Tag: first country

  • بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک

    بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک

    ایل سلواڈور دنیا کا وہ پہلا ملک بننے والا ہے جہاں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت ملنے والی ہے۔

    لاطینی امریکی ملک نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت شہری بٹ کوائن کو ہر چیز کے لیے بشمول ٹیکسوں کی ادائیگی، اشیاء اور سروسز کی خریداری اور قرضے ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

    یہ قدم صدر نایب بوکلے کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے ان افراد کو مدد مل سکے گی جن کی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں یا ان لوگوں کو جو بیرون ملک سے رقوم بھیجنا چاہتے ہیں تاہم ناقدین کے خیال میں یہ قدم کسی نمایاں تبدیلی بجائے محض دکھاوا ہے۔

    اس منصوبے کی منظوری 8 جون کی شب دی گئی تھی جس کا اعلان صدر نے گزشتہ دنوں امریکی شہر میامی میں ایک بٹ کوائن کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

    ایل سلواڈور میں بٹ کوائن 3 ماہ کے اندر آفیشل کرنسی کی حیثیت اختیار کرلے گی اور وہاں امریکی ڈالر کے مقابلے پر آجائے گی، جو اس وقت لاطینی امریکی ملک کی واحد کرنسی ہے، تاہم اس کی حیثیت بھی برقرار رہے گی۔

    اگرچہ صدر نایب بوکلے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ڈالر کی بجائے بٹ کوائن کو دولت کے طور پر تصور کرنا چاہیے، تاہم قانون میں کہا گیا کہ شہری دونوں کرنسیوں کا تبادلہ کسی بھی وقت کرسکیں گے اور امریکی ڈالر کو ریفرنس کرنسی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    اگرچہ قانون کے تحت ہر شہری بٹ کوائن کو استعمال کرسکے گا تاہم جن کو ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں ہوگی ان پر یہ لازمی نہیں ہوگا۔ قانون میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آبادی میں بٹ کوائن کے استعمال کے لیے ضروری تربیت اور میکنزمز کو فروغ دیا جائے گا۔

    حیران کن طور پر ایل سلواڈور بٹ کوائن مائننگ کرنے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل نہیں بلکہ اس حوالے سے اس کا اشتراک 0.00 فیصد ہے، تاہم صدر کے مطابق ریاستی الیکٹرک کمپنی کو بٹ کوائن مائننگ کے لیے سستی بجلی فراہم کرننے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

  • سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

    سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

    ریاض : سعودی عرب نے روبوٹ کو شہریت دے کر امریکا، روس، جرمنی، برطانیہ سمیت تمام ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوفیہ نامی خاتون روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کرلیا، تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روبوٹ کو کسی بھی ملک کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

    سعودی عرب نے صوفیہ نامی خاتون روبوٹ کو شہریت دے کر دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا اور پاسپورٹ بھی جاری کردیا۔

    شہریت پانے کے بعد روبوٹ صوفیا کا انٹرویو بھی کیا گیا، جس میں میزبان نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیئے۔

    سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیےقابل فخر لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سب سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ کو شہریت حاصل ہوئی ہے اور یہ اعزاز مجھے ملا۔

    ایوان شاہی کے مشیر سعودی القحطانی نے سوشل میڈیا میں صوفیا نامی ربورٹ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا روبوٹ ہے جسے سعودی شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔