Tag: firing on new year

  • سالِ نو پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

    سالِ نو پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

    کراچی : حکومتِ سندھ نے سالِ نو پر فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ایک روز کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

    وزیرِاعلی سندھ نے امن وامان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام سرحدی علاقوں پر سیکیورٹی سخت اور انٹیلی جنس مربوط بنائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں سیکیورٹی کیلئے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

    اجلاس میں محکمۂ داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارہ ربیع الاول اور نئے سال کی آمد پر سیکیورٹی خدشات نہیں، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جھل مگسی اور دیگر سرحدی علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے ارکان صوبے میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    آئی جی سندھ نے بارہ ربیع الاول اور نئے سال کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اجلاس میں نئے سال پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔