Tag: fire in house

  • لندن : گھر میں آتشزدگی سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں  بڑی پیش رفت

    لندن : گھر میں آتشزدگی سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں بڑی پیش رفت

    لندن کے ایک گھر میں گزشتہ روز ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور تین بچوں کی ہلاکت پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے 3 بچوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

    Names of four people

    بدقسمت خاندان کی ایک بچی تاحال اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے برینٹ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے نام جاری کر دیے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ نصرت عثمان، 15 سالہ مریم میکائیل، 8 سالہ موسیٰ عثمان اور 4 سالہ رئیس عثمان شامل ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں آتشزدگی سے ماں 3 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

    پولیس نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ پولیس کی حراست میں ہے تاہم مزیدف تفتیش جاری ہے۔

  • گھر میں آتشزدگی : برطانیہ میں پاکستانی نژاد ماں 3 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

    گھر میں آتشزدگی : برطانیہ میں پاکستانی نژاد ماں 3 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

    نارتھ لندن کے ایک گھر میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں ماں اور تین بچے شامل ہیں۔

    پولیس نے قتل کےالزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا۔

    جھلس کر جاں بحق ہونےوالوں میں43سالہ خاتون، 15 سالہ لڑکی، 8اور 4سال کے دو لڑکے شامل ہیں جبکہ 70سالہ خاتون اور ایک لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    جل کر ہلاک ہونے والے افراد کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان 20سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

    لندن کے علاقے اسٹون برج برینٹ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ماں اور اس کے تین بچے جل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں 2 افراد بھی شدید زخمی ہی جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ عورت، 15 سالہ لڑکی، 8 سالہ لڑکا، اور 4 سالہ بچہ شامل ہیں۔ یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے اور موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ دو اور افراد، جن میں ایک بزرگ خاتون (70 سال کی) اور ایک نوجوان لڑکی شامل ہیں، اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ماں 2 کمسن بچوں سمیت ہلاک

    گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ماں 2 کمسن بچوں سمیت ہلاک

    بہار میں ایک مکان میں اچانک آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ گھر کا سربراہ بھی بری طرح جھلس گیا۔ 

    بھارتی ریاست بہار کے علاقے بھاگلپور میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ماں کمسن بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جبکہ بچوں کا باپ بری طرح جھلس گیا۔

    آگ پر قابو پالیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر جلد قابو پالیا تاہم وہ مرنے والوں کو نہ بچا سکے۔

    پولیس کے مطابق 30سالہ ماں ورشا دیوی، 7سالہ بیٹا پرتیوش کمار اور 4سالہ بیٹی جیوتی کماری نے جائے وقوعہ پر ہی جھلس کر جان دے دی۔

    گھر کا سربراہ گوتم یادو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کے تعطل کی وجہ سے گھر میں جلائی جانے والی موم بتی کے پاس رکھے ڈیزل پر آگ لگنا بتایا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث گھر سے ملحقہ دکان میں رکھا سامان، اناج اور ایک موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہو گئی۔

  • راولپنڈی : شادی کے گھر میں آتشزدگی: پانچ خواتین جل کر جاں بحق، تین زخمی

    راولپنڈی : شادی کے گھر میں آتشزدگی: پانچ خواتین جل کر جاں بحق، تین زخمی

    راولپنڈی : گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت پانچ خواتین جل کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئیں، گیس سلینڈر سے لگنے والی آگ کے شعلوں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، شیخ رشید نے جائے وقوعہ پر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سکستھ روڈ میں خوشیوں کا گھرماتم کدہ بن گیا,گھر میں زیر استعمال گیس سلنڈر زردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں پانچ خواتین جل کر جاں بحق ہوگئیں۔

    واقعے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی 24سالہ ثناء طارق بھی شامل ہے، جس کی شادی دو روز بعد ہونا تھی، آتشزدگی سے گھر میں رکھا جہیز کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے کافی دیر بعد  پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا، فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔

    بدقسمتی سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی کم تھا جس کے باعث آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

    بعد ازاں وزیر ریلوےشیخ رشید نے متاثرہ خاندان کے گھرجاکر اہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ گھرمیں لکڑی کا کام ہورہا تھا، گیس سلنڈرپھٹنے سےدھماکا ہوا، انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی نہ ہونا افسوسناک بات ہے، امدادی کارروائیوں میں کوتاہی پرریسکیو اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • کمالیہ : گھر میں آتشزدگی، 5افراد جاں بحق

    کمالیہ : گھر میں آتشزدگی، 5افراد جاں بحق

    کمالیہ: نواحی علاقہ جکھڑ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے گھر میں آتشزدگی سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کمالیہ کے نواحی علاقہ جکھڑ میں گزشتہ روز آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس سے گھر میں موجود تین بچے عروج فاطمہ، حسنین اور اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بڑا بھائی یاسر اور والدہ آگ سے بری طرح جھلس گئے۔

    جنہیں تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ماں بیٹا دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج صبح ادا کردی گئی ہے ۔

    مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے ارشد چوہان نے منصوبہ بندی کے تحت آتشزدگی کرائی، جس سے پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔

    ڈی ایس پی سرکل کمالیہ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ارشد چوہان کے پاس آتش بازی کا سامان تیار کرنے کا لائسنس موجود ہے ۔