Tag: Fire in oil tanker

  • کراچی : آئل ٹینکر میں اچانک آگ کیسے لگی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    کراچی : آئل ٹینکر میں اچانک آگ کیسے لگی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    کراچی : کورنگی گودام چورنگی کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ڈرائیور نے حقیقت بیان کردی۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگائی تھی۔

    آئل ٹینکر میں آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی، حادثے کے بعد لگائی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق آئل ٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا تھا۔

    اس سے قبل یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ آئل ٹینکر میں آگ شارٹ کرکٹ کے باعث لگی جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسریل ایریا میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا، جس پر پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں آئل ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اچانک ٹینکر کے سامنے آگیا تھا۔

    ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں نے بریک مارنے کی پوری کوشش کی تو فیل ہوگئی، تاہم موٹر سائیکل سوار کے بازو پر چوٹ لگی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل عوام نے آئل ٹینکر کو آگ لگائی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کریم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    مزیدپڑھیں : گلشن اقبال میں واٹر ٹینکر  نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

    کراچی کے ایک اور علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

  • پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی، 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی

    پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی، 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی

    گوجرانوالہ: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پلاسٹک فیکٹری کے 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مافی والا موڑ کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی کے باعث پانچ ملازمین جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو اہل کاروں نے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    آگ لگنے کے واقعے میں 5 فیکٹری ملازمین جھلس کر زخمی، زخمی فیکٹری ملازمین میں اکرم، زیل شاہ، شوکت، سجاد اور شاکر شامل ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں برن سینٹر نہ ہونے پر متاثرہ ملازمین کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی: آئل ٹینکر میں لگی آگ پھیل گئی، عمارت، بینک اور ہوٹل بھی جل گئے

    راولپنڈی: آئل ٹینکر میں لگی آگ پھیل گئی، عمارت، بینک اور ہوٹل بھی جل گئے

    راولپنڈی: شہر میں واقع گلریز کالونی کے قریب واقع پٹرول پمپ پر موجود ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے چار منزلہ عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے،آگ ایک شخص کی جانب سے سگریٹ پھینکنے کے سبب لگی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ راولپنڈی بابر ملک نے بتایا کہ ٹینکر پٹرول پمپ پر کھڑا تھا کہ پٹرول کی منتقلی شروع اور اسی دوران اچانک انتہائی شدت کی آگ بھڑک اٹھی(ویڈیو دیکھیں)، آگ نے گیس پائپ لائن اور بجلی کے تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا اور اس کی شدت کے باعث قریبی عمارت بھی اس کی لپیٹ میں آگئی۔

    آئل ٹینکر  میں لگنے والی اس معمولی آگ کو فائر بریگیڈ کی ناقص کارروائی نے بڑی آگ میں تبدیل کردیا نتیجے میں چار منزلہ عمارت، بینک اور  ہوٹل جل کر  خاک ہوگئے

    ریکسیو 1122 کی فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن پٹرول بہت زیادہ مقدار تھا ، آگ پٹرول منتقلی کے دوران لگی ساتھ ہی ملحقہ عمارت بھی اس کی زد میں آئی، یہ پٹرول کی آگ تھی جسے کیمیکل کے ذریعے ہی بجھایا جاسکتا ہے تھا۔

    ریکسیو 1122 امدادی ادارہ پٹرول پمپ اور کسی بھی عمارت کی تعمیر میں این او سی جاری کرتا ہے تاہم عینی شاہدین کا بیان ہے کہ یہ بے احتیاطی ایک شخص کی جانب سےہوئی جس نے جلتا ہو سگریٹ زمین پر پھینکا جس کے سبب آگ لگی۔

    اتنے بڑے پیمانے پر لگی ہوئی آگ کو اگرفوری طور پو روک لیا گیا ہوتا تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا لیکن آگ پھیل گئی۔

    اطلاعات کے مطابق متاثرہ عمارت رہائشی تھی جس میں کچھ دفاتر بھی واقع تھے جن میں بینک اور ہوٹل بھی شامل ہیں، فائر بریگیڈ نے آگ لگتے ہی عمارت خالی کرالی تھی تاہم عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی املاک جل گئی۔