Tag: Fire

  • یمن:حوثیوں کا جازان شہر پر میزائل حملہ، 3 شہری جاں بحق

    یمن:حوثیوں کا جازان شہر پر میزائل حملہ، 3 شہری جاں بحق

    ریاض : یمن میں برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے یمن کی سرحد سے ملحقہ علاقے جازان پر یمن میں قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

    عرب ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی سرحد پر واقع سعودی شہر جازان پر سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دن 2 بج کر 55 منٹ پر حملہ ہوا تھا۔

    میزائل حملوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تین شہری حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

    سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کی جانب سے دیا گیا کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے جازان کی شہری آبادی پر حملے کے بعد گھروں جو نقصان پہنچے کی اطلاع شہری دفاع کو موصول ہوئی ۔

    ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی افسران اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو اسپتال پہنچایا  اور متاثرہ شہریوں سے گھر خالی کروائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد یمنی حوثیوں کی طرف داغے جانے والے میزائلوں کو روکا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسرائیلی افواج کی جانب سے داغا گیا شیل نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا

    اسرائیلی افواج کی جانب سے داغا گیا شیل نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا

    غزہ : اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے داغہ گیا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا، جس کے بعد نوجوان کا چہرہ خون میں لت پت ہوگیا اور منہ سے دھواں نکلنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی سوشل میڈیا کی ویب سایٹز پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی افواج کی جانب سے مارے گئے آنسو گیس کے شیل کو نوجوان کے چہرے پر پھٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصویر فلسطین کے خان یونس شہر کی ہے جہاں اپنے حقوق کی خاطر مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج نے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کے شیل برسائے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چہرے پر شیل پھٹنے کے باعث 23 سالہ ہیثما ابو سبلہ نامی نوجوان زمین گرگیا اور اس کے منہ سے دھواں نکلنے لگا، جس کے بعد نوجوان کا چہر خون سے سرخ ہوگیا۔

    اسرائیلی شیل سے زخمی ہونے والا نوجوان

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد اور طبی خدمات انجام دینے والے عملے نے نوجوان کو فوری طور پر غزہ کے اسپتال میں منتقل کیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے نوجوان کا آپریشن کرکے چہرے سے آنسو گیس کے شیل کے ٹکڑے نکالنے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا تھا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد 23 سالہ ہیثم ابو سبلہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ جمعۃ الوداع پوری دنیا میں یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے، فلسطینی شہری جمعے کے روز غزہ اور اسرائیل کے درمیان لگی باڑ کے قریب مظاہرہ کررہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اسرائیلی افواج نے اندھا دھند آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شامی ایئر بیس پراسرائیل نے میزائل فائر کیے تھے، روس کا الزام

    شامی ایئر بیس پراسرائیل نے میزائل فائر کیے تھے، روس کا الزام

    دمشق : روس نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کی صبح شام کے ٹیاس (ٹی 4) فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیل کی جانب سے متعدد میزائل داغے گئے تھے، فضائی حملوں کےنتیجے میں چودہ افراد کے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے حمس کے قریب ٹی فور ایئر بیس پر پیر کی صبح تین بج کر25 منٹ اور 53 منٹ پر یکے بعد دیگرے 8 میزائل داغے گئے تھے۔

    شام اور روس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شامی ایئر بیس پر 8 میزائل داغے ہیں۔

    شام اور روس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    شام میں فوجی ہوائی اڈے پرمیزائل حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دو روز قبل شامی شہر دوما میں حکومتی افواج کی جانب سے کیے گئے گیس حملوں میں 70 افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری سراپا احتجاج ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمیائی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا تھا کہ ایران اور روس شامی صدر بشارالاسد’جانور‘ کی حمایت کررہیں ہیں، شامی حکومت کو گیس حملوں کی’بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی‘۔

    روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے داغے گئے 8 میزائلوں میں سے 5 کو ہوا میں تباہ کردیا گیا تھا البتہ تین میزائلوں نے ایئر بیس کے مغربی حصّے کو نشانہ بنایا ہے۔


    شامی ایئربیس پرمتعدد میزائل حملے، 14 افرادجاں بحق،متعدد زخمی


    اسرائیلی جنگی طیارے پہلے بھی شام پر متعدد دفعہ میزایل حملے کرچکے ہیں اور لیکن اسرائیلی حکام سن 2012 میں صیہونی افواج کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    اسرائیل نے سب سے بڑا فضائی حملہ رواں سال فروری میں مذکورہ ایئر بیس پر ہی کیا گیا تھا۔

    اسرائیل کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران شام کے فوجی ہوائی اڈے سے اسرائیلی حدود میں ڈرون طیارے داخل کرچکا ہے، جسے اسرائیلی ایف 16 طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مارگرایا تھا۔ اسرائیل ہرگز ایران کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بننے دیے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور سپاہ پاسداران طویل عرصے سے ٹی فور ایئر بیس کا استعمال لبنان میں سرگرم شیعہ مسلح گروپ حزب اللہ اسلحے کی فراہمی کے استعمال کررہا تھا۔

    برطانیہ کی سیریئن آبزرویٹری نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ایئر بیس پر میزائل حملوں میں ایرانیوں سمیت 14 جنگوؤں جاں بحق ہوئے ہیں۔

    تنظیم کے مطابق روس اور ایران کی حمایت یافتہ سرکاری افواج سمیت لبنانی ملیشیا حزب اللہ بھی اس وقت ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ تاہم روسی وزارت دفاع نے شام میں موجود کسی بھی روسی فوجی کے اس حملے میں تردیدکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ روس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاکرکے آگ سےکھیل رہا ہے،روسی سفیر

    برطانیہ روس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاکرکے آگ سےکھیل رہا ہے،روسی سفیر

    ماسکو : روس اور برطانیہ کے کشیدگی مزید بڑھنے لگی، روسی سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ کیا برطانیہ روس کے خلاف اس سے بہتر کہانی نہیں بناسکتا تھا؟

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسے کے سفیر نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ روس پر بے بنیاد الزامات لگا کر ہمیں رسوا اور ہماری ساکھ کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

    سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی خصوصی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں روسی سفیر وسیلی نیبنزیا کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی حکومت روس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے اور ہم پر لگائے گئے الزامات انتہائی خطرناک اور غیر مصدقہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق جاسوس اسکریپال اور اس کی بیٹی کو اعصاب متاثر کرنے والے زہر کا نام روسی ضرور ہے لیکن یہ کیمیکل روس کے علاوہ بھی دنیا کے دیگر ممالک میں تیار کیا جاتا ہے۔ برطانیہ یاد رکھے کہ ’وہ روس کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا کر ’آگ سے کھیل رہا ہے‘۔

    روسی سفیر نے کہا کہ چار مارچ کو برطانوی شہر سالسبرے میں سرگئی اسکریپال اور یویلیا اسکریپال کے زخمی حالت میں ملنے کے بعد سے ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ جبکہ برطانیہ سمیت دنیا کے 23 ملکوں نے سابق جاسوس کو زہر دینے کے الزامات پر روس کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا، روس مسلسل ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کررہا ہے۔

    Former Russian Spy
    سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی یویلیا اسکریپال

    روسی سفیر وسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں برطانوی اقدامات کے خلاف قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو ان سوالات کے جواب دینے ہوں گے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا برطانیہ کے پاس روس پر الزامات لگانے کے لیے کوئی بہتر کہانی نہیں تھی؟ روسی حکام کسی بھی شخص کو قتل کرنے کے لیے ایسے خطرناک طریقے کا استعمال کیوں کرے گا؟

    اقوام متحدہ میں تعینات برطانیہ کے سفیر کیرن پائرس نے برطانوی حکام کی جانب سے روس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے روس پرالزام لگایا کہ روس دوسری جنگ عظیم کے بعد سے برطانیہ کی حفاظت کرنے والے اداروں کو مسلسل کمزور کر رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روس پر شکوک اورالزامات کی بہت سی وجوہات ہیں، ملک خفیہ سے معلومات لے کر فرار ہونے یا ملک سے غداری کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے ثبوت ریاست کے پاس موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوئے لیکن پہلے سے بہتر ہیں۔


    سابق روسی ایجنٹ پر حملہ برطانیہ کے مفاد میں‌ تھا: روسی وزیر خارجہ کا الزام



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور:  بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں برکت مارکیٹ کی بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا جس کے دوران بیکری کے دروازے اور دیواریں توڑ کر عملہ اندر داخل ہوا۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی ہلاکت دم گھنٹے سے ہوئی ہے جبکہ بیکری کی بالائی منزلوں پر موجود دفاتر اور فلیٹس کو چیک کرنے کا عمل جاری ابھی جاری ہے۔

    افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ شکیل، 30 سالہ طالب، 25 سالہ شہباز اور 40 سالہ شاہد شامل ہیں جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ہوسکتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو۔

    لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور میں حادثاتی موت، پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی واردات نکلی

    لاہور میں حادثاتی موت، پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی واردات نکلی

    لاہور: پنجاب کے دار الحکومت میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی سمیت دو بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس کے تحت اموت حادثاتی نہیں بلکہ قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں واپڈا ٹاؤن کے مکان میں آگ لگنے سے میاں بیوی سمیت دو بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے واقعہ کو حادثہ قراردیا تھا، البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کی تفتیش کا رخ ہی بدل دیا۔

    رپورٹ کےمطابق میاں بیوی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا جبکہ بچوں کو گلا دبا کر مارا گیا، بعد میں مکان کو آگ لگا کر حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اب پولیس نے تفتیش مزید تیز کرتے ہوئے مفرور مکان مالک سمیت قتل میں ملوث چار افراد کو تلاش کر رہی ہے۔

    لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گھر میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاش سٹرک پر رکھ کر لواحقین نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا، پولیس نے کیس کو حادثاتی قرار دے کر بند کرنے کی کوشش کی تھی لیکن رپورٹ آنے کے بعد پولیس مالک مکان سمیت دیگر ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔

    لاہور: گھرمیں آتشزدگی‘3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے جن میں 30 سالہ سرفراز اور اس کی 30 سالہ بیوی صبا، 5 سالہ بیٹی آمنہ اور ڈھائی سالہ بیٹا احمد شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلپائن : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،4 افراد جھلس کرہلاک، 6 زخمی

    فلپائن : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،4 افراد جھلس کرہلاک، 6 زخمی

    منیلا: ہوٹل کی عمارت میں لگنے والی ہولناک آگ کے باعث چار افراد جُھلس کر ہلاک ہوگئے، ایمرجنسی ٹیمیں 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک مقامی ہوٹل اور کسینو کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چار افراد جُھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ منیلا پویلین ہوٹل اور کسینو میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، آگ کسینوں اور ہوٹل کے زِیرمرمت حصّے بھڑکی تھی۔

    فلپائن کے پویلین ہوٹل میں لگی آگ کے باعث عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے

    منیلا ایمرجنسی سینٹر کے ترجمان کا خبر رساں ادارے کو واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث عمارت میں شدید دھواں بھر جانے کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، مرنے والوں میں دو سیکیورٹی گارڈ اور اکاؤنٹس عملے کے بھی دو افراد شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں دھواں اتنا زیادہ تھا کہ امدادی کام کرنے والے عملے کو بھی ریسکیو آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیوعملے نے ہوٹل میں موجود 300 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، جبکہ لاپتہ 19 افراد میں سیکیورٹی کیمرے پر موجود دو افراد کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    پولیس اور ریسکیو عملے نے ہوٹل کے ارد گرد متاثرہ علاقے کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جبکہ ایک درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شیخوپورہ : ایل پی جی پلانٹ میں آتشزدگی ‘ 10 افراد زخمی

    شیخوپورہ : ایل پی جی پلانٹ میں آتشزدگی ‘ 10 افراد زخمی

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں واقع گیس پلانٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں لاہور روڈ پرواقع گیس پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 10 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 9 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو لاہوراسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فائربریگیڈ حکام نے گیس پلانٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    خیال رہے کہ 15 دسمبر2017 کو لاہورمیں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بیٹے دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے تھے۔


    شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرکے اندر آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت  ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے نیویارک میں سراسیمگی پھیل گئی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 58 منزلہ ٹرمپ ٹاورکی چھت پرشارٹ سرکٹ سےآگ لگی ہے اور فائر بریگیڈ کاعملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    واضح رہے کہ متاثرہ ٹاورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملکیت ہے اور ان کے کاروباری نظام میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے ریالٹی شو کا مرکز بھی یہی عمارت ہوا کرتی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی چینلز سے نشر ہونے والی خبروں میں فائر فائٹرز کو عمارت کی چھت پر آگ بجھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خبروں میں اس کثیر المنزلہ عارت سے دھواں اٹھتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

    ابتدا میں اس آگ سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم اب کہا جارہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

    دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

    لورالائی: تحصیل دکی میں کوئلے کی ایک کان میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 11 کان کن کان میں پھنس گئے۔

    یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں پیش آیا۔

    اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے چھ کان کنوں کونکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالات اب بھی تشویش ناک ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی کان میں پھنسےہوئے ہیں۔

    لیویز ذرایع نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے، جس کی وجہ سے 11 کان کن پھنس گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پتوکی: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاک

    لیویز ذرایع کے مطابق یہ واقعہ ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کی ایک کان میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں آگ بھڑکی اٹھی اور کان کن پھنس گئے۔ چھ کان کنوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

    آگ بھڑک اٹھنے کے اسباب ابھی واضح نہیں ہوسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔