Tag: Firing Incidents

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں  بحق ، تین زخمی

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں نقاب پوش ملزمان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں، اسی نوعیت کے دومزید واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پردوافراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں چلائیں، جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے۔ گاڑی میں مزید دو خواتین بھی تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔

    دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ، عابد آباد اور ملیرمیمن گوٹھ میں فائرنگ سے چودہ سال کی لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، باپ ہلاک بیٹا زخمی

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، باپ ہلاک بیٹا زخمی

    کراچی : شہرقائد میں ایک بار پھر پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات اضافہ ہوگیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا جبکہ پاک کالونی میں ملزمان کی ہوٹل پر فارنگ سے خوف ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں  فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق پرانا حاجی کیمپ میں نماز جمعہ کے بعد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اقبال اور بیٹا نعمان زخمی ہوگئے۔

    دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم اقبال دوران علاج دم توڑگیا جبکہ اقبال کے بیٹے نعمان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب نامعلوم افراد کی ہوٹل پرفائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ناظم آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔