Tag: firing

  • مرید کے: تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او فائرنگ سے جاں بحق

    مرید کے: تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او فائرنگ سے جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او زاہد محمود، ان کا ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیخو پورہ کے شہر مرید کے میں واقع تھانہ رنگ محل لاہور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) زاہد محمود پر کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے انسپکٹر زاہد کا ڈرائیور اور گن مین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر زاہد رہائشگاہ سے نکلے ہی تھے کہ کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، آئی جی پنجاب واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ دیں۔

  • ایبٹ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    ایبٹ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    ابیٹ آباد: خیبرپختونخواہ میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل حویلیاں کے علاقہ جوڑا میرا میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں باپ، بیٹا اور کزن شامل ہیں، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم مجاہد آفریدی گرفتار

    حویلیاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو ابیٹ آباد میں مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

    قتل کے بعد ملزم اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

    بعد ازاں انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

  • مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    قاہرہ: مصر میں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا، جس کے باعث سات مسیحی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بس قبطی مسیحی زائرین کو لے کر سینٹ سیموئل نامی ایک مذہبی خانقاہ جا رہی تھی، تاہم اب تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

    دوسری جانب بس پر حملے کی تصدیق مصری صوبے منیا کے قبطی آرچ بشپ نے کر دی ہے، جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مصر: ہوٹل پرشدت پسندوں کاحملہ،7افرادہلاک

    ایسا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے ہوسکتا ہے، بس پر حملہ کرنے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، مصری سکیورٹی حکام نے امدادی اور تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں دہشت گردوں نے شمالی سیناء میں ہوٹل پر حملہ کردیا تھا۔

    دھماکے اور فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے تھے، مرنے والوں میں ایک جج بھی شامل تھا۔

    واضح رہے کہ خودکش حملہ آور تیز رفتار گاڑی کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوا تھا، جس کی معاونت کیلئے ہتھیار بند دہشتگرد بھی ساتھ تھا، فائرنگ اور خود کش دھماکے کے نیتجے میں جج سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں داعش کی مصری شاخ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • بلوچستان:  گوادر میں فائرنگ سے پانچ مزدور جاں بحق، بلاول بھٹو کا اظہار مذمت

    بلوچستان: گوادر میں فائرنگ سے پانچ مزدور جاں بحق، بلاول بھٹو کا اظہار مذمت

    جیونی : بلوچستان میں نامعلوم شر پسندوں نے فائرنگ کرکے کام میں مصروف پانچ مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بلاول بھٹو نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر کے قریب پیشکان سی جی اسکیم پروجیکٹ میں مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد مزدور زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران پانچ مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، نامعلوم ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کا تعلق کراچی، سکھراور ملتان سے ہے، مقتولین کے نام نعیم احمد ولد بابو اور ہنزاللہ ولد عبدالولی کراچی سے، ارشاد علی ولد شیر محمد سکھر سے، محمد شاکر ولد محمد اسماعیل ملتان سے ہے جبکہ ایک مزدور کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان میں فائرنگ سے مزدوروں کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعے کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے سوگوارخاندانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کیا، چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ زخمی مزدوروں کے بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے، حکومت ملوث ملزمان کوقانون کی گرفت میں لائے، پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف متحد اور سینہ سپر ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    تل ابیب: فسلطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، قابض فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت تاحال جاری ہے، آج بھی ایک فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے خلاف سیکڑوں فلسطینی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا۔

    وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے غزہ بارڈر کے قریب تقریباً تین ہزار کے قریب افراد موجود تھے جو اسرائیلی فوج کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

    غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک فلسطینی مارا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دو روز دوران علاج دم توڑ گیا تھا، وہ ہفتہ وار احتجاج میں شریک ہوکر قابض اسرائیلی افواج کے خلاف مظاہرہ کررہا تھا۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

    تل ابیب: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کررہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ’ یحیٰ بدر‘ زخمی ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی نوجوان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    دوسری جانب اسرائیل نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسلطینیوں کی جانب سے پہلے ہم پر حملے کیے جاتے ہیں، حماس کے لوگ مظاہرے میں شریک ہوکر کارروائیاں کرتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 5 فلسطینی شہید، 80 زخمی

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ سرحد پر احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید 80 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

  • اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

    یروشلم : صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں کی اپنے حق میں احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی درندہ صفت فورسز کا فلسطین کے شہریوں پر ظلم و تشدد تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بے دریغ گولیاں برسا دیں۔۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کی ظالم فورسز نے مشرقی کی غزہ کی سرحد پر صدائے احتجاج بلند کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ منتصر محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی تھی۔

    فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور فائرنگ کی تھی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا، طبی عملہ زخمی محمد اسماعیل کو اسپتال لے گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران شہید ہوا تھا۔

    دوسری مقبوضہ فلسطین کے علاقے دیر البح میں بھی صیہونی ریاست کے دہشت گرد فوجیوں کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہری زخمی ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 150 سے زائد فلسطینی شہری زخمی


    یاد رہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج نے جمعے کے روز تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیل اور غزہ کہ سرحد پر مظاہرہ کرنے والے ہزاروں فلسطینیی شہریوں طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 150 سے زائد فلسطینی شہری زخمی

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 150 سے زائد فلسطینی شہری زخمی

    یروشلم : اسرائیلی فورسز کی جانب سے تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے درندہ صفت فورسز کا فلسطین کے شہریوں ظلم و تشدد تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بے دریغ گولیاں برسا دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج نے جمعے کے روز تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیل اور غزہ کہ سرحد پر مظاہرہ کرنے والے ہزاروں فلسطینیی شہریوں طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل قبضے کے خلاف گذشتہ کئی ماہ ہر جمعے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 130 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرایئلی ڈیفنس فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 25 بچے جبکہ 4 طبی امداد فراہم کرنے والا عملہ اور ایک خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ کے نتیجے میں 200 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے خان یونس میں صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں کو ڈرون طیاروں کے ذریعے ہدف بنایا گیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب سے دہشت گرد اسرائیلی حکام نے بیان جاری کیا ہے کہ فورسز نے صرف ان لوگوں پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی ہے جو آتش گیر غبارے اور پتنگ اسرائیلی حدود میں پھینک رہے تھے۔

    فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ 30 مارچ سے اب تک 200 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ 22 ہزار سے زائد شہریوں کو زخمی کیا گیا ہے۔

  • کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

    کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

    سری نگر : بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حاملہ خاتون کو شہید کردیا، تین روز میں بھارتی فورسز 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کردی، کشمیری خاتون سے بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں تین روز دوران 9 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

    کشمیر میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ضلع پلوامہ میں کچھ نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم پھینکا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے بھارت کے دہشت فورسز نے نہتے کشمیروں پر بے دریغ گولیاں برسادیں جس کی زد میں آکر فرودسہ اختر نامی خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی تھیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والی کشمیری خاتون حاملہ تھیں۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید


    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید

    سری نگر : سری نگر میں بھارتی فورسز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، مقبوضہ کشمیر میں قابض ظالم بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کے علاقے فتح کدل کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور مزید 3 کشمریوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کی شہادت کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اور کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر پر قابض درندہ صفت ھارتی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور پیرا ملٹری کے ایک ریزرو پولیس کے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید


    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔