Tag: first day

  • پہلے دن کتنے لوگ ہلاک اور کتنا نقصان ہوا؟ صدر یوکرین کی تصدیق

    پہلے دن کتنے لوگ ہلاک اور کتنا نقصان ہوا؟ صدر یوکرین کی تصدیق

    کیف : یوکرین میں ہونے والی جنگ کے پہلے دن روس کے حملے میں137یوکرین فوجی شہریوں سمیت ہلاک ہوئے، حملوں میں اب تک 316افراد زخمی ہوئے۔

    یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز روسی حملے کے پہلے دن مجموعی طور پر137یوکرینی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے۔

    صدر یوکرین زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 10افسران بھی شامل ہیں جبکہ حملوں میں اب تک 316افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ یوکرین کو روس سے لڑنےکیلئےتنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترک میڈیا نے خبر دی ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئی ہیں، روسی فوجیوں کی کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین کے چرنوبیل نیوکلیئر پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

    اس کے علاوہ فرانس اور روس کے صدور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی تازہ صورتحال پربات چیت کی۔

    فرانسیسی صدرنے روس سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

  • دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز

    دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز

    دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دبئی ٹیسٹ کے دوسرے  روز پاکستان نے سری لنکا کے 482 کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے ہیں، کرونارتنے چار رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق گلابی گیند سری لنکن بیٹسمینوں کو راس آگئی، پاکستانی بولرز گلابی گیند سے کمال دکھانے میں ناکام نظر آئے۔ دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز کا پہارڑ کھڑا کردیا، پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ نئے بولر محمد عباس نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک 51 رنز بنالیے جب کہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا، اوپنرز شان مسعود 15، سمیع اسلم 30 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ کل دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔

     دوسرے روز پاکستانی بولرز کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی، محمد عامر 19.3 اوور کرانے کے بعد ان فٹ ہو گئے اور پاؤں کے زخم کے باعث میچ سے باہر ہوگئے جب کہ اپنی انجری کی وجہ سے وہ ایک روزہ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    اسی طرح فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک اوور میں پانچ بار رن اپ لینے کے باوجود گیند کرانے میں ناکام نظر آئے اور بار بار رن اپ لینے کی وجہ سے ہیڈ کوچ اور کپتان سرفراز احمد نے برہمی کا اظہار بھی کیا لیکن تجربہ کار بولر پھر بھی ایک گیند کرانے کے لیے پانچ بار رن اپ لینا پڑا جس سے ان کی فٹنس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    پہلے دن کے کھیل کی روداد 


     ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو صیحح ثابت ہوا، سری لنکا کے اوپنرز کرونارتنے اور کوشل سلووا نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    تریسٹھ رنز کی شراکت جوڑنے کے بعد کوشل سلوا یاسرشاہ کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ محمد عامر نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوادی۔

    اگلے ہی اوور میں یاسر نے مینڈس کو پویلین بھیج دیا، پہلے دن سری لنکن اوپنر کرونارتنے ایک بار پھر پاکستانی بولرز کے لئے وبال جان بن گئے، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری بناڈالی۔

    کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے3 وکٹ پر 254 بنالئے۔ یاسرشاہ نے دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی، کرونارتنے133اورچندی مل کر 49 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

    قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا، قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، جس میں لکشن سنداکن کی جگہ لاہیرو گمج اور زخمی کھلاڑی تھرمانے کی جگہ سدیرا سمارا وکرما یبیو شامل ہیں۔

    کپتان سرفراز احمد کے مطابق قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ، کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔

    یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد21رنز سے شکست دی تھی۔

    سری لنکا کی ٹیم گلابی گیند سے پہلی بار کھیل رہی ہے 

    واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا یہ پہلا ڈے نائٹ میچ ہے جو وہ گلابی گیند سے کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ میچ ہے، پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے، پاکستان نے یہاں 9ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے5میں کامیابی اور4برابری پر ختم ہوئی ہیں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز: سری لنکا کے چار وکٹ پر227رنز

    ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز: سری لنکا کے چار وکٹ پر227رنز

    ابوظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے دو سو ستائیس رنزبنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں، کرونارتنے93رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز سر ی لنکا کی بیٹنگ سست مگر پر اعتماد رہی، آئی لینڈرز نے چار وکٹ کے نقصان پر دو سو ستائیس رنزبنالئے، کرونارتنے نے تیرانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کرکے اپنے کیریئر کی ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کر لیں، حسن علی نے 1ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اٹھارہویں اوور میں حسن علی نے پاکستانی کو بریک تھرو دلادیا، اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے لہیرو تھرمانے کو آوٹ کر کے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دے دیا۔ اکسٹھ کے اسکور پر یاسر نے پاکستان کےلئے تیسری وکٹ حاصل کی۔

    مینڈس کے آؤٹ ہوتے ہی کھانے کا وقفہ ہوگیا، پہلا سیشن پاکستانی بولرز کے نام رہا، دوسرے سیشن میں سری لنکن بلے باز ڈٹے رہے، اوپنر کرونارتنے نے چندی مل کے ساتھ سنچری شراکت بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔

    اننگز کے تیسرے سیشن میں پاکستان کو اہم کامیابی ملی، اوپنر کرونارتنے ترانوے رنزبناکر رن آؤٹ ہوگئے، پہلے روز کے اختتام پر سری لنکا نے چار وکٹ پر دو سو ستائیس رنز بنالئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


    کپتان چندی مل ساٹھ اور ڈیک ویلا بیالیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، میچ میں گرفت حاصل کرنے کے لئے قومی بولرز کو دوسرےر وز جلد وکٹ حاصل کرنا ہوں گی۔

  • گال ٹیسٹ : پہلا دن ،سری لنکا کےتین وکٹوں پر 178 رنز

    گال ٹیسٹ : پہلا دن ،سری لنکا کےتین وکٹوں پر 178 رنز

    گال : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، دن کے اختتام تک سری لنکا نے 3 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔

    جبکہ سنگاکارا 50 ، کوشل سلوا 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ، وہاب ریاض نے 2، محمد حفیظ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالئے ہیں۔

    گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا۔ پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پہلی کامیابی تیس رنز کے اسکور پر ملی جب کرونارتنےاکیس رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

    دوسری وکٹ کی شراکت میں کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔ سنگاکارا پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ آئے۔انکی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

    ترھیمانے کو حفیظ نے آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالئے ہیں۔ کوشل سلوا اسی رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز، ابتدائی روز انگلینڈ 17میڈلز کے ساتھ سب سے آگے

    کامن ویلتھ گیمز، ابتدائی روز انگلینڈ 17میڈلز کے ساتھ سب سے آگے

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے ابتدائی روز انگلینڈ سترہ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہا، آج بھی میڈلز کے لئے جنگ ہوگی۔ پاکستانی ایتھلیٹ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں آج بھی میڈلز کے حصول کیلئے جنگ ہورہی ہے، آج سائیکلنگ، جوڈو، شوٹنگ، سوئمنگ اور ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگا، پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں ہوں گے۔

    پہلے روز انگلینڈ سترہ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ برطانوی ایتھلیٹس نے مینز اور ویمنز میں تین تین گولڈ میڈل حاصل کئے۔ آسٹریلیا پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ویٹ لفٹنگ کی چھپن کلو گرام کیٹگری میں پاکستانی ایتھلیٹ محمد شہزاد چوتھے نمبر پر رہے، سوئمنگ میں خواتین کے پچاس میٹر ہیٹ ایونٹ میں پاکستان کی لیانا سوان کا نمبر تیسرا رہا۔

    مردوں کی چار سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کی پہلی ہیٹ میں پاکستان کے اسرار حسین چار کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پررہے، لان باؤلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو انیس کے مقابلے میں بارہ پوائنٹس سے شکست دی۔