اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 27 فروری ہم سب کیلئے فتح کا دن ہے ، قوم اس دن کو فتح کے طور پر منائیں، اس دن پاکستان نے پیغام دیا، دشمن سن لیں وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ 27فروری کوپاک فضائیہ کے سپوت نے 2بھارتی طیارےمارگرائے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سامنے اپنے ناقابل تسخیر ہونےکا لوہا منوایا اور پاکستان نے پیغام دیا،خطےمیں دشمن سن لیں وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبھارتی پائلٹ کورہاکرکےاسلام کی درخشاں تصویر سامنے رکھی، دنیا دیکھ رہی ہےدلی کی سڑکوں پر مسلمانوں کی لاشیں بچھائی جارہی ہیں ، دنیا بھارت کا سیکولرازم کا دعویٰ زمیں بوس ہوتا اور ہندوستان کو ہندوتوا میں بدلتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قوم کی طاقت سےدنیا کوروشن چہرہ متعارف کراتےرہیں گے، ٹرمپ نےمودی کے سامنے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کوسراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کودہشت گردی سے جوڑ کر امن کا دشمن ہونے کا ثبوت دیا، ٹرمپ کی پاکستان کی کوششوں کی حمایت سے بھارت کا بیانیہ شکست کھاگیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا 27 فروری ہم سب کیلئے وکٹری کا دن ہے ، قوم اس دن کو وکٹری کے طور پر منائیں۔