Tag: First Coronavirus Death

  • چین میں   8 ماہ بعد کورونا  وائرس سے پہلی ہلاکت ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

    چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

    بیجنگ :چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سےایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین میں 8 ماہ بعد کورونا سے ایک ہلاکت سامنے آئی ، وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب وائرس کی کھوج لگانے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے۔

    گذشتہ روز چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

    چین کے قومی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے 42 نئے مریضوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے ہیئی سے ہے۔

    حکومت نے صوبے ہیبی کے متعدد شہروں سمیت ملک کے شمالی حصے میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، جس کے باعث تقریباً دو کروڑ افراد گھروں تک محدود ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے حکام نے بڑے پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹ مہم شروع کی تھی اور ہیبی کے دارالحکومت آنے اور جانے والے ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی تھی جب کہ اسکولوں اور دکانوں کو بھی بند کرا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ سال 2019 کے اختتام سے شروع ہونے والی کرونا وائرس وبا سے چین میں 87 ہزار 591 افرد متاثر ہوئے تھے جبکہ 4 ہزار 634 اموات ہوئی تھیں۔

  • عمان میں کرونا وائرس سے پہلی موت

    عمان میں کرونا وائرس سے پہلی موت

    مسقط: سلطنت عمان میں کرونا وائرس کا 72 سالہ مریض زندگی کی بازی ہار گیا، یہ عمان میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے۔

    عمان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 72 سالہ کرونا وائرس کا مریض عمان کے اسپتال میں زیر علاج تھا جو منگل کے روز دم توڑ گیا۔

    وزارت صحت کے مطابق یہ عمان میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 210 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج یا قرنطینہ میں ہیں۔

    عمان میں ایک روز قبل 90 کے قریب ہوٹلز مالکان نے اپنے ہوٹلز وزارت صحت کے حوالے کیے ہیں تاکہ وہاں قرنطینہ سمیت دیگر طبی سہولیات قائم کی جاسکیں۔

    فی الحال ان ہوٹلز کے کمرے اسکالر شپ پر موجود غیر ملکی طلبا کو رہائش کے لیے دیے جارہے ہیں جو ہاسٹلز بند ہوجانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، طلبا کو ان کمروں میں رہائش دینے کا فیصلہ وزارت سیاحت نے کیا ہے۔

    عمان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ 42 ہزار مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔