Tag: firing

  • نواب شاہ : دوگروپوں میں تصادم،تین افرادہلاک،چارزخمی

    نواب شاہ : دوگروپوں میں تصادم،تین افرادہلاک،چارزخمی

    نواب شاہ : دوگروپوں کےدرمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں تین افراد پُرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، نواب شاہ کے قریبی گاؤں سائیں دارراؤ میں علی الصبح دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں گروپوں میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس معمول کے مطابق واقعے کے بعد پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس حکام واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ بتاتے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • کراچی: پرتشدد واقعات میں چارافراد جاں بحق

    کراچی: پرتشدد واقعات میں چارافراد جاں بحق

    کراچی میں پُر تشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ فائرنگ اور دیگر واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔شہر قائد میں ایک اور صبح کا آغاز قتل و غارت گری سے ہوا۔ پولیس کے مطابق حسین آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

    جاں بحق افراد کی شناخت عمران ،نوید اورساجد کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق حملہ آور دو موٹرسائیکل پرسوار چار افرادتھے جنہوں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی ۔

    جائے وقوعہ سے گولیوں کے بارہ خول برآمد ہوئے۔ رات گئے اورنگی ٹاؤن میں چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔ لیاری چیل چوک اور کلفٹن کی نیلم کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب بلدیہ سعیدآبادمیں رینجرز نے کارروائی کے دروان قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا۔مچھر کالونی میں پولیس کارروائی میں اسٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتوں میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہوا۔

  • کراچی میں فائرنگ، علامہ علی اکبرکمیلی جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ، علامہ علی اکبرکمیلی جاں بحق

    کراچی : عزیز آباد سے متصل بنگوریا گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ایک کار پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں عزیز آباد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی جاں بحق ہو گئے ہیں، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو اطمینان سے گولیوں کی بوچھاڑ کرکے فرار ہو گئے، جعفریہ الائنس کے مطابق علی اکبر کمیلی کو تین گولیاں لگیں، اور ان کا ساتھی بھی زخمی ہوا، دونوں کو اسپتال لےجایا گیا، جہاں علی اکبر کمیلی جانبر نہ ہو سکے، کالعدم تنظیم جنداللہ نے علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کر لی۔

    مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،وزیراعظم نواز شریف نے علامہ علی اکبرکمیلی پرفائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عوام اتحادسےدہشت گردی کوناکام بنائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے علی اکبرکمیلی کی شہادت پر علامہ عباس کمیلی سے دلی تعزیت کی۔ الطاف حسین کہتے ہیں کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کے دہشت گردکراچی میں علمائے کرام، ڈاکٹروں، انجینئروں، پروفیسروں اور تاجروں کوچن چن کر نشانہ بنارہے ہیں۔ مگر فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی،الطاف حسین نے سوال کیا ہے کہ کیایہ فرقہ پرست کالعدم تنظیمیں حکومت اورریاست سے زیادہ طاقتورہیں کہ ان پر ہاتھ نہیں ڈالاجارہاہے۔

     

  • شاہراہ دستورپردستورکیلئےلڑائی جاری

    شاہراہ دستورپردستورکیلئےلڑائی جاری

    اسلام آباد: شاہراہ دستورپررات بھر شیلنگ اور ربر سے گولیوں سے زخمی سے ہونے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہوگئی ،شاہراہ دستورپر دستور کیلئے لڑائی جاری ہے۔شہریوں کا تحفظ کرنے والے آئین کے ماتحت پنجاب پولیس کاانقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء کے ساتھ تصادم رات بھرجاری رہا۔

    شیلنگ ،پتھراؤ اور ربر کی گولیوں کا مقابلہ کرنے بعد دن کا آغاز ہوا تو زخموں سے چور مظاہرین کے لئے پولیس کے تازہ دم دستے بلٹ پروف جیکٹوں، ڈنڈوں اور آنسو گیس سے لیس ہوکر پہنچے۔ جوش کو گرماتے نعرے لگاتے تازہ دم پولیس اہلکاروں کی پیش قدمی سےایسا محسوس ہورہاتھا کیسے کسی دشمن کی فوج سے مقابلے پر اترے ہیں۔

    دستورکیلئے ہونے والےتصادم میں پولیس کے ہاتھ جو احتجاجی لگااس پر ٹوٹ پڑی ۔شدید شلینگ سے ریڈزون کی فضا میں دھوئیں سے بھر گئی ہیں۔ سانس لینےدشواری کا سامناکرناپڑا۔اسپتال زخمیوں سے بھرگئے اور عوام کے محافظوں کی پھرتیوں نے ایک بار پھر گلوبٹ کی یاد تازہ کردی۔

  • سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

    سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

     سیالکوٹ:  سرحدپار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال  فائرنگ سےخاتون سمیت دو افراد جاں بحق  اور بارہ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بھارت نے دو ماہ کے دوران بیس مرتبہ سے زائد ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے امن کی آشا کو سپرد خاک کردیا۔ بھارت کاجنگی جنون کسی طورکم ہونےکانام نہیں لےرہا۔

    بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کرکےسیزفائر کی دھجیاں اڑاکرامن کوسپردخاک کردیا۔سیزفائرکی خلاف ورزی چپراڑ،سچیت گڑھ،چارواسیکٹرمیں کی گئی جہاں فائرنگ کے نتیجےمیں خاتون سمیت دوافرادشہیدجبکہ بارہ شہری زخمی ہوگئے ۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سےجامِ شہادت نوش کرنے والےشہریوں کےورثاء نے شدیداحتجاج کیا ۔ بلا اشتعال فائرنگ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے اورشہری شدید خوف وہراس میں مبتلا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

    دو ماہ کے دوران بھارت نے تئیس باربلااشتعال فائرنگ کی اور اس دوران تین افراد شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے جواب میں بار بار پاک فوج نے اسے دھول چٹائی ہے۔

  • نوابشاہ:پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

    نوابشاہ:پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

    نوابشاہ : تھانہ کھڈہر کی حدود میں چار نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئےہیں مقتولین میں 18 سالہ بشیر احمد مغیری اور 28 سالہ ولی محمد مغیری شامل ہیں ۔

    جان بحق افراد کا تعلق گاوٴں ساوٗلو مغیری سے بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او دلدار سھتو نے بتایا ہے کہ دہرے کے قتل کا شاخسانہ پرانی دشمنی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، آخری اطلاعاتموصول ہونے تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھرنکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ایک بار پھرنکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

    کراچی:بھارتی فوج نےسیزفائرمعاہدےکی ایک بارپھرخلاف ورزی کرتے ہوئےنکیال سیکٹرمیں شدید فائرنگ کی۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی فوج نےایک بار پھرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کےقریب نکیال سیکٹر کےعلاقےداتوٹ پرشدید فائرنگ کی۔

    پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں،بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،چند روز قبل بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائیوں پرشدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

  • کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی لہر برقرار

    کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی لہر برقرار

    کراچی:روشنیوں کے شہر کراچی میں پولیس اوررینجرزکےآپریشن کےباوجود دہشت گردی کی لہربرقرار ہے،جہاں مختلف واقعات میں نو افراد جان سے گئے۔

    پولیس کےمطابق نارتھ6 ناظم آباد میں اہلسنت والجماعت کے دو کارکنوں کوشہید اور ایک کارکن زخمی کردیا،پولیس کوالفلاح سوسائٹی سےایک شخص کی لاش ملی ہے، کورنگی عوامی کالونی میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

    نادرن بائی پاس کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا،بلدیہ اتحاد ٹاون نمبر بارہ میں فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےشخص کو پولیس اہلکارعبدالوکیل کے نام سے شناخت کرلیا گیاہے، بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جان سےگیا۔

    لانڈھی میں پولیس اور ٹارگٹ کلر کے درمیان مقابلہ ہوا،جس میں ٹارگٹ کلرمارا گی،۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھا،جس کاساتھی اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بنارس کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈیفنس موڑ پر پولیس مقابلہ ہوا،مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حا لت میں اسلحہ سمیت گرفتارکیا،۔سخی حسن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا۔

  • بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ، پاک رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

    بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ، پاک رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

    سیالکوٹ :بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پربلاشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے، پاک رینجرز نے موثر کارروائی کر کے دشمنوں کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    گزشتہ ہفتے سے سیالکوٹ میں پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ تازہ واقعہ میں سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی۔

    جس کے بعد چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش کردی گئیں۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    رینجرز حکام کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نےہرپال،چارواہ سیکٹرزپربھی گولہ باری کرتے ہوئے راٹن شاپ، اچھن،تروتانہ چیک پوسٹ کونشانہ بنایا۔

  • کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی نہ رک سکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے، پولیس نے ڈکیتوں کے دو بڑے گروپوں کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنسی پرنا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی فاروق عوان کے مطابق نیو کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلیے گئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ او رمسروقہ گاڑی برآمدہوئی ہے۔۔ ایس پی وقار شعیب کے مطابق کراچی میں اسی سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد پر مشتمل گروہ بلال کالونی سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔