’

    ‘ہارنے پر ٹرمپ کا چورن نہیں بکا تو نواز شریف اور مریم کا چورن کیسے بکے گا’

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز قومی سلامتی کے اداروں اور افواج کو متنازع بنارہی ہیں، ہارنے پر ٹرمپ کا چورن نہیں بکا تو بلاول اور مریم کا چورن کیسے بکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ تجدید عہد کا دن ہے ، آج شاعر مشرق کے کلام سے رہنمائی کا دن ہے، آج ملک کی65فیصد نوجوان آبادی کو جگانے کا دن ہے۔

    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب  کا کہنا تھاکہ آج ایک بارپھر پوری قوم شاعر مشرق کی احسان مند ہے ، نئے پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں ہم پرعزم ہیں، علامہ اقبال کے فلسفے کو آگے بڑھا کرہم کرپشن کےدلدل سے نکل سکتے ہیں ، قانون کی پاسداری کرکےعلامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کو یقینی بنائیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے 12کروڑ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، ہم نے عہد کرنا ہے کہ پاکستان بنانے کی سوچ اور فکر کو زندہ رکھیں گے، عمران خان کی قیادت میں عثمان بزدار صوبے کی پرامن اندازمیں خدمت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق ،یکساں مواقع کیلئے حکومت اپنا کرداراداکرتی رہےگی، ہمیں خواتین کو معاشی محاذ پر بااختیار بنانا ہے ، بارڈرز پر جنگیں لڑنے کا دور چلا گیا اب یہ ففتھ جنریشن وار ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم نواز سے متعلق امین گنڈاپور کے الفاظ کے چناؤ پر تحفظات ہوسکتے ہیں،لیکن ردعمل اور نظریے کے ساتھ ہوں، مریم نواز قومی سلامتی کے اداروں اور افواج کو متنازع بنارہی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راج کماری کا جاتی امرا کے ظلِ سبحانی کا بیانیہ بائیس کروڑ عوام کی آواز نہیں، مریم گلگت بلتستان میں لطیفہ گوئی کررہی ہیں، انہیں اب یاد آرہا ہے کہ جی بی کو حقوق کو ملنی چاہئیں، ٹرمپ کاہارنےپرچورن نہیں بکا، نواز شریف اورمریم کا کیسے بکے گا۔

  • پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ تیار

    پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ تیار

    لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے، پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔

  • احساس ایمرجنسی پروگرام ، 9 اپریل سے لیکر اب تک 49 ارب سے زائد رقم خاندانوں میں تقسیم

    احساس ایمرجنسی پروگرام ، 9 اپریل سے لیکر اب تک 49 ارب سے زائد رقم خاندانوں میں تقسیم

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں 9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، عمران خان کورونااوربھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑرہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاجواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پرافسوس ہی کیاجاسکتاہے، وزیراعظم نے مستحق افراد، مزدورں، محنت کشوں کیلئے بڑا پیکج دیا، پنجاب نے ڈاکٹرز،نرسوں ، طبی عملے کواضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے1کروڑ 20 لاکھ غریبوں کو 12000روپے فی کس امداد دی ، 144 ارب روپےغریبوں میں تقسیم کئےجارہے ہیں،9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، تنقید کرنے والے پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کیخلاف سرکاری ملازم، ڈاکٹرکی موت پرپنجاب نے شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا، گریڈ1سے16 تک کے خاندانوں کیلئے 40 لاکھ روپے اور گریڈ 17 سے اوپر کے خاندانوں کیلئے 80 لاکھ کی امداد شامل ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ سیاست کےبجائے صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے، عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑرہےہیں، اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کانہیں۔

  • آٹا چینی بحران : "عمران خان نے ثابت کردیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں "

    آٹا چینی بحران : "عمران خان نے ثابت کردیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں "

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی، انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تاریخ مفادات کے ٹکراؤ سے بھری پڑی ہے، قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسابقتی کمیشن جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال تھا، مسابقتی کمیشن میں وہ تعینات ہوتا تھا جو مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا تھا،6خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے۔

    معاون خصوصی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی، اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے جذبے کو سراہے، حکومت پر وار کے بجائے اپوزیشن کو حساب دینا پڑے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں مخصوص طبقہ فائدہ اٹھاتارہا، نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان یاان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگر مل نہیں ہے، رپورٹ پبلک کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ   وزیراعظم کی ترجیح عوام کےمفادکاتحفظ ہے،عوامی مفاد کےسامنے جو آئےگا عمران خان اس کے راستے کی دیوار بنے گا۔