Tag: firing on car

  • ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار

    ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں شہری کے اکلوتے بیٹے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول کے والد نے قتل کا الزام ڈی ایس پی کے بیٹے پر لگا دیا جبکہ ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کار پر فائرنگ اے سی ایل سی کےچار اہلکاروں نے کی ہے جنہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے ملائشیا سے آیا ہوا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

    مقتول نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا ہے، مقتول انتظار کے والد نے اپنے بیان کہا ہے کہ دو روز پہلے فہد اور حیدر کا انتظار سے جھگڑا ہوا تھا۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ اے سی ایل سی کے اہلکاروں نےکی تھی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے، جائے وقوعہ پر اے سی ایل سی کے چار اہلکارتعینات تھے، وہاں سے نائن ایم ایم گولیوں کے سولہ خول ملے ہیں۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ چاروں اہلکاروں کو حراست میں لےلیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے کہ اہلکاروں نے کونسا اسلحہ استعمال کیا۔ اے سی ایل سی اہلکاروں نے گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ اہلکاروں کو9ایم ایم پستول کہاں سے ملے؟ گاڑی میں ملزم تھا تو اے سی ایل سی اہلکار فرار کیوں ہوئے؟

    علاوہ ازیں عینی شاہد کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سواروں نے کی تھی اور فائرنگ کے بعد ایک لڑکی کو کار اتر کر رکشے میں سوار ہوکر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

     

  • لوئر دیر:‌گاڑی پر فائرنگ، ن لیگی رہنما سمیت 3 جاں بحق

    لوئر دیر:‌گاڑی پر فائرنگ، ن لیگی رہنما سمیت 3 جاں بحق

    لوئی دیر: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث لیگی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی اور فورا ہی موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے باعث تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    (خبر اپ ڈیٹ کردی جائے گی)

  • کوہاٹ:محکمہ ایکسائز کی گاڑی پرفائرنگ ، 4اہلکار جاں بحق

    کوہاٹ:محکمہ ایکسائز کی گاڑی پرفائرنگ ، 4اہلکار جاں بحق

    کوہاٹ: محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر سمیت چار ملازم جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو روڈ پر گشت کے دوران کسٹم کے اہلکاروں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گولیوں کی زد میں آکر کسٹم کے انسپکٹر سمیت چار اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    جاں بحق اہلکاروں میں کسٹم انسپکٹر عبدالوہاب، شمیم،ہدایت اللہ اورآصف شامل ہیں ، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

  • سبی: کار پر فائرنگ تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ جاں بحق

    سبی: کار پر فائرنگ تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ جاں بحق

    سبی: مٹھری کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار تین بچوں  اور ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے مٹھری میں کار سوار نامعلوم افراد ایک دوسری کار کا پیچھا  کررہے تھے۔ ملزمان نے کار میں سوار خاتون اور بچوں پر فائرنگ کر دی  اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور اور کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

    واقع کے بعد ہلاک اور زخمی ہو نے والوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔

    بعد ازاں ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کے زخمی ہو نے والی خاتون اور مرد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے۔

    بعد ازاں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علا قے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔