Tag: Fire

  • انقرہ کے بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی، نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق

    انقرہ کے بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی، نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق

    انقرہ(14 جولائی 2025) ترکیہ کے دارالحکومت کے بلندوبالا عمارت میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ترکیہ کی مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ گل گئی، آگ ہفتہ کی رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔

    حکام نے بتایا کہ رہائشیوں کو اسنارکل کے ذریعے نکالا گیا، انتالیس افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے جس میں 7 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی حالت کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس آتش زدگی سے ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، حکومتی انتظامیہ کا کہان ہے کہ امدادی کارکنان کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

    اس سے قبل ترکیہ کے شہر ازمیر میں 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور حکام کے مطابق آگ سے پوری عمارت جل گئی تھی۔

    حکام کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/russian-ammunition-depot-explosions/

  • لاس اینجلس میں تیز ہوائیں، آگ مزید بڑھنے کا خدشہ

    لاس اینجلس میں تیز ہوائیں، آگ مزید بڑھنے کا خدشہ

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ نے وہاں موجود ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے، تاہم اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ بجھانے کے لئے کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ہورہی ہیں، مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔

    آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں 3 مختلف مقامات پر لگی آگ کا تیز ہواؤں کے باعث اس ہفتے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو اب تک آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔

    ونچورا کاؤنٹیز اور لاس اینجلس میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث جلتی ہوئی چیزیں اڑ کر گرنے سے آگ مزید پھیل رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جلے ہوئے مکانوں اور عمارتوں کے ملبے میں ممکنہ طور پر موجود افراد کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

    کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ کے مطابق ہمارے پاس فائر فائٹر ہیں، پانی ہے، ہمیں بس وقت چاہیے، ہمیں قدرت کی جانب سے رحم کی ضرورت ہے۔

    امریکا میں لگی آگ نے 40 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر کردیا، ایک لاکھ لوگوں کی نقل مکانی

    حکام کے مطابق آگ ممکنہ طور پرPalisades کے مقبول ہائیک ٹریل سے شروع ہوئی، آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • کراچی : فرنیچر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    کراچی : فرنیچر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    کراچی : گلستان جوہر کامران چورنگی پر فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر تباہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی جو آہستہ آہستہ فرنیچر مارکیٹ تک پھیل گئی، جس پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا۔

    آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے فرنیچر مارکیٹ کی متعدد دکانیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں اور دکاندار بھی مارکیٹ سے فرنیچر نکالنے کی کوشش میں لگے رہے۔

    ریسکیو1122 کے مطابق آگ پہلے قریبی جھاڑیوں میں لگی جو فرنیچر مارکیٹ تک پھیل گئی، مارکیٹ میں موجود 40 فیصد سے زائد فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق فرنیچر مارکیٹ میں 80 سے زائد دکانیں ہیں، مارکیٹ میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، مارکیٹ کے قریب ہی رہائشی عمارتیں بھی موجود ہیں جو کسی نقصان سے محفوظ رہیں۔

    بعد ازاں گلستان جوہر کامران چورنگی فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی7 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چیف فائر آفیسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مارکیٹ میں 35 سے زائد دکانیں تھیں، یہاں پرانا فرنیچر فروخت ہوتا تھا، آگ لگنے سے50فیصد پرانا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا،

    کےایم سی کے6 اور ریسکیو 1122 کے ایک فائرٹینڈر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، نقصان کےبارے میں یقین سے کچھ کہہ سکتے۔

    مزید پڑھیں : غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے 45 دکانیں خاکستر

    اس سے قبل گزشتہ سال مارچ میں کراچی کے علاقے غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے45 دکانیں جل کرراکھ ہو گئی تھیں، دکانداروں کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ دیر سے پہنچی۔

    کئی دکانداروں نے شٹر کاٹ کر اپنا سامان جلنے سے بچایا تھا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، آگ بجھانے میں چھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

  • صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی5گاڑیاں آگ بجھانے میں  مصروف ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے قریب گھڑیالی بلڈنگ کے تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ لگی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں گارمنٹس، چمڑے کی اشیاء اور گھڑیوں کی متعدد دکانیں ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام نے میڈیا کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کی5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ اسنارکل بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔

    عمارت میں کسی بھی شخص کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ہے، اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر امدادی اداروں کے اہلکار اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔

  • کراچی : این آئی سی ایچ، بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی

    کراچی : این آئی سی ایچ، بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی

    کراچی :کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال این آئی سی ایچ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بچوں کے اسپتال این آئی سی ایچ میں آگ لگ گئی، عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ہے، آگ کا دھواں پانچویں منزل تک پہنچ گیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زیرعلاج بچوں کو مذکورہ وارڈز سے نکال کر دیگر وارڈوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، آگ لگنے سے کچھ سامان جلا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے کی کوششوں کے بعد این آئی سی ایچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

  • خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

    خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

    نئی دہلی : بھارت میں ٹاٹا الیکٹرونکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد کام بند کردیا گیا۔

    آئی فون بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتطامیہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدمات بھی کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

    iPhone plant

    فیکٹری ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آئی فون بنانے والی ٹاٹا فیکٹری میں پیش آیا ہے تاہم پلانٹ کے سیفٹی پروٹوکول کے تحت ملازمین آگ لگنے کے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

    ٹاٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا پروڈکشن یونٹ بند کردیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کیمیکلز کی وجہ سے لگی ہے، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پلانٹ سے متصل ایک عمارت گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • کراچی : جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، شعلے بھڑک اٹھے

    کراچی : جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، شعلے بھڑک اٹھے

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے اچانک پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

    پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پی اے 208 کے طیارے میں پیش آیا، پرواز حادثے سے بال بال بچی طیارے نے ٹیک آف کیلئے اسپیڈ پکڑی تواڑان سے کچھ سیکنڈ پہلے ہی پرندہ ٹکرا گیا۔

    طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری انجن سے پرندہ ٹکرانے سے دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے نکلنے لگے۔

    پرندہ

    واقعے کی فوٹیج میں انجن سے شعلے نکلتے اور دھماکے کی آواز سنی جاسکتی ہے پرندہ ٹکراتے ہی کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے مسافروں کو شدید جھٹکے لگے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں میں اچانک بریک لگانے پرخوف وہراس پھیل گیا، کپتان طیارے کو واپس رن وے پر لے آیا، مسافروں کو اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات سے ایئرلائنز کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

  • اسپین: 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، متعدد ہلاک و زخمی

    اسپین: 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، متعدد ہلاک و زخمی

    اسپین کے شہر ویلینسیا میں 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چھ فائر فائٹرز اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے کے بندرگاہی شہر ویلنسیا میں دو رہائشی عمارتوں میں اچانک خوگناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ کی بالکونیوں سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا، متاثرہ عمارت میں موجود 19 افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب انڈونیشیا میں طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے گئے، جس میں 37 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچا دی، لوگ اللہُ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے۔

    محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر طالبہ کا اپنے ٹیچر سے انوکھا انتقام

    راستے میں آنے والی ہر شے کو بگولہ اپنے ساتھ اڑا لے گیا، چھتیں اڑگئیں، پول گر گئے جبکہ ایک سو سولہ گھروں کو نقصان پہنچا اور سینتیس افراد زخمی ہو گئے۔

  • دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

    دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی سول ڈیفنس نے بر دبئی کی بندرگاہ پر ایک کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

    دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح 9 بجے کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی گئیں۔

    اتحاد فائر اسٹیشن کی ٹیمیں 6 منٹ کے اندر بر دبئی بندرگاہ پہنچیں، بعد ازاں میری ٹائم ریسکیو سینٹر، الکرامہ اور الراس فائر اسٹیشن کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیموں نے 45 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ آپریشن شروع کیا، آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہییں ملی۔

    واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • ابو ظہبی میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    ابو ظہبی میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں رہائشی ولا میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اردو نیوز کے مطابق ابو ظہبی کے معزز نامی علاقے کے ایک ولا میں آتش زدگی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

    فائر بریگیڈ نے فوری طور پر مکینوں کو مکان سے نکالنے اور محفوظ مقام پر پہنچانے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    بیان میں کہا گیا کہ آتش زدگی میں 6 افراد چل بسے جبکہ سات زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

    سول ڈیفنس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک آتشزدگی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا اور متعلقہ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، مرنے والوں میں ایک کا نام فاطمہ محمد الحوسنی بتایا گیا ہے جو امارات ہلال احمر کی ایک رضا کار ہیں۔