Tag: fire fighters

  • فائر فائٹر کے پاس ہیلمٹ تک نہیں تھا، محسن کے اہل خانہ نے کسمپرسی کی داستان سنا دی

    فائر فائٹر کے پاس ہیلمٹ تک نہیں تھا، محسن کے اہل خانہ نے کسمپرسی کی داستان سنا دی

    کراچی: شہر قائد میں فیکٹری آتش زدگی کے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک فائر فائٹر کے بارے میں یہ مزید افسوس ناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ انھوں نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں جان دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو کراچی کے صنعتی ایریا میں آتشزدگی کی شکار ہونے والی دو فیکٹریوں کے زمیں بوس ہونے کی وجہ سے آج 4 فائر فائٹرز بھی جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں سے ایک انچولی کے علاقے کا رہائشی محمد محسن بھی شامل تھا۔

    فائر فائٹر محمد محسن کے اہلِ خانہ نے ان کی کسمپرسی کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ادارہ ملازمین کو سیفٹی کٹس، وردی یہاں تک کے چپل تک نہیں دیتا۔

    اہل خانہ کے بیان کے مطابق لوگوں کی جان بچانے والوں کی اپنی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں، محمد محسن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں ادارے نے نہ وردی دی تھی نہ چپل، محمد محسن کے پاس ہیلمٹ تک نہیں تھا۔

    کراچی: آتشزدگی کا شکار 2 فیکٹریاں اچانک زمین بوس ،4 فائر فائٹرز جاں بحق ، 13 زخمی

    خاتون نے کہا کہ اگر ہیلمٹ ہوتا تو فائر فائٹر محسن کی زندگی بچ جاتی، واضح رہے کہ انچولی کا فائر فائٹر محسن سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فائر آفیسرنے بوسیدہ عمارت میں جانے کو کہا اور ملبہ گر گیا، محسن کو 30 مہینوں سے اوور ٹائم الاؤنس تک نہیں ملا تھا۔

  • لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور:آزادی چوک کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا، فائر برگیڈ عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    رات گئے لاہورمیں آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

     ریسکیوعملےنےفوری کار راوئی کرکے آگ کو مزید پھیلنےسے روک دیا گیا اور قریبی عمارتوں کو آگ سےبچا لیا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فیکٹری اُس وقت بند تھی اور ورکرز اپنے گھروں کو جا چکے تھے، ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔