Tag: fire broke out

  • ویڈیو: زیر تعمیر عمارت کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے دل دہلا دینے والے شعلے نگل گئے

    ویڈیو: زیر تعمیر عمارت کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے دل دہلا دینے والے شعلے نگل گئے

    انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو روس کی ایک زیر تعمیر عمارت میں بھڑکنے والی خوف ناک آگ کی ہے، آگ کے دل دہلا دینے والے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو نگل لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیر تعمیر بلند و بالا عمارت میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے، اور چند ہی لمحوں میں شعلوں نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

    آتش زدگی کا یہ واقعہ روس کے علاقے ٹویر میں پیش آیا، روسی پریس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ عمارت میں موجود ہیٹنگ سسٹم میں اسپارک ہے، جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، بتایا گیا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور : جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں آگ لگ گئی تاہم مریضوں کو وارڈز سے نکال کر دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے سے اسپتال کے تمام وارڈز میں دھواں پھیل گیا اور مریضوں کو وارڈز سے نکال کر دوسرے وارڈز میں منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو کی بارہ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    وزیراعلی ٰپنجاب پرویز الہیٰ نے جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل کیئر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پرویز الہیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

  • میو اسپتال میں آتشزدگی، مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے

    میو اسپتال میں آتشزدگی، مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے

    لاہور: لاہور کے میو اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آتشزدگی کے باعث مریض وارڈ میں پھنس گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آگ میو اسپتال کے تیسری منزل پر واقع آرتھو وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں وارڈ میں دھواں بھر گیا اور متعدد مریض وارڈ میں پھنس گئے۔

    ایم ایس میو اسپتال کے مطابق آرتھو وارڈ سے ملحقہ دوسرے وارڈ سے بھی مریضوں کو باہر نکالا جارہا ہے، ریسکیو کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    ایم ایس میواسپتال نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت اقدامات کے باعث آرتھو وارڈ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا، مریضوں کو ریسکیو کرتے وقت کچھ مشکلات پیش آئی، کئی مریضوں کو تو وارڈ کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏لاہور: میو اسپتال کی لفٹ نے معصوم بچے کی جان لے لی

    دوسری جانب سیکریٹری صحت پنجاب نے میواسپتال میں آگ لگنےکے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، سیکریٹری صحت نے ہدایت دی کہ مریضوں کو محفوظ جگہ پر پہنچا کر بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، طبی سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔