Tag: fire in factory

  • بھارت : باتھ روم سے خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی

    بھارت : باتھ روم سے خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی

    نئی دہلی : بھارت میں ایک فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث 30 سالہ لڑکی جل کر خاکستر ہوگئی، متوفیہ کی سوختہ لاش فیکٹری کے باتھ روم سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے چاند باغ میں لیپ ٹاپ سیل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے،

    حادثہ گزشتہ روز دوپہر سوا تین بجے پیش آیا، آگ عمارت کے تہہ خانے میں قائم لیپ ٹاپ سیل فیکٹری میں لگی، آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کے عملے کو تقریباً تین گھنٹے لگے۔

    ریسکیو ٹیم کو فیکٹری کے باتھ روم سے ایک لڑکی کی سوختہ لاش ملی جسے آتشزدگی کے بعد باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور وہ وہی جل کر ہلاک ہوگئی۔

    متوفیہ کی شناخت 30سالہ مایا زوجہ گووند رام کے نام سے ہوئی ہے جو گوکل پور دہلی کی رہائشی بتائی جارہی ہے، بعد ازاں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

    کرائم ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرع کردی، تاہم آخری اطلاعات تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

  • کراچی: فیکٹری میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: فیکٹری میں لگنے والی آگ پرفائر بریگیڈ کے چھ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی طویل جدو دجہد کے بعد قابو پالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے صبا سینما کے نزدیک واقع فیکٹری میں آگ بحرک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔

    فائر فائٹر ٹیم نے ایک گھنٹے کی جاں توڑجدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    کچھ دن قبل ہی کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں واقع ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا جبکہ بلدیہ ٹاوٗن کی فیکٹری کی آگ میں ڈھائی سو کو لگ بھگ افراد جل کرخاکستر ہوگئے تھے

  • کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر90فیصد قابو پالیا گیا

    کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر90فیصد قابو پالیا گیا

    کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر نوے فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ فیکڑی کا کچھ حصہ اب بھی شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

    آگ کے دَھکتے شعلوں نے سائٹ ایریا کی فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شعلوں میں گھری ٹیکسٹائل فیکڑی میں گزشتہ شام آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی، جس سے فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا، مشینری اور دیگر سامان جل کر راکھ اورعمارت کا بڑا حصہ منہدم بھی ہوگیا ہے۔

    شہر بھر کے فائرٹینڈر رات بھر فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف رہے اور فیکڑی کے بڑے حصہ میں لگی آگ بجھاکر کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ فیکڑی کا اندونی حصہ اب بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

    ملبے کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی سائٹ ایریا گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی سائٹ ایریا گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی:سائٹ ایریا کی گتہ فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا ہے ۔ شہر بھر سے فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی میں سائٹ ایریا کی گتہ فیکڑی میں آگ لگ  گئی تھی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا، آگ کی شدت کے باعث مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں روانہ کر دی گئی تھیں۔

    فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتا یا کہ سائٹ ایریا میں واقع گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے جسکی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابتدا میں فائر بریگیڈ کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے روانہ کی گئیں۔

    فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ بجلی کی شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے مگر اس واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان جل گیا۔

  • کراچی: فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا، عمارت خطرناک قرار دیدی گئی

    کراچی: فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا، عمارت خطرناک قرار دیدی گئی

    کراچی: کراچی میں ایف بی ایریا کے علاقے بلاک اکیس میں ایک فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تمام سامان جل گیا عمارت کو خطرناک قرار دیدیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک اکیس میں ایک فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کو آگ نےمکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور فیکڑی کی عمارت کو کطرناک قرار دیدیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی وجہ سے تمام سامان جل گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تاہم اصل صورت حال کے بارے میں تحقیقات کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے فیکڑی میں آگ کیوں لگی۔ پولیس نےمزید بتایا کہ جس وقت فیکڑی میں آگ لگی اس وقت کوئی بھی وہاں موجود نا تھا اس لئے جانی نقصان نہیں ہواہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علا قے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف رہیں تاہم تیسرے درجے کی آگ قرار دیئے جانے کہ بعد شہر بھر کے فائرٹینڈرز طلب کر لئے گئے تھے اور پانی کی کمی کو فوری پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکرز کی مدد بھی حاصل کی جارہی گئی تھی۔