Tag: FIRST CLASS CRICKET

  • نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرمنظور، ڈیپارٹمنٹس کی اجارہ داری کا خاتمہ

    نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرمنظور، ڈیپارٹمنٹس کی اجارہ داری کا خاتمہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی منظوری دے دی، 45 سال بعد کرکٹ سے ڈیپارٹمنٹس کے اجارہ داری ختم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آسٹریلوی طر ز پر تیار کیا گیا ہے جس میں پورے ملک سے چھ ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گی۔

    نو منظور شدہ کرکٹ اسٹرکچر کے تحت پنجاب پنجاب کی 2 ،سندھ،بلوچستان،کےپی اورفیڈرل کی ایک،ایک ٹیم ہوگی،گراس روٹ لیول کرکٹ کومضبوط بنانےکے لیے اقدامات کئےجائیں گے۔

    وزیراعظم نےبطورپیٹرن انچیف پی سی بی نئےاسٹرکچرکی منظوری دی ہے اور اس اسٹرکچر کے منظور ہونے سے 45سال بعدپاکستانی کرکٹ سےڈیپارٹمنٹل کرکٹ کاکردارختم کردیاگیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارمنٹس کو ہدایت کی ہے کہ نئےنظام سےمتعلق پی سی بی سےتعاون کریں۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پی سی بی نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات سے متعلق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کا مسودہ تیار کیا تھا۔اس مسودے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 رکھی گئی تھی تاہم عمران خان نے اس مسودے کو مسترد کردیا تھا۔

    وزیراعظم نے پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ وہ آسٹریلین کرکٹ کے طرز کا فرسٹ کلاس ماڈل تیار کریں جس میں صرف 6 ٹیمیں شامل ہوں۔

    نئے سسٹم کے تحت پاکستان کا فرسٹ کلاس سیزن 15 ستمبر سے 15 اپریل تک کھیلا جائے گا، جس کا آغاز ون ڈے کپ سے ہو گا۔ون ڈے کپ دو راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کا آغاز 15 سمتبر جبکہ اختتام 5 اکتوبر کو ہوگا، جہاں ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلے گی۔

    اس کے بعد 20 اکتوبر سے 4 روزہ کرکٹ کا آغاز ہوگا اور یہ بھی 2 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کا پہلا مرحلہ 20 اکتوبر سے 20 دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 23 دسمبر سے 23 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

  • ٓآفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

    ٓآفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

    کراچی:شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سابق چئیرمین پی سی بی اعجازبٹ کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے،فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بیٹنگ میں بہتری کےلئےکیا ہے۔

    شاہد آفریدی کافی عرصے سے اپنی بیٹنگ کو لےکر پریشان ہیں،خراب بیٹنگ کے سبب وہ ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں،گزشتہ دنوں سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا،تاہم شاہد افٓریدی نے ان کی بات کا بلکل برا نہیں مانا۔

    بوم بوم افریدی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعجاز بٹ کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے،ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرنے کے کیلئے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے،آفریدی سیزن میں اپنی ڈیپارٹیمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے،بوم بوم بطور کپتان کھیلیں گےیا کھلاڑی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے،آفریدی نے آخری مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ دوہزار دس میں کھیلی تھی۔