Tag: first Meeting

  • نیتو سنگھ نے آنجہانی رشی کپور سے پہلی ملاقات کو ’خوفناک‘ قرار دیدیا

    نیتو سنگھ نے آنجہانی رشی کپور سے پہلی ملاقات کو ’خوفناک‘ قرار دیدیا

    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو سنگھ نے شوہر و آنجہانی اداکار رشی کپور سے ہونے والی پہلی ملاقات کو خوفناک قرار دیا۔

    سینئر اداکارہ نیتو سنگھ نے حال ہی میں ایک ریڈیو شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی ساتھ ہی رشی کپور سے پہلی ملاقات کا احوال بھی بتایا۔

    اداکارہ نے شوہر رشی کپور سے ہونے والی پہلی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رشی سے میری پہلی ملاقات خوفناک تھی کیونکہ انہیں مذاق اڑانے کی عادت تھی، پہلی ملاقات میں رشی نے میرے میک اپ اور کپڑوں پر تبصرہ کیا جس پر مجھے بہت غصہ آیا تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بوبی کے سپرہٹ ہونے کے بعد اداکارہ ڈمپل نے شادی کرلی اور رشی کے پاس کوئی اور ہیروئن نہیں تھی کیونکہ ہر کوئی ان سے عمر میں بڑی لگتی تھی، میں واحد نوجوان اداکارہ تھی اور فلم رکشہ والا کے بعد رشی کی تمام فلمیں میرے پاس آنے لگیں تھی۔

    نیتو سنگھ کا کہنا تھا کہ جب ہم نے منگنی کرنے کا فیصلہ کیا تو میں نے سائن کی ہوئی فلموں کی رقم واپس کردی تھی اور ساتھ ہی ہدایت کاروں کو تمام زیر التوا فلموں کو مکمل کرنے کا نوٹس بھی دیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نیتو سنگھ اور رشی کپور کی منگنی 13 اپریل 1979 کو ہوئی تھی جب کہ دونوں اداکاروں نے سال 1980 میں شادی کی، نیتو سنگھ نے شادی کے بعد فلمی کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا تھا، ان کے 2 بچے رنبیر اور ریدھیما کپور ہیں۔

    اداکار رشی کپور خون کے سرطان میں مبتلا تھے اور وہ ممبئی میں سال 2020 میں انتقال کرگئے۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات اتفاقیہ تھی یا کچھ اور؟

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات اتفاقیہ تھی یا کچھ اور؟

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا ان کا کہنا ہے کہ سال2003میں پہلی بار ثانیہ سے تعارفی ملاقات ہوئی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے ماضی کی کچھ یادوں کا ذکر کیا۔

    شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں کچھ میڈیا کے دوستوں نے ان سے تعارف کرایا تھا۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے سات سال بعد سال 2010میں ہماری دوسری ملاقات بھی آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہوئی اور صرف چار ماہ بعد ہمارا نکاح ہوگیا۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

    دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب اُن کا بیٹا دو برس کا ہوچکا ہے۔

  • شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، حسن عسکری

    شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، حسن عسکری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نگراں حکومت کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں حسن عسکری کی جانب سے نگراں صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، اس موقع پر راکین نے الیکشن کے شفاف، منصفانہ، آزادانہ اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری صوبے میں شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے، چاہتے ہیں کچھ ایسےکام کرجائیں جس سےعوام کو ریلیف ملے۔

    حسن عسکری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے موقع پر انتظامیہ کو غیرجانبدارانہ طریقے سے فرائض انجام دینے ہیں، عوامی فلاح وبہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں آگے بڑھ کے کام کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

    حسن عسکری کا مزید کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔