Tag: Fire

  • شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق

    شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرکے اندر آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ رسول نگر میں گھرکے کمرے میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والے ایک بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحقن ہوگئی تھی۔


    اپردیرمیں مکان میں آتشزدگی‘ 5 بچےجھلس کر جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس 24 ستمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اپردیر میں مکان میں آتشزدگی کے باعث 5 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سپرہائی وے پرگودام میں لگی آگ پر14 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

    کراچی: سپرہائی وے پرگودام میں لگی آگ پر14 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب گزشتہ شام گودام میں لگنے والی آگ پر چودہ گھنٹے کی جدوجہد کےبعد قابو پا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے سبزمنڈی کے قریب جھنجھال گوٹھ میں واقع گودام میں گزشتہ شام لگنے والی آگ پر14 گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا۔

    گودام میں آگ لگنے سےلاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پیاز لہسن اور لنڈا کے گودام میں لگی تھی جس پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔


    کراچی میں پٹرول پمپ میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے11 نمبرمیں پیٹرول پمپ پرلگنے والی سے پٹرول پمپ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں شارٹ سرکٹ سے فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے لاکھوں مالیت کا فرنیچر خاکستر ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مانچسٹر: نامعلوم افراد کی مسجد کو آگ لگانے کی کوشش

    مانچسٹر: نامعلوم افراد کی مسجد کو آگ لگانے کی کوشش

    مانچسٹر: لندن کے شہر مانچسٹر کے ایک کلب پر داعش کے حملے کے بعد نامعلوم افراد نے وہاں موجود مسجد کو جلانے کی کوشش کی، مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔


    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


    تفصیلات  کے مطابق پیر کی رات مانچسٹر کے ایرینا کلب میں خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری د اعش نے قبول کرلی ہے۔

    حملے کے چند گھنٹوں بعد نامعلوم افراد نے مسجد کو نذر آتش کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے تاہم مسجد کا دروازہ جل گیا، جامعہ قاسمیہ زاہدیہ اسلامک سینٹر نامی یہ مسجد مانچسٹر کے ولا روڈ اولڈہم پر واقع ہے۔

    امام مسجد محمد صادق نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی رات تقریبا دو بجے کسی نے مسجد کے لیٹر بکس کو آگ لگائی جس نے مسجد کے دروازے کو بھی جلادیا۔

    وہاں سے گزرتے ہوئے کسی شخص نے آگ دیکھی اور فائر بریگیڈ کو فون کردیا جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا ورنہ آگ بڑھ جاتی، شکر ہے اس وقت مسجد میں کوئی نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ ہمیں کیوں نشانہ بنایا گیا، یہ ایک مذہبی اور تعلیمی سینٹر ہے اور میں گزشتہ 3 برس سے یہاں تعلیمات دے رہا ہوں لیکن ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔

    امام مسجد کے مطابق لوگ پریشان ہیں، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہی ہے، تفتیش کار اپنے کام میں مصروف ہیں اور پتا لگارہے ہیں کہ آگ کس نے لگائی۔

    ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ مانچسٹر کلب دھماکے کی انتقامی کارروائی ہے تاہم امکان اسی بات کا ہے۔

  • کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو

    کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کے لیےمعمولی آگ بجھانا بھی مشکل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت کی بالائی منزلوں پر آگ  بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے دو فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،عمارت میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں ایک اسنار کل سمیت چار گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

    فائر بریگیڈ حکام  کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے 15 ویں اور 16 ویں منزل پر لگی، 15 منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن تین گھنٹے گزرجانے کے باوجود سولہویں منزل پر لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، آگ کی شدت اور دھویں کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    عمارت کے15 ویں فلور پر پھنسے 2گارڈز کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    آگ کے باعث عمارت کو خالی کرا لیاگیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق آگ شارت سرکٹ کے باعث لگی۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی


    واضح رہے کہ شہر کی بیشتر تجارتی عمارتوں میں فائرسسٹم نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں قابو پانے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ ایمرجنسی اخراج نہ ہونے کے باعث کئی لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی آئی چندریگرروڈ شہرکی سب سے مصروف تجارتی شاہراہ ہے، جس پر بے شمار کمپنیوں کے دفاتر اور ہیڈ آفس واقع ہیں، امدادی سرگرمیوں کے سبب آئی آئی چندریگرروڈ اوراطراف کی سڑکوں پرٹریف ک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر قابو پایا جارہا ہے۔

     

     

     

     

  • کراچی میں ٹائر کے گودام میں لگی آگ بے قابو

    کراچی میں ٹائر کے گودام میں لگی آگ بے قابو

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہاکس بے روڈ پر ٹائر کے گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ اور پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور روڈ پر واقع گیٹ نمبر 6 پر ٹائروں کے بڑے گودام میں رات گئے آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

    تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور گودام سے ٹائر نکالنے شروع کردیے۔

    مزید پڑھیں: ناظم آباد کی رہائشی عمارت میں آتش زدگی

    اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔

    فائر بریگیڈ کے 10 اور پاک بحریہ کے 4 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پانی لے کر آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی پھنس گئی ہے۔

  • گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    لاہور: کوٹ لکھپت کے گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے مزید دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے، گزشتہ روز ہونے والی آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پیش آیا، آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے افراد متاثر ہوئے۔

    پولیس کے مطابق مظہر نامی شخص نے دو شادیاں کررکھیں تھیں دوسری بیٹی صائمہ سے تین بیٹیاں تھیں، دوسری بیوی صائمہ نے چند ماہ قبل خودکشی کی بھی کوشش کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔

    ایس پی لاہور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ مظہر کے گھر والوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مظہر، بیوی صائمہ، تین سالہ بیٹی ایمان اور پانچ سالہ مناہل شامل ہیں جبکہ 8 سالہ کائنات کی حالت نازک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔

  • بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عبد الرحمان بھولا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج ضرور تھا جب کہ متحدہ پاکستان  کے رہنما رؤف صدیقی نے عبدالرحمان بھولاکو  سرے پہچاننے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم نے پہچانے سے انکار کردیا، پرانے ساتھیوں نے بھولے کو بھلا دیا یا پھر حالات ساتھ دینے والے نہیں رہے؟ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے عبدالرحمان عرف بھولاسے اظہار لاتعلقی کردیا۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھولا ہمارانہیں ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج تھا، ہماری ویب سائٹ پر پارٹی ممبر شپ کا فارم موجود ہے کوئی بھی شخص اُسے ڈاؤن لوڈ کر کے بھرسکتاہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ ‘‘


    انسداددہشتگردی کراچی کی عدالت میں پی ایس پی کےسربراہ انیس قائم خانی نےکہابھولاان کی پارٹی کاکارکن نہیں،عبدالرحمان عرف بھولا کے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فارم سوشل میڈیا پرتوجہ کامرکزبناہوا ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے تو بھولا کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیکٹری میں آگ لگانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے‘‘۔


    مزید پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ ‘‘


    خیال رہے بنکاک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو سزا دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    قاہرہ: مصر کے نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر سمیت پورے عملے کو معطل کردیا وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کر کے واقعے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

    عرب نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیچ پر پوسٹ کردی۔

    ڈاکٹر کی جانب سے تصویر پوسٹ کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی جس کے بعد ڈاکٹر نے سیلفی ہٹالی تاہم انتظامیہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر اور اُس میں موجود تمام عملے کو معطل کردیا۔

    لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر البحیرہ صوبے میں وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر علاء عثمان نے سیلفی پوسٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انتظامی استغاثہ نے بھی سرزنش کے اقدامات سے قبل ڈاکٹر کو طلب کیا۔

    واقعے کے مرکزی کردار ڈاکٹر عبداللطيف عاشور نے آپریشن تھیٹر میں سیلفی لینے اور مریض کی حرمت پامال کرنے کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اجازت لینے کے بعد آپریشن کے دوران مریض کی تصویر لینا قانونی اور اخلاقی لحاظ سے کسی قسم کی خلاف ورزی شمار نہیں ہوتی بشرط یہ کہ تصاویر میں مریض کا چہرہ نظر نہ آئے۔

    عبداللطیف نے باور کرایا کہ وہ ایک بڑے ڈاکٹر ہیں اور ان کی اپنی ایک ساکھ ہے لہذا انہوں نے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی تاہم انہیں یہ خیال نہیں رہا کہ پس منظر میں کیا ظاہر ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد سیلفی لینے اور اپنی نوکری میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت تصویر میں نظر آنے والے دیگر عملے کو بھی معطل کرتے ہوئے تمام افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
  • امریکی ریاست فلوریڈا،شرپسندوں نے نماز عید سے قبل مسجد کو آگ لگا دی

    امریکی ریاست فلوریڈا،شرپسندوں نے نماز عید سے قبل مسجد کو آگ لگا دی

    نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا میں 20 سال سے قائم مسجد میں نماز عید کی تیاریوں کے دوران شرپسند شخص نے مسجد پر پیڑول بم کا حملہ کر کے اُسے نذر آتش کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے  فورٹ پئیرس میں 20 سال قائم مسجد ’’اسلامک سینٹر‘‘ کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی۔ علاقہ مکینوں اور امام مسجد کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو حکام کو اطلاع دی جس کے بعد عملے نے جائے وقوعہ پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

    Florida

    فورٹ پئیرس کی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب علاقے کے مسلمان نمازِ عید کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف تھے کہ نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر پیٹرول بم پھینکا جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مزید پڑھیں:    فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، دو ہلاک‘ 17 زخمی

    مسجد کے نائب امام نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حالیہ واقعے سے قبل بھی مسجد کے نمازیوں کو نامعلوم اشخاص کی جانب سے پریشان کیا جاتا رہا ہے جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے مسلمانوں پر پانی کی تھیلیاں پھینکی جاتی ہیں‘‘۔

    Florida-2

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’گاڑی روک کر نمازیوں کو تنگ کیا جاتا ہے اور فجر کی نماز کے لیے آنے والے افراد کو پارکنگ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی معمول ہوگئے ہیں تاہم اورلنڈو کلب کے واقعے کے بعد مسجد کو متعدد بار دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔ شرپسند عناصر مسجد کو محض عمر متین کو بنیاد بنا کر نشانہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ مسجد کو نذر آتش کرنے کا واقعہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے‘‘۔

    کاؤنٹی شیرف کے ترجمان نے مسجد انتظامیہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسجد کو آگ انتظامیہ نے خود لگائی کیونکہ ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد بلڈنگ سے آگ کے شعلے بلند ہونے شروع ہوگئے‘‘۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ’’شرپسند شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے تاہم کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ویڈیو کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کر کے اُس کی جلد گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی گئی ہیں۔

  • لاہور میں سسرال والوں نے بہو کو جلادیا

    لاہور میں سسرال والوں نے بہو کو جلادیا

    لاہور: علاقہ مزنگ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پربہو کو تیل چھڑک کرآگ دی، بائیس سالہ مریم کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مریم کی ڈیڑھ سال قبل مزنگ کے علاقہ جنازگاہ میں شادی ہوئی، مریم کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ساس نے آگ لگائی۔

    مریم کے والد اشرف کا کہنا ہے کہ مریم کی تین ماہ کی بیٹی بھی ہے، پولیس نے ابھی تک ان کی بیٹی کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، انصاف فراہم کیاجائے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق مریم کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔