Tag: firing on Police

  • اسلام آباد سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل

    اسلام آباد سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل

    اسلام آباد : سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ سب انسپکٹر محمد جمیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں زخمی سب انسپکٹرمحمدجمیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    مدعی مقدمے میں کہا ہے کہ میں، شہید ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر پیٹرولنگ ڈیوٹی پرتھے، کنٹینرچوک پرسرچنگ کےلیےگاڑی روکی تو 2 موٹرسائیکل سوارنے پیچھے سے آکر ہم پر فائرنگ کردی۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چلانےوالےکادرمیانہ، پیچھےبیٹھےشخص کابھاری جسم تھا، تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

    مدعی مقدمے کے مطابق اسپتال پہنچ کرہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید ہوگیا، ہمیں منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کیاگیا، میں اور کانسٹیبل قیصر ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو دل کے پاس گولی لگی جبکہ دوسرے کو پسلیوں میں لگی ہے، سب انسپکٹر جمیل کو کھندے پر گولی لگی تھی۔

  • کراچی :قائدآباد میں فائرنگ,ڈی ایس پی قائد آباد شدید زخمی

    کراچی :قائدآباد میں فائرنگ,ڈی ایس پی قائد آباد شدید زخمی

    کراچی:شہر قائد کےعلاقےقائدآباد میں ڈی ایس پی چوہدری طارق سعید پرحملہ اور فائرنگ,ڈی ایس پی شدید زخمی،انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کےمطابق ڈی ایس پی چوہدری طارق سعید پرحملہ اس وقت کیاگیاجب وہ افطاری کے لیے اپنے گھ جارہے تھے،حملہ آور موٹر سائیکل پرسوار تھے اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ کےمطابق ڈی ایس پی طارق کی گاڑی پرتین فائر کیے گئے ، جس میں سے ایک گولی ان کے چہرے پر لگی، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی الفلاح طارق سعید کا کراچی آپریشن میں اہم کردار رہا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیےکوششیں کی جارہی ہیں۔