Tag: firing

  • پولیس چوکی پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، ملزم کو عمر قید کی سزا

    پولیس چوکی پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، ملزم کو عمر قید کی سزا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس چوکی پر فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزم کو 3 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سپر ہائی وے پر 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    ایک ملزم رحمت اللہ کو مجموعی طور پر 3 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے 2 ملزمان جمیل اور عباس کو بری کردیا۔

    سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سنہ 2013 میں سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے، اور لاش جلانے والے ملزمان کو 2، 2 بار سزائے موت سنائی ہے۔

    شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو 7 سال قید بامشقت اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

    ملزمان نے جنوری 2021 میں سعید آباد سے 12 سالہ بچے شاہد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، بعد ازاں ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دی تھی۔

  • بھارت میں قتل کی لرزہ خیز واردات: خوفناک ویڈیو منظرعام پر

    بھارت میں قتل کی لرزہ خیز واردات: خوفناک ویڈیو منظرعام پر

    مہاراشٹر : بھارت میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، دیکھنے والے صارفین ہکا بکا رہ گئے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے شاردا نگر میں بلڈر کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔واردات اتنی تیزی سے کی گئی کہ مقتول کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک بلڈر کو اس کے گھر کے باہر دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، حملہ صبح11 بجے کے قریب شاردا نگر میں ہوا۔

    بلڈر سنجے بیانی اپنی گاڑی سے باہر نکل کر گھر کے دروازے کے پاس پہنچنے والے تھے کہ ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی۔

    قتل کی واردات جائے واردات پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس ہیلمٹ پہنے دو ملزمان موٹر سائیکل پر پہنچے اور بلڈر کو گاڑی سے باہر نکلتے ہی گولیاں مار دیں۔

    واردات کے بعد دونوں ملزمان بلڈر کو سڑک پرتڑپتا چھوڑ کر اپنی موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کے قتل کے پیچھے جو محرکات ہیں ان پر تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بلڈر کو 8سے 10گولیاں ماریں جس کے سبب اس نے موقع پر ہی جان دے دی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ملزم کی اسپتال اور گھر میں فائرنگ : 4 افراد قتل

    ملزم کی اسپتال اور گھر میں فائرنگ : 4 افراد قتل

    ملزم نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے زچہ بچہ سینٹر اور سسرال میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو جان سے مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فائرنگ کے پے در پے دو واقعات ہوئے جس میں ایک ہی ملزم نے دو مقامات پر فائرنگ کرکے اہلیہ سمیت 4 افراد کو بھون ڈالا۔

    ملزم نے پہلے سسرال جاکر اپنے سسر اور سالے کو گولیاں ماریں اور بعد ازاں اسپتال جاکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی اسٹاف نرس بیوی اور ایک وارڈ ماسٹر جاں بحق ہوگیا۔

    اندھا دھند فائرنگ سے اسٹاف نرس اور وارڈ ماسٹر سمیت4افراد قتل کردیئے گئے، اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسٹاف نرس کے شوہر نے فائرنگ کی۔

    واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلوجھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں  لے کر مزید کارروائی کیلیے اسپتال روانہ کردیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • یہودی علاقے سے گزرنے پر 2 فلسطینی شہید

    یہودی علاقے سے گزرنے پر 2 فلسطینی شہید

    غزہ: صیہونی فورسز کی بربریت، فائرنگ کے دو مخلتف واقعات میں 3 نہتے فلسطینی شہید کردئیے۔

    دنیا کی توجہ روس یوکرین جنگ پر مرکوز ہیں، جہاں عالمی میڈیا لمحہ بہ لمحہ جنگ سے متعلق خبریں فراہم کررہا ہے، مگر فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر کی خبریں شاد ونادر ہی شائع ہورہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر فائرنگ سے 3 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کی جس میں دو نوجوان شہید ہوئے، شہید فلسطینیوں کی عمر یں اٹھارہ اور بائیس برس کے درمیان ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

    دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت بائیس سالہ عبداللہ الحوساری اور اٹھارہ سالہ شادی خالد نجم کے ناموں سے کی گئی ہے، دو فلسطینیوں کی شہادت پر جنین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں اردن کے خلاف چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا، اس کے بعد سے اس پورے علاقے میں اسرائیل نے آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ ان اسرائیلی بستیوں میں تقریبا چار لاکھ پچہتر ہزار اسرائیلی آباد ہیں۔

  • لوہے کا ڈھکن چُرانے والا چور گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

    لوہے کا ڈھکن چُرانے والا چور گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

    کراچی : شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی کے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے گرومندر پر پیش آیا ہے جہاں ایک سیکیورٹی گارڈ نے محض لوہے کا ڈھکن چُرانے والے شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    گرومندر پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مبینہ چور ہلاک ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم لوہے کا ڈھکن چراتے ہوئے لے جارہا ہے۔

    ملزم کا ساتھی باہر موٹرسائیکل پر موجود تھا، دونوں ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی گارڈ اچانک سامنے آگیا جسے دیکھ کر ملزمان گھبرا گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے بغیر کسی تاخیر کے ملزمان پر دو فائر کیے، گولیاں لگتے ہی ایک چور زمین پر گر کر ہلاک ہوگیا

    واقعے کے بعد جمشید کوارٹرز پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اس کا اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد سیکورٹی گارڈ کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار دوسرا ملزم بھی زخمی ہوا تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ایس ایچ او جمشید کوارٹر ماجدکورائی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم پٹرول پمپ پر موجود ڈھکن کو چرا کرلے جا رہا تھا، واقعےسےمتعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • کورنگی : فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا ڈراپ سین

    کورنگی : فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا ڈراپ سین

    کراچی : گزشتہ رات کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے2افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    دونوں زخمیوں نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ انہیں گولیاں کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں لگیں، ان کا کہنا تھا کہ شادی میں فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس نے ان کا جھوٹ پکڑلیا، زخمی افراد کے ایک زیرحراست ساتھی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اپنے ساتھی ارباز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، موقع سے فرار ہونے والے ارباز کے پاس ہی پستول تھا۔

    پولیس کے مطابق گاڑی رکشوں سے ٹکرائی تو ارباز کار چھوڑ کر فرار ہوا، فرار ملزم کا کورنگی ڈھائی نمبر میں رینٹ اے کار کا کاروبار ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر گولیوں کے نشانات موجود نہیں، فائرنگ کہاں ہوئی اس مقام کا تعین کیا جارہا ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے2زخمی ہوئے۔

    تحسین اور معیز نامی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، کار سوار ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خوش دل نامی زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ملزم علاقے میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا، اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، کیش اورموٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں، فائرنگ سے ایک ہلاک 5 افراد زخمی

    کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں، فائرنگ سے ایک ہلاک 5 افراد زخمی

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکو ایک بار پھر بے قابو ہوگئے، جیکسن گلشن سکندر میں موبائل شاپ لوٹ لی جبکہ 35 لاکھ روپے چھیننے والے مسلح رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکسن گلشن سکندر میں3ڈاکوؤں نے موبائل شاپ میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    پولیس کے مطابق ایک ملزم دکان میں داخل ہوا، ساتھی کے پہنچنے پر دکاندار کو پکڑلیا، دوران واردات دکان میں دو افراد آئے جنہیں ملزمان نے جانے کا کہا۔

    موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات مکمل کرکے باآسانی فرار ہوگئے، علاوہ ازیں کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر22نومبرکو ہونے والی ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان 35 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    اس کے علاوہ عزیز بھٹی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گلشن اقبال میں فائرنگ کےواقعےمیں3افرادزخمی ہوئے۔

    موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے مکینک کی دکان پر فائرنگ کی، دکان پر فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوئے، ملزمان نے کچھ دور جا کر پھر فائر کئے جس سےایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوا۔

  • ہالی ووڈ اداکار نے خاتون کیمرہ مین پر فائرنگ کردی

    ہالی ووڈ اداکار نے خاتون کیمرہ مین پر فائرنگ کردی

    لاس اینجلس : مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم "رسٹ” کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔

    سانٹا فے پولیس اسٹیشن نے یہ اطلاع میڈیا کو دی جس کے مطابق گولی لگنے سے خاتون کیمرہ مین نے موقع پر جان دے دی، اس واقعے میں ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اور متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعرات کی رات فلم "رسٹ” کے سیٹ پر ایک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون  ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔

    شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ "رسٹ” کے سیٹ پر دو افراد، 42سالہ فوٹو گرافی ڈائریکٹر ہیلینا ہنچِس اور 48سالہ ڈائریکٹر جوئل سوزا کو اداکار اور پروڈیوسر 68 سالہ ایلیک بالڈون کی غلطی سے گولی لگ گئی۔

    پولیس حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، شیرف آفس کے بیان کے مطابق حادثے کی بابت اب تک کوئی باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

  • امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک 7 زخمی

    امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک 7 زخمی

    واشنگٹن : امریکا کے ایک اور تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گرامبلنگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں, اس سے چار دن قبل لوزیانا کے ایک اسکول میں بھی فائرنگ کی واردات ہوئی تھی۔

    امریکہ میں فائرنگ،دو طالب علم ہلاک | Urdu News – اردو نیوز

    فائرنگ اتوار کی سہ پہر کیمپس کواڈ پر ہوئی، واردات میں مرنے والے شخص کا داخلہ اسکول میں نہیں ہوا تھا، اور زخمیوں میں سے ایک اسکول کا طالب علم ہے، جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس نے فی الحال متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

    Shootout in US: 1 killed, 7 injured in Grambling State University - YesPunjab.com

    امریکی میڈیا کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا جس کے بعد پولیس نے دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے۔

    سانحے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اتوار کی چھٹی کے علاوہ پیر اور منگل کی کلاسز بھی منسوخ کردی ہیں۔ یونیورسٹی میں رات 9:30 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

  • عدالت کے باہر قتل کرنے والا خود بھی عدالت کے باہر قتل

    عدالت کے باہر قتل کرنے والا خود بھی عدالت کے باہر قتل

    اٹک : احاطہ عدالت کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ملزم کو ہلاک کردیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کی سیشن عدالت کے باہر قتل کیس کے ملزم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقامی پولیس آج ملزم کو پیشی پر عدالت لائی تھی کہ مرکزی دروازے پر پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول ملزم صدام حسین نے سال 2020 میں عدالت کے باہر ایک شخص کو قتل کیا تھا جس پر مقدمہ چل رہا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ حملہ آور سخت چیکنگ کے باوجود احاطہ عدالت میں اسلحے سمیت داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے اس حوالے سے سیکڑوں سوالات نے جنم لیا ہے اس سلسلے پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مختلف مواقع پر اب تک متعدد افراد احاطہ عدالت میں قتل ہوچکے ہیں۔ رواں سال 31 جنوری کو بھی سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل آصف شہید اور زیر حراست ملزم ملک امجد ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کے بعد 20 فروری کو دو وکلاء کو کمرہ عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔