Tag: Fire

  • کراچی میں پراسرارآتشزدگی۔ نظارت کی 150 گاڑیاں اورجھگیاں خاکستر

    کراچی میں پراسرارآتشزدگی۔ نظارت کی 150 گاڑیاں اورجھگیاں خاکستر

    کراچی : پراسرارآگ سے ڈیڑھ سوگاڑیاں اوردرجنوں جھگیاں راکھ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی پارک تھانےکے عقب میں جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ شعلوں نےتحویل میں لی گئی گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ کی خبرملتےہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نےچار گھنٹے کی جدوجہد کےبعد آگ پرقابو پالیا، آتشزدگی سے نظارت کی ڈیڑھ سو گاڑیاں اور خانہ بدوشوں کی درجنوں جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

    جلنےوالی گاڑیاں لاوارث تھیں یاان کےکیسز چل رہے تھے۔ سوال یہ اُٹھتا ہےکہ اچانگ اتنی خوفناک آگ خود لگی یا لگائی گئی۔

  • مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    تہران : عالم دین کی پھانسی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی۔ مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانہ جلاڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عالم دین شیخ نمر کی سزائے موت کے بعد ایران اور ریاض میں کشیدگی زور پکڑ گئی۔

    تہران میں مشتعل مظاہرین نےسعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔کئی مظاہرین عمارت میں داخل ہوگئے، توڑپھوڑکی اور پھر آگ لگا دی۔

    سفارتخانے پر حملوں کےکے بعد سعودی حکام نے ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے سعودی عرب کو اس اقدام کے بعد انتقام الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب کو سزائے موت کا عمل مہنگا پڑسکتا ہے۔

    جس کے جواب میں سعودی حکومت نے سرکاری سطح پرایران کے سخت ردعمل پر احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

    حکام کا کہنا ہےکہ یہ افراد دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھے۔

  • دادو:جھگیوں میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

    دادو:جھگیوں میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

    دادو : گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دادو کے نواحی علاقے گورکھ اسٹیشن ہل کے قریب جھونپڑی میں سردی کی شدت کم کرنے کے لئے جلائی آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں جھونپڑی میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوردراز علاقہ ہونے کے باعث اب تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جا سکیں۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود علاقےمیں کوئی طبی امداد کا مرکز نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ضلع گھوٹکی میں تصادم کے دوران متعدد مکانات نذرآتش

    ضلع گھوٹکی میں تصادم کے دوران متعدد مکانات نذرآتش

    گھوٹکی: شمالی سندھ کے ضلع گھوٹکی ایک گاؤں میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے بعد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخاب میں پیدا ہونے والی تناؤکی فضا تاحال برقرارہے اورآج تصادم کا ایک اورواقعہ پیش آیا ہے جس میں مخالفین کے گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاوٗں فقیرمحمد میں پیپلز پارٹی مہرگروپ اورمسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان میں تصادم ہوا، تصادم کا سبب مسلم لیگ فنکشنل کے حامیوں کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے فتح کے جشن کی ریلی نکالنا بتایا جارہاہے۔

    تصادم کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ کے دوران مہرگروپ کا ایک کارکن جاں بحق ہواجس کے بعد کشیدگی کے دوران مشتعل کارکنان نے گھروں کو آگ لگادی۔

    سانحے کے بعد علاقے کو پولیس اور رینجرزنے گھیرے میں لے لیا اورکارکنان کو منتشرکردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا اور علیحدہ گاوٗں ہے اور اس کی آبادی محض چند گھروں پر ہی مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خیر پور کے علاقے میں ببھی پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ  کے کارکنان کے درمیاب تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 11 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • رومانیہ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی، 27 ہلاک 180 زخمی

    رومانیہ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی، 27 ہلاک 180 زخمی

    بخارسٹ: رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک شبینہ کلب میں  آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت کلب میں 300 سے 400 افراد موجود تھے، جن میں سے اکثریت نوجوانوں کی تھی، جبکہ باہرنکلنے کے لیے صرف ایک دروازہ کھلا تھا جس کے باعث جائے وقوعہ بھگدڑمچ گئی۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا پولی سٹائرین کی سجاوٹ والے اسٹیج سے چنگاری نکلنے کے بعد ہوا جس کے بعد کلب میں آگ لگ گئی۔

    رومانیہ کی وزارت صحت سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدارکے مطابق کہ ہسپتالوں میں جن افراد کا علاج کیا جارہا ہے، ان میں سے کئی جسم کے کچھ حصے جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کی سانس کے ذریعے دھواں اندر جانے کی وجہ سے حالت غیرہوئی۔

    رومانیہ کے صدر کلاؤس آیوہانس کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیرصحت نے زخمیوں کے لیے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

  • سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    ریاض : سعودی عرب کے شہر خوبار میں سرکاری آئل کمپنی کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آگ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ، ریسکیو ادارے ہیلی کاپٹروں اور واٹر کینن کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آتشزدگی کے باعث مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


    Several dead in fire at Saudi Arabia housing… by arynews

  • بیوی اور بیٹے کے مبینہ قاتل نے خود کشی کرلی

    بیوی اور بیٹے کے مبینہ قاتل نے خود کشی کرلی

    اسلام آباد : ڈیفنس میں ایک شخص نےگولی مارکرخودکشی کرلی،آخری خط میں بیوی اوربیٹے کے اعتراف بھی کر لیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے علاقے ڈیفنس میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،

    خودکشی کر نے والےشخص راؤ تحسین کے پاس سےایک خط ملا ہے، جس میں اس نےاس بات کا  اعتراف کیا ہے کہ اس نے چودہ تاریخ کواپنی بیوی اوربچےکوقتل کیا تھا اور اب وہ خو د کو گولی مار کر خود کشی کررہا ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سےشواہد اکھٹےکرکے معاملے کی مزیدتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • ممبئی میں آتشزدگی، سات ہلاک متعدد زخمی

    ممبئی میں آتشزدگی، سات ہلاک متعدد زخمی

    ممبئی: بھارت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

    آتشزدگی کاواقعہ 21 منزلہ عمارت کی تیرویں منزل پرپیش آیا اورآگ نےدیکھتےہی دیکھتےشدت اختیار کرلی اورچودھویں اورپندرویں فلورکوبھی لپیٹ میں لےلیا۔

    آتشزدگی کےنتیجےمیں عمارت کےبالائی حصےپرموجود افراد محصورہوکررہ گئےجب کہ واقعےکےفوری بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائےحادثہ پرپہنچ گئیں اورکئی گھنٹےکی کوششوں کےبعدآگ پرقابوپایا۔

    حکام کے مطابق زیادہ تراموات لفٹ میں دم گھٹنےسےہوئیں جب کہ زخمی ہونےوالےمتعددافراد کی حالت تشویش ناک ہےاورہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہےتاہم آگ لگنےکی وجہ فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکی ہے،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • نیوکراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    نیوکراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    کراچی : نیوکراچی میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر سولہ بی میں قائم دو منزلہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں، فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔

    فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے، اس موقع پر محکمہ فائر بریگیڈ کی نااہلی بھی  حسب روایت برقرار رہی۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچیں ،گاڑیوں میں پانی نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، ناقص صورتحال کے باعث آگ بجھانے میں چھ سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی سید ارشد وارث کاکہنا تھا کہ نیو کراچی میں لگنے والی آگ کچرہ کنڈی سے فیکٹری میں پھیلی ،فیکٹری میں موجود را میٹریل اور روئی سے آگ ذیادہ شدت میں پھیل گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی میں کوئی ہائیڈرنٹ موجود نہیں ، پانی سخی حسن کے ہائیڈرنٹ سے منگوایا جارہا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نیو کرچی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

  • لاہور: گھرمیں آتشزدگی، 6بہن بھائی جھلس کرجاں بحق، ماں زخمی

    لاہور: گھرمیں آتشزدگی، 6بہن بھائی جھلس کرجاں بحق، ماں زخمی

    لاہور: علاقہ کوٹ خواجہ سعید میں گھرمیں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ماں جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ۔

     لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے ایک گھر میں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

    گھر میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جاں بحق ہو نے والے بچوں میں پانچ سالہ عنہا،آٹھ سالہ دعا،گیارہ سالہ زین،بارہ سالہ منا ہل اور ڈیڑھ  سالہ جڑواں بھائی اذان اور اذہان شامل ہیں ،جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔