Tag: fire brigade

  • نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی کے قریب اسٹوریج ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی ور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے اس واقعے میں اسٹوریج ہاؤس میں موجو د سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے دس گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس نے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

  • عزیز آباد میں تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

    عزیز آباد میں تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ عزیز آباد میں واقع تولیہ بنانے والی فیکٹر ی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ملازمین کو فوری طور پر فیکٹری کی عمارت سے باہر نکال لیا گیا،اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پانے کے لئے ابتدا میں فائر برگیڈ کی آٹھ گاڑٰیاں موقع پر پہنچیں تاہم فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی آگ کی شدت مین اضافے کے باعث مزید دو فائر ٹینڈرز، ایک باؤزر اور ایک اسنارکل کو طلب کرلیا گیا ۔

     جب آگ نے مزید شدت اختیار کی تو اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر کے فائرٹینڈرز طلب کرلئے گئے، تقریباٍ ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔

  • لیاری آگرہ تاج کے لنڈا بازار میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی

    لیاری آگرہ تاج کے لنڈا بازار میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی

    کراچی : لیاری میں قائم لنڈا بازار میں آگ لگ گئی ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں قائم لنڈا بازارکے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے وقوعہ پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاہم اب آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے اب تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا ، آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی کسی بھی تخرییی کاراوائی کے خدشے کے پیش نظر جائے وقوعہ پر موجود تھے ۔

    آتشزدگی کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی دکان داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،

  • کراچی: گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی، بجلی کی فراہمی منقطع

    کراچی: گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی، بجلی کی فراہمی منقطع

    کراچی: شہرکےنواحی علاقے میں پاوراسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے سبب شہر کے جنوبی علاقوں کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرکے علاقے قیوم آباد میں واقع گرڈ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ذرائع کے مطابق آگ اسٹیشن نمبر1میں لگی۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق دوفائرٹینڈرآگ بجھانے میں مشغول ہیں۔

    آگ لگنے کے سبب کورنگی، ڈیفنس اورقیوم آباد سمیت ایک بڑے علاقےکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

  • کراچی: گلستانِ جوہر’فرنیچرمارکیٹ‘ میں آتشزدگی

    کراچی: گلستانِ جوہر’فرنیچرمارکیٹ‘ میں آتشزدگی

    کراچی: سال 2015 میں آتشزدگی کا پہلا سانحہ ایک بار پھر کراچی میں پیش آیا ہے جہاں شہر کے نواحی علاقے گلستانِ جوہرمیں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ مارکیٹ گلستانِ جوہر کی کامران چورنگی پر واقع ہے اور یہاں نئے اور پرانے فرنیچر کی بے شمار دکانیں ہیں جن کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اس وقت آگ بجھانے میں مشغول ہیں جب کہ دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تاحال آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان متوقع ہے۔

    موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہے اور ہوا بھی چل رہی ہے اس لئے آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور پانچ گاڑیاں اس آگ کو بجھانے کے لئے ناکافی ہیں۔

    گذشتہ اتوار ہی کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں واقع ٹمبر مارکیٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے سبب 400دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تھی اور اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا تھا۔

  • کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی، کولنگ کا عمل جاری

    کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی، کولنگ کا عمل جاری

    کراچی: تاریخی ٹمبر مارکیٹ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے، ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ہفتے اور اتوار کی شب حاجی کیمپ کے علاقے ٹمبر مارکیٹ اور اطراف میں ہولناک آتشزدگی سے سینکڑوں دوکانیں اور مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔

    فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا مگر فائربریگیڈ کی گاڑیاں تاحال کولنگ کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی مختلف سیاسی اور فلاحی تنظیموں نے آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ لگانے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹایا جائے گا، اس اطراف میں موجود مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں میں بچ جانے والے سامان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ اب بھی ملبے تلے جگہ جگہ آگ بھڑک رہی ہے، جسے بجھایا جا رہا ہے، فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں اور پچاس سے زائد فائر فائٹرز کام میں مصروف ہیں، خوفناک آگ سے دو سو گھروں کو نقصان پہنچا، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں نے سخت سردی میں رات کھلے آسمان تلے گزاری، کئی گھرانوں نے اپنے عزیزوں کے ہاں پناہ لی۔

    لکڑی کا تاریخی گودام کوئلے اور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، آگ سے چار سو سے زائد دکانیں، گودام، گھر، پتھارے اور گدھا گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

    ابتدائی اندازے کے مطابق آگ سے ایک راب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، صدمے سے دوچار متاثرین بے بسی سے اپنے گھر اور دکانیں جلتے دیکھتے رہے، خوفناک آتشزدگی نے یہ ثابت کر دیا کہ بلدیہ فیکٹری کی قیامت ڈھانے والی آتشزدگی سے کوئی سبق نہ سیکھا گیا، پرانا حاجی کیمپ سومرو گلی میں ہفتے اور اتوار کی شب لگنے والی آگ بجھانے فائر بریگیڈ کا عملہ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچا۔ فائر ٹینڈرز میں پانی نہیں تھا۔

  • کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی: شہر کے صنعتی علاقے پرانا حاجی کیمپ کی ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگ گئی کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

    لکڑی کے گودام میں رات ایک بجے کے قریب لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی رہائشی عمارتوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ پرقابو پانے کے لیے شہربھرکے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے جو کہ آگ بجھانے مصروف ہیں لیکن گاڑیوں میں پانی ختم ہونےاور تنگ گلیوں کےباعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا اورعلاقہ مکینوں نے بمشکل اپنی جان بجائی۔

    آگ لگنے کےکچھ دیر بعد بجلی بھی بند ہوگئی جس سےبھی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، آگ پھیلتے ہی دیگر افراد نے اپنے گوداموں سےسامان نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کرنا شروع کردیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے کراچی کے انتظامی افسر شعیب صدیقی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف منہ دکھانے کے لئے آئے تھے۔

  • اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجزمیں آگ لگ گئی

    اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجزمیں آگ لگ گئی

    اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کی بیسمنٹ میں ہفتے کی رات آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی اوربھڑک کر کیفے ٹیریا تک پہنچ گئی۔

    حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔

  • لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور:آزادی چوک کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا، فائر برگیڈ عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    رات گئے لاہورمیں آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

     ریسکیوعملےنےفوری کار راوئی کرکے آگ کو مزید پھیلنےسے روک دیا گیا اور قریبی عمارتوں کو آگ سےبچا لیا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فیکٹری اُس وقت بند تھی اور ورکرز اپنے گھروں کو جا چکے تھے، ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔