Tag: firing

  • ڈیفنس میں نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    ڈیفنس میں نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : ڈیفنس فیز سکس میں گاڑی سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور راہگیر زخمی ہوگیا، پولیس نے ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کرلیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیزسکس خیابان بخاری میں نشے میں دھت نوجوانوں کی اندھادھند فائرنگ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر درخشاں تھانے کا اہلکار خالد اورراہگیر رمضان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی جو درخشاں تھانے میں تعینات تھا جب کہ دیگر دو شہریوں کی شناخت رمضان اور سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نذیر قتل کے ایک اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا گاڑی سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی ہے، پولیس گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس اہلکار کو نشانہ بنانے والے ملزم کو اسٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پیر محمد شاہ کے مطابق واقعے میں دو ملزمان ملوث تھے جن میں سے ایک ملزم نذیر کو گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا مفرور ہے۔ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ملزم نذیر کا ساتھی اسے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوا، ملزم نذیر نشے کی حالت میں تھا جس نے فائرنگ کی اور پہلے پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کیا جس کے بعد جو بھی اس کے سامنے آیا اسے نشانہ بنایا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ قریبی قونصلیٹ کے سیکورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی بھی کوشش کی، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی جس کے نام پر رجسٹرڈ تھی اس کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرمیں جاں بحق پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

  • قائد آباد میں پولیس مقابلہ : ملزم اور اہلکار زخمی، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

    قائد آباد میں پولیس مقابلہ : ملزم اور اہلکار زخمی، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

    کراچی : قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاراور بچہ زخمی ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو زخمی حٓلت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی بچہ اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا،12سالہ سجاد نے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاراور بچہ زخمی ہوا تھا، پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سجاد کو چار سے پانچ فٹ کے فاصلے سے چلائی گئی چھوٹے ہتھیار کی دو گولیاں لگیں، ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایک گولی سر اور دوسری دائیں بازو میں لگی، سر میں لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی۔

    قبل ازیں قائدآباد میں پولیس اور ملزم کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا تھا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    گرفتار ملزم عادی مجرم ہے، اسٹریٹ کرائمز اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے اور پولیس کو دس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا ہے۔

  • پولیس پہنچنے پر ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، پولیس اہلکار کی لاش گھر سے برآمد

    پولیس پہنچنے پر ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، پولیس اہلکار کی لاش گھر سے برآمد

    کراچی : پولیس پہنچنے پر ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس اہلکار کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میٹرویل میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، پولیس کو گھر میں دیکھ کر ملزم کی حرکت قلب بند ہونے سے موت کا واقع ہوگئی۔

    ایس ایس پی کے مطابق مفرور ملزم نظام الدین کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچے تھے، ملزم نے دو افراد کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا، پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو شہری دل کے دورے میں چل بسا۔

    تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم نے 25لوگوں پر پرچے کٹوا رکھے تھے، نظام الدین پرچے کٹوانے کے بعد متاثرین سے پیسے لیتا تھا، ملزم نظام الدین اور اس کا خاندان2014سے یہ دھندا کررہے تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں گھر سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق گھر سے ملنے والی لاش اہلکارسید اشرف کی ہے جو اجمیرنگری تھانے تعنیات تھا، لاش کو ضابطے کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ساٹھ سالہ شخص کوموت کی نیند سلادیا، قائد آباد میں بھی فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکارعطاء اللہ خان ، محمد طاہر اور دو بچے ساجد اورعمر زخمی ہوئے ہیں، جن کی عمر دس اور بارسال ہے، مچھر کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • ڈاکوؤں نے15سالہ طالب علم سے موبائل فون چھین کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    ڈاکوؤں نے15سالہ طالب علم سے موبائل فون چھین کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    کراچی: شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے آٹھویں جماعت کے 15سالہ طالب علم کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے8ویں جماعت کے طالب علم احسن کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر شہید کردیا۔

    طالب علم احسن گھر کے باہر موبائل پر گیم کھیل رہا تھا، اس دوران ڈاکو پہنچ گئے ،ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہورہے تھے، تو مقتول نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، خبر گھر والوں پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا احسن ٹیوشن پڑھ کر آیا تھا، گھر کے باہر موبائل فون پرگیم کھیل رہا تھا، 15سال کا احسن آج ہی آٹھویں جماعت کے پیپرز دے کر فارغ ہوا تھا، والد کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے سے تھپڑ مار کر موبائل فون چھین لیتے، گولی کیوں ماری؟

    دوسری جانب مبینہ ٹاؤن سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن نہ صرف بے قابو ہے بلکہ ڈکیتی، موبائل چھیننے کی وارداتوں میں گزشتہ تین ماہ سے تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین نہتے فلسطینی نوجوان شہید ہوئے تھے جبکہ آج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرئیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

    مظاہرے کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کی اور ان کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 316 شہری زخمی بھی ہوئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب عرب لیگ کی دو روز قبل ہونے والی سالانہ کانفرنس کے موقع پر عرب کانفرنس کے ترجمان محمود الخمیری نے اس عظم کا اظہار کیا تھا کہ عرب ممالک صیہونی ریاست کا انٹرنیشنل قانون کے ذریعے تعاقب کریں گے۔

    عرب ممالک فلسطین میں دیرپا امن و استحکام کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، عرب کانفرنس

    غاضب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔

  • پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، دوست جاں بحق

    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، دوست جاں بحق

    گوجرہ : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ سے ان کا دوست جاں بحق ہوگیا، قاتلانہ حملے میں  پی ٹی آئی رکن اسمبلی بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف حلقہ پی پی 119بلال اصغر وڑائچ کے گھر جھنگ روڈ وڑائچ ہاؤس میں اس وقت اچانک فائرنگ ہوگئی۔

    جب بلال اصغر وڑائچ اپنے ڈیرہ سے اٹھ کر اپنے کمرہ میں چلے گئے تو اسی دوران اچانک ان کے ڈیرہ پر فائرنگ ہوئی جس سے ایم پی اے قریبی دوست عمیر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کا کہنا ہے کہ مخالفین نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی ہے، مخالفین کے ایماء پر فائرنگ کی ہے جس سے میرا دوست عمیر قتل ہوا ہے خوش قسمتی سے میں کمرہ سے فائرنگ چند منٹ پہلے نکل گیا تھا عمیر میرے پاس ہی رہتا تھا۔

    پولیس نے مقتول عمیر کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی، ڈپٹی کمشنر محسن رشید اے ایس پی محمد شعیب بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ، پولیس اور کارکنان کی بھاری تعداد ہسپتال پہنچ گئی،۔

  • کراچی: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    کراچی: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    کراچی: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، واقعے کے 3 روز بعد فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانے حملے سے متعلق فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی، حملے میں اسلحہ پہلی بار کسی واردات میں استعمال ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے واردات میں 2 نائن ایم ایم پستول استعمال کیے، حملے میں استعمال اسلحہ پہلی بار کسی واردات میں استعمال ہوا، ایک پستول سے 9 جبکہ دوسرے سے 6 گولیاں چلائی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے تین 125 سی سی موٹر سائیکلیں استعمال کیں، ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کا سنگر چورنگی سے پیچھا شروع کیا۔

    16 منٹ پیچھا کرنے کے بعد نیپا چورنگی کے قریب حملہ کیا گیا، حملہ آور دوپہر 12 بج کر 15منٹ سے سنگر چورنگی پر موجود تھے۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں کراچی کے علاقے نرسری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں مولانا مفتی تقی عثمانی کی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ میں ایک گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا، جبکہ مولانا تقی عثمانی دوسری گاڑی میں ہونے کے باعث محفوظ رہے تھے۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس جوان نے اپنی جان پر کھیل کر مولانا صاحب کی جان بچائی۔

    مولانا تقی عثمانی حملہ کیس میں کچھ اشارے ملےہیں، جانتے ہیں کون لوگ ملوث ہیں؟آئی جی سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام سےواقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث کرداروں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مساجد اور علمائے کرام کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

  • نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے، مسلمانوں کی شہادت پر مختلف ممالک میں مظاہرے

    نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے، مسلمانوں کی شہادت پر مختلف ممالک میں مظاہرے

    کراچی : نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں مسلمانوں کی شہادت کے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی انڈونیشیا اور ملائیشیا میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ترکی میں سینکڑوں شہری شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    انقرہ میں نماز جمعہ میں حملے کی مذمت اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جس کے بعد مرد و خواتین کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے نکلی۔

    مزید پڑھیں: کرائسٹ چرچ حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، ترک صدر اردوگان

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی نمازیوں نے احتجاج کیا، اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی دہشت گرد حملے کے خلاف احتجاج کیاگیا، ڈھاکہ کی بیت المکرم مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    پاکستان اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی واقعے پر افسوس اور مسجد میں دہشت گردی کی سختی سے مذمت کی، دریں اثناء انڈونیشیا ملائیشیا سمیت دیگر مسلم ملکوں میں بھی واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہےجہاں شہریوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے۔

  • کابل : سیاسی اجتماع میں دھماکے اور فائرنگ، تین افراد ہلاک، 19 زخمی

    کابل : سیاسی اجتماع میں دھماکے اور فائرنگ، تین افراد ہلاک، 19 زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی جبکہ تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے سربراہ عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افراد نے مارٹر گولوں سے حملہ کردیا۔

    افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اجتماع میں پارٹی کارکنان، عام شہریوں، افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ، سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے، مارٹر گولوں  اور فائرنگ کی زد میں آکر 19 افراد زخمی ہوگئے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برسی کی تقریب کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے مارٹر گولے فائر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں.

    مزید پڑھیں : افغانستان میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، کئی زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو افغانستان کے صوبہ لغمان میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی البتہ اس قسم کے حملے طالبان کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    جنوری میں ہی افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ طالبان کا وفد افغان اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ہجرت کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، آئی جی سندھ نےایس ایس پی ساؤتھ سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق اہلکار کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی۔

    مقتول جہانگیر سول لائن تھانے میں تعینات تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں3پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے ۔

    اس دوران اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی اہلکارجہانگیر کے سینے میں جالگی، زخمی اہلکار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، یاد رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔