Tag: firing at hotel

  • سائٹ سپر ہائی وے : ہوٹل پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

    سائٹ سپر ہائی وے : ہوٹل پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

    کراچی : سائٹ سپر ہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سےعثمان عرف دارو،اس کا بھتیجا سلطان اور مزید 3 شدید زخمی ہوئے۔

    دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو مبینہ طور پر معلومات اکٹھا کرتے تھے، علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، عثمان عرف دارو کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تصدیق اور ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

    فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہ گیر بھی مبینہ طور پر معمولی زخمی ہوئے، واقعے میں ملوث ملزمان کی ابتدائی معلومات ملی ہیں جس کی شناخت و تصدیق جاری ہے، واقعہ ابتدائی طور پر پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق 4موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے سائٹ سپر ہائی وے ہوٹل پر فائرنگ کی، فائرنگ ایس ایم جی، 9 ایم ایم اور 12 بور سےکی گئی، جائے وقوعہ سے 15سے زائد خول تحویل میں لے لیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    مقتول کے رشتہ دارجمیل خان نے بتایا کہ عثمان پولیس کے ساتھ کام کرتا اور ٹریکٹر بھی چلاتا تھا۔ عثمان میرا رشتے دار ہے، کسی سے دشمنی نہیں تھی، مجھے کسی نے فون کرکے بتایا کہ عثمان پرفائرنگ ہو ئی ہے۔

  • لیاقت آباد : ہوٹل پر بیٹھے سیاسی جماعت کے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ

    لیاقت آباد : ہوٹل پر بیٹھے سیاسی جماعت کے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ

    کراچی : لیاقت آباد الکرم اسکوائر پر چائے کے ہوٹل پر رات گئے فائرنگ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا ہے کہ شریف آباد تھانے کی حدود الکرم اسکوائر کے ایک ہوٹل پر علی بلڈر نامی شخص اپنے 3 دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    اس موقع پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 مسلح افراد آئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے علی بلڈر نامی شہری اور دیگر 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والے علی بلڈر کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے، فائرنگ سے زخمی 4 افراد میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو پہلے عباسی شہید اسپتال اور بعد ازاں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 5 خول ملے ہیں، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ ٹارگٹ کیا گیا ہے یا کوئی دشمنی کا معاملہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔