Tag: firing

  • فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن چل بسا

    فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن چل بسا

    فیصل آباد : نواز لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میانی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کارکن عدنان بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

     

    بلدیاتی الیکشن کے روز سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کے جاں بحق سیاسی کارکنوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے کارکن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا ر ہا ہے۔ جس کے بعد پہلے سے درج مقدمے میں قتل کی دفعات کا اندراج ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس مقدمے میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور نواز لیگ کے ایم پی اے طاہر جمیل بھی نامزد ہیں۔

     

  • وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور واقع کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور واقع کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دے دیا

    سکھر: سندھ حکومت نے خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کے د وران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی عدالتی تحقیقات سندھ ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو کل باضابطہ طور پرخط لکھے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلئے خط لکھیں اور اس خط میں درخواست کی جائے کہ خیرپور سانحہ عدالتی تحقیقات کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے جج کو مقرر کیا جائے ۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران خیرپور کی یونین کونسل دراز شریف میں دوران پولنگ فائرنگ ہوئی تھی جس سے مسلم لیگ فنکشنل کے گیارہ کارکنوں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سید اسماعیل شاہ راشدی پر گھات لگائے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس سے وہ محفوظ رہے اور ان کے ساتھ جو لوگ تھے وہ جاں بحق ہوئے، مسلم لیگ فنکشنل نے حکومت کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔

    دوسری جانب خیرپور میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

  • فائرنگ اور پرتشدد واقعات : تین افراد ہلاک،بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    فائرنگ اور پرتشدد واقعات : تین افراد ہلاک،بارہ سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اورنگی ٹاون داتا نگر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواپولیس کے مطابق مقتول جرائم پیشہ تھا ، سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب جھگڑے کے د وران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا ۔

    ، کلفٹن دو دریا کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گولیمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم عرفان عرف طوفان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدبرآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتیوں اور مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • پاکستانی حکومت کی سعودی عرب میں حملے کی مذمت

    پاکستانی حکومت کی سعودی عرب میں حملے کی مذمت

    اسلام آباد: دفترِخارجہ نے سعودی عرب کے شہرسیہات میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ یکجہتی کیاہے۔

    سعودی عرب کے صوبے القطیف کے شہ سیہات میں جمعے کے روز ایک مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تھا جس میں فائرنگ کے سبب تاحال موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    حکومتِ پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان انتہائی دوستانہ مراسم موجود ہیں اور دونوں ممالک کے عوام مذہبی اخوت کے رشتے میں جڑے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان نے سعودی حکومت، سعودی عوام اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

    دفترِخارجہ نے اس موقع پرسعودی حکومت کو پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اورامید کااظہارکیا ہے کہ خادمینِ حرمین شریفین جلد ہی دہشت گردی پرقابو پالیں گے۔

    اس موقع پردفترِخارجہ نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت اوراس کے خلاف جدوجہد کرنے کے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔

  • پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجن سے زائد ملزمان گرفتار

    پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجن سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رات سے اب تک فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا ،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ لیاری میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لیاری کے علاقے سلاٹرہاؤس کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے چاروں افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیرازکامریڈ گروپ سے ہے۔

    رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد سلیم عرف ڈان کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھا، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے دو ہزار آٹھ میں نارتھ کراچی،کورنگی اور منگھو پیر کے علاقوں سے نو عام شہریوں اور ایک دھاگے کے تاجر کو تاوان کیلئے اغواء کیا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار تیرہ اور چودہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے آٹھ تاجروں سے بھتہ وصول کیا،دو ہزار چودہ میں ناظم آباد اور پہلوان گوٹھ میں زبردستی دکانیں اور مکان خالی کروائے، ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لانڈھی پولیس نے الفلاح ،شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان قتل،بھتہ خوری ، لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

  • لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے ہلاک

    لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلہ میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے دو کارند ے مارے گئے ۔

    ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق پولیس مقابلے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں ہوئے جہاں عزیر بلوچ گروپ کے دو کارندے مارے گئے۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت بلاول عرف شاہ جی اور مومد کے ناموں سے ہوئی ہے جو پولیس کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور کریکر حملوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • لاڑکانہ : کارو کاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان کا بہیمانہ قتل

    لاڑکانہ : کارو کاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان کا بہیمانہ قتل

    لاڑکانہ : سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون اور نوجوان کو قتل کردیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کو کراچی سے اغوا کرکے قتل کیا گیا ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں آگانی میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان تسیلم گاد اور 35 سالہ خاتون حنیفاں گاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

    ملزمان نے دونوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو کھیتوں میں پھینک دیا تھا، اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع دینے پر تھانہ ماہوٹہ کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا۔

    مقتول تسیلم گاد کے بھائی وسیم گاد کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی پر سیاہ کاری کا الزام جھوٹا تھا، میرا بھائی کراچی میں رہتا تھا جس کو حنیفاں کے ورثاء نے اغوا کرکے حنیفاں کے ساتھ قتل کیا اور لاشیں کھیتوں میں پھینک دیں۔

    ادھر واقعہ کا مقدمہ پانچ ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا تاہم پولیس نے مقدمے کے حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری طاہر نہیں کی۔

  • امریکی کالج میں فائرنگ، 15 جاں بحق 20 زخمی

    امریکی کالج میں فائرنگ، 15 جاں بحق 20 زخمی

    روسبرگ: امریکی ریاست اوریگون کے شہر روس برگ میں واقع ایک کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آٰیا ہے جس میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی خبررساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتل کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    مقامی پولیس کے ترجمان نے مزید اطلاعات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امپ کوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    شہرکے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ہونے والے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکاہے۔

    روس برگ کی آبادی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ پورٹ لینڈ کے جنوب میں 260 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

  • لیاری میں ایس پی کی گاڑی پرفائرنگ،جوابی کارروائی 2ملزم ہلاک

    لیاری میں ایس پی کی گاڑی پرفائرنگ،جوابی کارروائی 2ملزم ہلاک

    کراچی : لیاری میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،ملزمان نے ایس پی کی گاڑی پرفائرنگ کی پولیس کی جوابی کارووائی میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں پولیس مقابلے میں دوڈاکومارےگئے، ملزمان نے ایس پی لیاری کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی.

    پولیس نےجوابی کارروائی کرتےہوئےایک ملزم کوموقع پرہلاک کردیا جبکہ دوسرازخمی حالت میں فرارہوگیا۔تاہم کچھ دیر بعد زخمی ملزم بھی مردہ حالت میں پایاگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ڈاکو تھے جوعلاقےمیں لوٹ مار کی واراداتوں میں ملوث تھے۔دوسری جانب سنگولین میں دستی بم حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے.

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، نامعلوم افراد  نے ایک اور اہلکار کو موت کی نیند سلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون نمبر تیرہ میں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر موجود  پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    فائرنگ  کے نتیجے میں کانسٹبل شیرعلی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    مقتول رزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹرمیں کمانڈو کورس کی ٹریننگ کرر ہا تھا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،پا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔