Tag: firing

  • بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: ہرپال سیکٹراور نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا واقعہ ہرپال سیکٹر میں پیش آیا جس کے بعد چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ شام سےجاری ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • کراچی : فائرنگ سے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہر میں ٹارگٹ  کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،   فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون دس نمبر میں غوثیہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہوگئے ۔

    مقتولین کی شناخت سید علی اور سلیم کے نام سے ہوئی۔جن کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما اور مسجد کے امام قاری یاسر کو قتل کردیا ۔

    فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔

    دوسری جانب موسمیات کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: گرینڈ آپریشن مقابلےمیں وصی اللہ گروپ کا نویدعرف کمانڈوماراگیا

    کراچی: گرینڈ آپریشن مقابلےمیں وصی اللہ گروپ کا نویدعرف کمانڈوماراگیا

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہوگئے، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے ملزم سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ٹمبر مارکیٹ کے قریب نشتر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    دوسری جانب سعودآباد نمبر تین میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گھر کے صحن میں دفنائی گئی اصغر نامی شخص کی لاش برآمد کرلی مقتول کو تین سال قبل اس کے بیٹے نے گھریلو تنازعے کی بنا پرقتل کرکے اس کی لاش کو گرھ کے صحن میں دفنا دیا تھا گرفتار ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا اھم ملزم نوید عرف کمانڈو مارا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔

     گلشن اقبال تیرہ ڈی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم مارا گیا، جبکہ دیگر تین ساتھی قریبی گھر میں چھپ گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تیرہ ڈی میں متاثرہ گلی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع کیا ہے۔مومن آباد میں پولیس مقابلہ ایک ملزم مارا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    راولپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے۔ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ورکنگ باوٴ نڈ ری اور لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے، انہوں نے وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

  • خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    اسلام آباد :تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک ماں نے تین  بچوں اور شوہر کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی  گولی مار کر ختم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں نے تین بچوں اور شوہرکو قتل کر کے خود کشی کرلی،واقعہ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون تھری میں پیش آیا  ۔زخمی ہونے والے11 سالہ محمد رافع نے پولیس کو بتایا کہ والدہ اور والد کے درمیان اکثر جھگڑارہتا تھا ۔

    آج صبح جب والدہ ناشتہ بنا رہی تھیں اس دوران والد اور والدہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہورہا تھا،ہمارے والد نے ہمیں آج پارک میں گھومنے کے لئے لے جانا تھا۔

    والدہ نے ناشتہ کرنے کے بعد پستول سے فائر کر کے 3 بچوں اوروالد فاروق خٹک کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مارلی ۔ ایک گولی مجھے چھوتے ہوئے گزر گئی، پولیس نے فوری طور پر لاشیں پولی کلینک منتقل کردیں۔

  • مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

    مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

    کراچی : شہرمیں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خیبر چوک کے قریب فائرنگ سے امان شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،صبح سویرے لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق رات گئے بہادرآد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

    فائرنگ کے دوسرے واقعے میں کورنگی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا،بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    اورنگی ٹاون پیر آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے تفتیش کی جاری ہے۔

  • گھوٹکی: فائرنگ سے نجی اسکول کا استاد جاں بحق

    گھوٹکی: فائرنگ سے نجی اسکول کا استاد جاں بحق

    گھوٹکی: شہر کے گنجان آباد علاقے میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں نجی اسکول کا استاد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے ایک نجی اسکول کے باہرموٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں اسکول کے استاد رشید اللہ تعظیم جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول کے طلبہ اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسکول کو عارضی طور پربند کردیا گیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرمقتول استاد کی میت کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاحال مجرمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

    گھوٹکی اسکول فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی یقین دہانی کے باوجود تاحال درج نہیں کیا گیا، قادر کی المناک موت پر لواحقین نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

    غم و الم کی تصویر بنے لواحقین نے ڈی ایس پی گھوٹکی کی یقین دہانی کرانے پر دھرنا ختم کردیا۔

    ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسکول کی اسمبلی ختم ہونے کے کچھ دیر بعد پیش آیا، فائرنگ کے وقت تمام طلباء کلاسز میں تھے، پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

  • راولپنڈی:مولانا مظہرصدیقی کی ٹارگٹ کلنگ پر کارکنان سراپااحتجاج

    راولپنڈی:مولانا مظہرصدیقی کی ٹارگٹ کلنگ پر کارکنان سراپااحتجاج

    راولپنڈی:اہلسنت والجماعت کے سیکریٹری اطلاعات مولانا مظہر صدیقی کی ٹارگٹ کلنگ پر سیکڑوں کارکنان نے دھرنا دے کر شاہراہ دستور بند کردی۔

    اہلسنت والجماعت کےسیکڑوں کارکنوں نے اسلام آباد کی شاہراہ دستورپردھرنا دیا، رہنماؤں کاکہنا تھا کہ قاتلوں کوگرفتارکیا جائے احمدلدھیانوی اس سےپہلےمشتعل کارکنوں نےمولانا مظہرصدیقی کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف سخت احتجاج کیا۔

    راولپنڈی ریڈیوپاکستان چوک پرمظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی توپولیس پرپتھراؤکردیا، جس پرانہیں منتشرکرنے کیلئے شیلنگ کی گئی۔

     راولپنڈی کےپیرودھائی موڑپر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ میں اہلسنت والجماعت پنڈی کی سیکرٹری اطلاعات مولانامظہرجاں بحق اوران ساتھی زخمی ہوگیا۔

  • راولپنڈی:فائرنگ سےاہل سنت والجماعت کےمولانامظہرصدیقی جاں بحق

    راولپنڈی:فائرنگ سےاہل سنت والجماعت کےمولانامظہرصدیقی جاں بحق

    راولپنڈی : فائرنگ سے اہلِ سنت والجماعت کے ترجمان مولانامظہرصدیقی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابقراولپنڈی کے اقبال روڈ پرودھائی موڑ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں ںے اہلِ سنت والجماعت کے ترجمان مولانا مظہرصدیقی پرفائرنگ کردی۔

    جس کے نتیجے میں مولانامظہرصدیقی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ اُن کے ساتھی ابراہیم شدید زخمی ہوگئے۔ مولانامظہرصدیقی کی میت کوضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں اہلِ سنت والجماعت کےمرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

    محافظوں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کری گئی۔

    ڈنمارک پولیس کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کیفے کے کانفرنس ہال میں اسلام اور آزادئ رائے کے بارے میں منعقدہ سیمینار کے دوران نامعلوم شخص نے سینٹر کے باہر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نےعمارت کو گھیرے میں لے کرعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہےاور مفرورحملہ آور کو تلاش کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔