Tag: Fire

  • سائٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

    سائٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

    کراچی:ولیکا چورنگی پرواقع فیکٹری میں بڑے پیمانے پرآگ بھڑک اٹھی ہے، فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے ولیکا چورنگی پرواقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس میں اب تک 5خواتین سمیت 9افراد کے جھلس کرزخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    جائے وقوعہ پرفائربریگیڈ کی 11 گاڑیاں پہنچ کرآگ بجانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    پولیس اوررینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں فیکٹری ملازمین کو باہر نکالاجاچکا ہے اور فیکٹری میں تلاشی کا عمل بھی جاری ہے کہ کہیں کسی گوشے میں کوئی ملازم پھنسا نہ رہ گیا ہو۔

    ذرائع کے مطابق آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور دھویں کے بادل دوردورتک دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ : آتشزدگی سے پانچ گھر جل کر خاکستر، ایک بچی جھلس کا جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے میں گاؤں اللہ بخش زرداری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سےپانچ گھر خاکستر ہوگئے اور ایک بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ گھروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں لاکھوں روپے کا قمیتی سامان جل گیا،آگ سے ایک چودہ سالہ بچی نصیباں زرداری جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

    اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،جو تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

  • گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی ادویات خاکستر

    گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی ادویات خاکستر

    کراچی : ادویات کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کرخاکستر،تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بھاری مالیت کی ادوایات جل گئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ڈینسو ہال کی تیسری منزل میں لگی جہاں ادویات رکھی گئی تھیں، آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    دکاندار بے بسی کے عالم میں اپنا سامان جلتا دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں .

     آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ  کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔

  • مظفرگڑھ : تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی،بجلی کی پیداوار بند

    مظفرگڑھ : تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی،بجلی کی پیداوار بند

    مظفر گڑھ : تین سو بیس میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ مظفر گڑھ سے بجلی کی پیداوار بند کردی گئی، پیداوار پلانٹ میں آگ لگ جانے کے باعث بند ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ تھرمل پاوراسٹیشن کےیونٹ نمبر چار میں آگ لگ گئی جس کے باعث پلانٹس سے تین سو بیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق گرڈاسٹیشن کےعملےکومحفوظ مقا م پرمنتقل کردیا گیاہے۔فائربریگیڈاورریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ پاور پلانٹس کی بجلی کی سپلائی بند ہونے کے باعث ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • لاہور: پلازہ میں آگ لگنے سے 13 افراد اجاں بحق متعدد زخمی

    لاہور: پلازہ میں آگ لگنے سے 13 افراد اجاں بحق متعدد زخمی

    لاہور : انارکلی میں واقع پلازہ میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹ جانے سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

    لاہور میں انارکلی میں واقع پلازہ میں آگ لگ گئی ہے، آگ نے عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

    ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید زخمیوں کو بھی ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

    امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجزمیں آگ لگ گئی

    اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجزمیں آگ لگ گئی

    اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کی بیسمنٹ میں ہفتے کی رات آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی اوربھڑک کر کیفے ٹیریا تک پہنچ گئی۔

    حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔

  • کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر

    کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر

    کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ کو تیسرے درجے کی قراردیکر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ چھ بجے کے قریب لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے فائر برگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ آگ کی شدت کو دیکھ کر اسے تیسرے درجے کی قراردیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈر، اسنارکل اورباؤزر طلب کرلیے گئے ہیں اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکر بھی منگوائے جارہے ہیں، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابوب پانے کیلئے مزید وقت لگے گاتاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

  • لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور: گزشتہ رات لاہورمال روڈپرٹیلی فون ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،تاہم آگ لگنےکے باعث معطل ہونےوالی ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

    لاہور میں گزشتہ رات مال روڈ ٹیلی فون ایکسچینج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،تاہم صبح کے وقت عمارت میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کےلئے تاحال کوششیں جاری ہیں۔

    آگ لگنے کے باعث شہربھرمیں ٹیلفون ،انٹرنیٹ سمیت ایمرجنسی ون فائیو سروس بھی معطل ہوگئی ہےجبکہ لاہور شہر کا بیرون ملک سے لینڈ لائن رابطہ بھی ختم ہوگیا ہے تاہم موبائل فون پر رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ڈی سی اولاہورکاکہناہے کہ ابتدائی طورآتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔تاہم حتمی طورپر تحقیقات کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔

  • لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور:آزادی چوک کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا، فائر برگیڈ عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    رات گئے لاہورمیں آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

     ریسکیوعملےنےفوری کار راوئی کرکے آگ کو مزید پھیلنےسے روک دیا گیا اور قریبی عمارتوں کو آگ سےبچا لیا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فیکٹری اُس وقت بند تھی اور ورکرز اپنے گھروں کو جا چکے تھے، ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔

  • کراچی کےکلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی

    کراچی کےکلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی

    کراچی:شہرقائد کےعلاقے کلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنےکےباعث آگ لگ گئی،فائربریگیڈ کے عملہ نے آگ پرقابو پالیا۔

    کراچی کےعلاقےکلفٹن بلاک تھری میں واقع اپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنےکےباعث آگ لگ گئی،فلیٹس کےمکینوں نےآگ کی اطلاع فائربریگیڈ حکام کو دی جس پر فائربریگیڈ کا عملہ جائےوقعہ پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا،آگ بڑھنے سےکسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔