Tag: firing

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    کوئٹہ فائرنگ: ایس پی محمد الیاس، اہلیہ ، بیٹے اور بھائی کی شہادت


    یاد رہے کہ 17 نومبر 2017 کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

    فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

    فیصل آباد : پالتو کتے کو پتھر مارنے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، کتے کے مالک کی فائرنگ سے مقتول کے والد سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے شہر فیصل آباد میں انسان کی قیمت کتے سے بھی کم ہوگئی، فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ مان پور کے رہائشی شہباز کے پالتو کتے نے تیس سالہ علی کو کاٹنے کی کوشش کی۔

    علی نے اس کے کاٹنے سے بچنے کیلئے فطری طور پر پتھرمار کر کتے کو بھگایا یہ منظر دیکھ کر شہباز غصے میں آگیا اور اس نے پہلے علی پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کر دی۔

    نوجوان علی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور مقتول کے والد اوراس کے دو کزن زخمی ہوگئے۔

    علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مفرور ملزم شہباز

    فائرنگ کے بعد ملزم شہباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    واقعے پرعلی کے اہل خانہ اور دوست غم سے نڈھال ہیں، علی کا زخمی والد منظور اور کزن عثمان ڈجکوٹ اسپتال میں جبکہ عثمان سول اسپتال فیصل آباد میں زیرعلاج ہے، مفرورشہباز کی تلاش جاری ہے۔


    مزید پڑھیں: فائرنگ سے نوجوان ہلاک، رانا ثناء کی خاتون اینکر سے غیرمہذبانہ گفتگو


  • بیٹوں کے خون کا حساب لینے والا مدعی باپ بھی دن دہاڑے قتل

    بیٹوں کے خون کا حساب لینے والا مدعی باپ بھی دن دہاڑے قتل

    سیالکوٹ : مسلح افراد نے کونسلر کو فائرنگ کرکے مار ڈالا، زد میں آکر ایک بچی بھی جاں بحق ہوگئی، ڈاکوؤں نے چھ ماہ قبل مقتول کے دوبیٹوں کو قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں اپنے بیٹوں کے خون کا حساب لینے والا مدعی باپ بھی دن دہاڑے قتل کردیا گیا، چھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مقتول کے بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    اُسی قتل کیس کے مدعی باپ مہر خالد کو بھی آج موت کی نیند سلادیا گیا، ٹارگٹ کلنگ کے دوران اندھادھند فائرنگ سے ایک راہگیر بچی بھی لقمہ اجل بنی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ڈیرے پر آئے، کونسلر مہر کی شناخت کی اور فائرنگ کردی، کونسلر مہرخالد کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، واقعے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے۔

    مظاہرین نے اہم شاہراہ کو بند کردیا، انصاف کے حصول اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مقتول کونسلر کے دو بیٹوں مہر وسیم اور مہر مصدق کو قتل کردیاتھا۔


    مزید پڑھیں: کوہستانی جرگے کے حکم پرکراچی میں دہرے قتل کی واردات


    تین ڈاکوؤں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد ان کے ساتھیوں نے مقدمے کے مدعی کونسلر مہر خالد کو بھی مار ڈالا۔

  • کراچی : پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے بر وقت کارروائی کرکے کورنگی میں تین افراد کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم حسیب کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹر کے قریب نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم حسیب کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

    بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

    اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے، بھارتی جارحیت کے باعث مقامی آبادی گھر بار چھوڑنے پر مجبورہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے۔

    چند روز قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں، کشمیری طویل عرصے سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے روکا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک


    انکا کہنا تھا کہ تحریک آزاد ی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، بھارت نے طویل عرصے سے حریت قیاد ت کو نظر بندکر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ کنٹرول آف لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ، جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایل او سی پر رہنے والے افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب پولیس کا کارنامہ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہی ڈاکو بنا دیا

    پنجاب پولیس کا کارنامہ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہی ڈاکو بنا دیا

    علی پور: پنجاب پولیس کا ایک اور اہم کارنامہ سامنے آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کوہی ڈاکو بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں واقع علی پور میں پولیس نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سےزخمی بچوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔

    گزشتہ روزسیت پورتھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں تین بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، سیت پور پولیس نے اصل ملزمان کی گرفتاری کے بجائے زخمی بچوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا۔

    پولیس نے مذکورہ بچوں کو ڈکیتی کا ملزم بھی بنادیا، مقدمے میں نامزد چھ آٹھ اور گیارہ سال کے طلباء پر گھر میں گھسنے کابھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ تینوں بچے گھر سے اسکول جاتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، بچوں کے والد نے عدالت سے رجوع کرکے ننھے ملزمان کی عبوری ضمانت کرالی ہے۔

    پولیس کی لاپرواہی اور بچوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں والدین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔

  • عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت و بربریت ،  6معصوم شہری شہید،26زخمی

    عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت و بربریت ، 6معصوم شہری شہید،26زخمی

    سیالکوٹ : عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت و بربریت جاری ہے ، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 6 معصوم شہری شہید جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 6معصوم شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ چاروا، ہڑپال ،چھپار سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادی۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 4خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں15خواتین اور 5بچے بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں کندن پورکا رہائشی اشرف مسعود، گاؤں بہینی سلیریاں کی رہائشی مریم اشفاق، چاروا سیکٹر کے رہائشی وسیم انور، شکیلہ ندیم اور نفیسہ محمود گنڈیال کی رہائشی خاتون شازیہ احمد شامل ہیں۔

    دوسری جانب مسلسل بھارتی شیلنگ کے بعد سول اسپتال ،سی ایم ایچ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ نے سرحدی علاقوں میں متاثرین کیلئےامدادی کیمپ قائم کردیا جبکہ چوبارہ ورک دل والی اور پنڈی بھاگو میں بھی ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

    صحت، لائیواسٹاک، ریونیو اور ریسکیو کا عملہ کیمپ میں موجود رہے گا، ریلیف کیمپس میں متاثرین کی رہائش کا بھی انتظام کیا گیا۔

    علاقے میں خوف وہراس کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں  دو خواتین سمیت چار شہری شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے120، ساندہ میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کے باہر فائرنگ

    این اے120، ساندہ میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کے باہر فائرنگ

    لاہور : حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف انتخابی دفاتر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور این اے ایک سو بیس میں ضمنی الیکشن کی گہما گہمی عروج پرہے، لاہور کے ساندہ کے علاقے میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفترکے باہر نامعلوم افراد ایک بار پھر ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے بعد پولیس نےموقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

    فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنا ن کی جانب سےاحتجاج کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے اس طرح کی سازشوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ حلقے میں یہ ہوائی فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔


    مزید پڑھیں : حلقہ این اے 120: تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے دفاتر کے باہر فائرنگ 


    یاد رہے گذشتہ روز بھی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر کے قریب نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے ، اور فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تھاْ

    سیاسی جماعتوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پنجاب سے رپورٹ طلب کی اور وہ جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے تھے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی لاہور این اے 120 کی نشست نواز شریف کے بطور وزیر اعظم نا اہل ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوں گے۔

    اس نشست پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز میں سخت مقابلہ متوقع پیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی

    اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں قطراسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص اور زخمی کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سےہے۔ پی ایس پی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں قطراسپتال کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    مسلح افراد واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق شخص کی شناخت ندیم اللہ کے نام سے ہوئی اور زخمی کا نام راشد ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

    دونوں نوجوان حملے کے وقت وہ گھر کےباہر بیٹھے تھے، ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ کا لگتاہے،جائے وقوعہ سےنائن ایم ایم پسٹل کی گولیوں کے چار خول ملےہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    دریں اثناء پی ایس پی کے رہنما افتخارعالم نے واقعے کے بعد مقتول کے گھرجاکراہل خانہ سے تعزیت کی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مقتول ندیم نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی مرضی سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کی اسے سزا دی گئی۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • گلستان جوہر: دہرے قتل میں ملوث گینگ وارکے کارندے گرفتار

    گلستان جوہر: دہرے قتل میں ملوث گینگ وارکے کارندے گرفتار

    کراچی : پولیس نےگلستان جوہرمیں باپ بیٹے کے دہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہرمیں باپ بیٹے کے قتل کی واردات گینگ وارکا شاخسانہ نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق گینگ وارکا جھگڑا لیاری سےنکل کرگلستان جوہرپہنچ گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق بھی گینگ وارسے تھا، وہ دوبارہ اپنا سسٹم سیٹ کرناچاہتے تھے جو مخالفین کو مںظور نہ تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں گینگ وارکاملزم بلال پپواوردوخواتین سمیت چھ ملزمان کونامزد کیاگیا ہے۔

    ادھرپولیس نے چھاپےمارکرپانچ مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا، نامزد ملزم بلال پپو کےبارے میں انکشاف ہوا ہےکہ اس کے ساتھیوں میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خوراورمنشیات فروش شامل ہےجبکہ یہ سب انسپکٹراکرم کمانڈو قتل کیس میں بھی ملوث رہا۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق


    ملزم کےایران فرار ہونےکاخدشہ ہے،  پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول ایک دوسرے کوجانتے تھے۔ گزشتہ روز لیاری گینگ وارکےاس جھگڑے میں ملزمان نےگھرمیں گھس کرباپ اور بیٹے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ چھ سالہ بیٹی زخمی ہوئی۔