Tag: Fire Breaks

  • کراچی : اسکریپ کے 15 گوداموں میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : اسکریپ کے 15 گوداموں میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی اسکریپ کے 15 گوداموں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، پلاسٹک، لنڈا کا کپڑا اور دیگر اشیا بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ 

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں قائم اسکریپ کے ایک گودام میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے چند گھنٹوں میں اسکریپ کے 15گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

    مذکورہ گوداموں میں پلاسٹک، لنڈا کا کپڑا اور دیگر اشیا بڑی تعداد میں موجود ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلیے عملے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے، پانی کے مزید 2 ٹینکر طلب کرلیے گئے ہیں آگ پر جلد قابو پالیا جائیگا۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں فوڈ ڈلیوری گودام میں خوفناک آتشزدگی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناظم آباد عیدگاہ کے قریب فوڈ ڈلیوری کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، آگ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 5 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا تھا اور فائر فائٹرز گودام کے بیسمنٹ میں بھی داخل نہیں ہوسکے تھے۔

  • عراق کے تاریخی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 300 دکانیں خاکستر

    عراق کے تاریخی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 300 دکانیں خاکستر

    عراقی شہر اربیل کے تاریخی قیصری بازار میں خوفناک آگ لگنے کے سبب 300 دکانیں جل کر خاکسر ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کے باعث عراق کے تاریخی بازار پر دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، مگر اس دوران 300 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوجات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    اسرائیل کے رفح پر حملے، 19 فلسطینی شہید

    دو سو سال پرانا یہ تاریخی بازار دور عثمانیہ کی یادگار ہے جس میں انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اور عوام کی کثیر تعداد یہاں خریداری کے لئے پہنچتی ہے۔

  • کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

    کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

    کراچی: شہر قائد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ کے باعث دور دور تک آسمان پر سیاہ بادل دکھائی دینے لگے۔

    آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جو حسب روایت تاخیر سے پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید دو فائربریگیڈ گاڑی کو طلب کیا گیا۔

    بعد ازاں فائربریگیڈکی 3 گاڑیوں نےقابوپایا، آگ لگنےسےمتعددجھگیاں جل گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: صدر میں واقع وکٹوریہ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی میں گذشتہ چند دنوں کے دوران آتشزدگی کے واقعات تیزی سے ہونے لگے ہیں، 17 نومبر کو عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں فلورمیں آگ لگنے سے کڑوروں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوا۔

    14نومبر کو کراچی کےعلاقے صدر کی کوآپریٹومارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی ہوئی، جہاں اربوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوا، خوفناک آتشزدگی کے باعث کم وبیش 600 دوکانیں مکمل پر جل کر خاکستر ہوگئیں تھی۔

  • دبئی:  کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا

    دبئی: کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا

    دبئی : راس الخیمہ میں واقع الورود کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، سول ڈیفینس کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام بچوں کو بحفاظت باہر نکالیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں واقعہ ال ورود کنڈرگارٹن کی عمارت میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    الورود میں پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے 176 کمسن بچوں کو باحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی راس الخیمہ کے سیکیورٹی اہلکار، طبی امداد کا عملہ اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر 20 اساتذہ، 5 افراد پر مشتمل صفائی کرنے والا عملہ اور اسکول کے دو محافظوں سمیت تمام بچوں کو بچالیا گیا۔

    راس الخیمہ سول ڈیفینس کے ڈپتی ڈائریکٹر کرنل الی المحبوبی کا کہنا ہے کہ ہنگامی سول ڈیفینس کے اہلکاروں نے پانی اور آگ پر قابو پانے مواد کے ذریعے آتشزدگی پر قابو پایا اور دھواں کھیچنے والی مشین کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر دھواں بھی ختم کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اسکول کے عملے یا بچوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ البتہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلیے کیس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں واقعہ ال بتینا نامی عمارت کی پہلی منزل پر پیش آنے والے آتشزدگی کے سانحے میں ایک پاکستانی خاتون‘ ایک بھارتی مرد اور ایک عرب خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ آٹھ افراد کو دم گھٹ کے سبب نازک حالت میں کویت اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں ہولناک آتشزدگی

    مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں ہولناک آتشزدگی

    ریاض : سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک مقامی ہوٹل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے، مذکورہ ہوٹل ہزاروں عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی امدادی خدمات انجام دینے ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ ہوٹل میں پھنسے بیشتر عمرہ زائرین کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

    ریسکیو عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی 14 ویں منزل پر ہونے والی آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ کو ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ متاثرہ ہوٹل میں پاکستان، عراق، مصر اور شام سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین قیام پذیر ہیں، رپورٹ کے مطابق کم از کم 250 پاکستانی شہری عمرے کی غرض سے سعودی عرب گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 9 فروری سنہ 2014 میں مدینہ منورہ کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 15 عمرہ زائرین اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 130 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

    مصری خبر رساں ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بھڑکی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو عملے کو ہوٹل میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی پر قابو پانے اور ہوٹل میں قیام پذیر 700 غیر ملکی افراد کو باہر نکالنے میں 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں