Tag: firing

  • شکارپور: مقابلے میں دورینجرزاہلکارشہید، دومجرم ہلاک

    شکارپور: مقابلے میں دورینجرزاہلکارشہید، دومجرم ہلاک

    شکار پور: گڑھی یاسین میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران رینجرزکا افسر اورایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو ملزمان مارے گئے۔

    گڑھی یاسین کے علاقے گولودڑو میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز نے آپریشن کیا جس کے دوران رینجرز اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں رینجرز افسرعبدالجبارعباسی اورایک اہلکار شہید ہوگیاجبکہ ایک اہلکار زخمی ہے۔

    رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ملزم شعبان معرفانی سمیت دوافراد مارے گئے، دوملزمان فرارہوگئے۔

    زخمی رینجرز اہلکارکو سول اسپتال شکارپور منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال زیرعلاج ہیں۔

  • ڈیفنس میں پاگل نوجوان کی ہوائی فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا

    ڈیفنس میں پاگل نوجوان کی ہوائی فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا

    کراچی : اسلام آبا د کے سکندر کے بعد کرا چی کے کاشف نے پوش علاقے میں خوف و دہشت قائم کردی، شاہراہوں پرجدید اسلحہ اور شہریوں پر خوف ودہشت پھیلاتا کاشف نامی شخص  کسی مضافاتی علاقے میں نہیں بلکہ ڈیفنس فیز آٹھ میں دہشت پھیلاتا رہا،جو کافی دیرتک لوگوں پر اسلحہ تانتا اور ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔

    کاشف انتہائی غصے میں تھا, نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو بغل میں دبائے موبائل فون پر نہ جانے کس سے باتیں کرتا رہا۔

    سامنے کھڑی گاڑی پر لاتیں برسائیں۔ کراچی کے پوش علاقے میں لوگ رک رک کر تماشا دیکھتے رہے۔ فائرنگ کرنے والا کاشف چشتی پیشے کے لحاظ سے فلائٹ ٹرینر رہ چکا ہے لیکن کئی عرصے سے اس کا منشیات کا علاج بھی چل رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق کاشف کے خلاف اس کے والد نے اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج کررکھا ہے۔ کاشف کافی وقت تک کھلے عام فائرنگ کرتا رہا لیکن علاقائی پولیس کہیں نظر نہیں آئی اور وہاں موجود نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ بھی بے بس دیکھائی دیے،اور یہ ڈرامہ چلتا رہا۔

    کاشف چشتی نے سامنے کھڑے گارڈز سے کلاشنکوف چھینی اور سامنے آتی گاڑی کے ڈرائیور پر رائفل تان لی۔ شہری ایک دیوانے کے آگے بے بس تھے۔

    پولیس والے آ گئے۔ کاشف کو قابو نہ کر سکے۔ ملزم گولیاں چلاتا رہا۔ پولیس والے ڈرتے رہے۔ اسلام آباد کے سکندر کا ڈرامہ تازہ ہو گیا۔

    ایک بہادری شہری نے جھپٹا مار کر ملزم کو قابو کر لیا۔ پولیس والے کاشف چشتی پر پل پڑے۔ دھنائی کے بعد ہتھکڑیاں لگی۔ کاشف تھانے پہنچا دیا گیا۔

    کاشف سے کلاشنکوف اور نائین ایم ایم پسٹل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے والد نے ایک روز پہلے اس کے خلاف پرچہ کٹوایا رکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف کے خلاف ہوائی فائرنگ کا ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔


    A person named Kashif create drama in Defence… by arynews

  • پشاور: مکان کے تنازعہ پر 4خواتین کا قتل

    پشاور: مکان کے تنازعہ پر 4خواتین کا قتل

    پشاور : مکان کے تنازعے پر دو افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کی چار خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

    معمولی تنازعہ نے ایک ہی خاندان کی چار خواتین کو موت کی وادی میں اتار دیا، پشاور کے محلہ حسینیہ میں گھر کی ملکیت کے تنازع پر درندہ صفت دو ملزمان نے فائرنگ کرکے چار بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    فائرنگ سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے قادر اور فضل نامی ملزمان موقع سے فرار ہوگے جن کی تلاش جاری ہے۔

  • تیونس میں ہوٹل پر حملہ، ستائیس افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

    تیونس میں ہوٹل پر حملہ، ستائیس افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

    سوسہ : تیونس میں ہوٹل پر حملہ کے نتیجے میں ستائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی  سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے تیونس کے شہر سوسہ میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

    اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے تیونس میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا جس میں کئی غیر ملکی سیاح مارےگئےتھے۔

  • ماڈل ٹاؤن : ایک گھر سے گولیاں لگی پانچ افراد لاشیں برآمد

    ماڈل ٹاؤن : ایک گھر سے گولیاں لگی پانچ افراد لاشیں برآمد

    لاہور : ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس کے مطابق خاوند نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سے ایک خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمدہوئیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گھر کے سربراہ نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔

    پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیں۔ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو زمیندار چالیس سالہ بشارت، اس کی اہلیہ فائزہ آٹھ سالہ بیٹے عبد اللہ چھ سالہ عبدالحادی اور پانچ سالہ بیٹی حبہ کی لاشیں گھر کے ایک کمرے میں پڑی تھیں اور اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی۔

    متوفیان کے عزیز واقارب کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں کبھی جھگڑا نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بشارت نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔

    مرنے والے تمام افراد کے سر پر گولیاں لگی ہیں۔ شبہ ہے کہ مقتولین کو قتل کرنے سے پہلے نشہ آور چیز پلائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خود کشی کا واقعہ ہی لگتا ہے۔

    پانچ افراد کے قتل کی تحقیقات کے لئے لاہور پولیس نے فرانزک ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

  • آئی ڈی پی کیمپ میں مہاجرین اورفوجیوں میں جھڑپ، دوجاں بحق

    آئی ڈی پی کیمپ میں مہاجرین اورفوجیوں میں جھڑپ، دوجاں بحق

    پشاور: طالبان کے خلاف آپریشن کے نتیجے دربدرہونے والے افراد کے کیمپ میں ایک افسوس ناک سانحہ پیش آیا جس میں فوجیوں نے آئی ڈی پیزپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک دوشہری جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے ہیں۔

    یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

    ایک سینئرسیکیورٹی اہلکارنے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بنوں کے کیمپ میں ایک لڑکے کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا، رجسٹریشن کے عمل کے دوران اس کے والد نے آکر سیکورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی اور جھگڑا کیا۔

    جھگڑے کے بعد وہ شخص کیمپ کے اندر گیا اوروہاں سے کئی افراد کو ساتھ لے آیاجنہوں نے پہلے احتجاج کیا اور اس کے بعد سپاہیوں پر پھتراؤ بھی شروع کردیا۔

    سیکورٹی اہلکار نےاس بات کی تصدیق کی کہ 2 مہاجرین اس جھگڑے میں اپنی جان سے گئے اور 10 زخمی ہیں جبکہ چار فوجی اہلکار بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق تین سویلین اہلکاروں نے بھی کی ہے۔ اے ایف پی

  • کراچی میں فائرنگ سے چھ افراد جان سے گئے

    کراچی میں فائرنگ سے چھ افراد جان سے گئے

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پی آئی اے کے ملازم سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق گلستان جوہر پی آئی اے سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض حسین نامی شخص جان کی بازی ہار گیا، مقتول پی آئی اے میں آڈٹ شعبے سے وابستہ تھا۔

    پاک کالونی جہان آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، گلستان جوہر ہی کے علاقے بلاک بارہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت وسیم حیدر کے نام سے ہوئی۔

    بلدیہ ٹاون میں مسیحی قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رات گئے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافرادشدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمارنامی شخص چل بساجبکہ عبدال سلیم نامی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کامعلوم ہوتا ہے۔پرانی سبزی منڈی میں دوافرادفائرنگ کاشکارہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ایک شدیدزخمی ہوگیا۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بارہ سالہ شاہد اور پارو نامی خاتون کو قتل کردیا۔

    ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

    پشاور: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی آپریشن میں دس دہشت گردمارے گئے۔

    پاک فوج کاآپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے،شمالی وزیرستان میں مزید دس وطن دشمن انجام کو پہنچے ہیں۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈرکےقریب دتہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،جھڑپ میں دس دہشت گرد مارےگئے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے اور گولہ اور بارود کےذخائر بھی تباہ ہوئے۔

  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

    روالپنڈی: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں علی الصبح فضائی کارروائی کی گئی۔

     پاک افغان بارڈر کے قریب خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران بارہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور گولہ و بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔